Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب سے مایوس بیماریوں کا سوفیصد علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی) مسلسل 9 سال کی بیماری نے مجھے تنگ دست کردیا ہے‘ بیماری میں خود تو لائی نہیں پھر اس کا علاج کہاں سے ڈھونڈ لائوں۔ ہر علاج مجھ پر ناکام‘ ہر دوائی بے کار‘ ہر گولی شاید مٹی کی گولی بن گئی تھی اور انجکشن پانی کا کہ فائدہ ہی نہ ہوتا تھا۔ آخر میں بھی انسان تھی‘ احساس رکھتی تھی کہ گھر تو گھر معاشرہ بھی مجھ سے تنگ آگیا ہے۔ بیماریاں تھیں کہ مجھے چھوڑنے کا نام نہیں لے رہی تھیں جب میں نویں جماعت میں پڑھتی تھی مجھے یاد ہے کہ بخار ہوا تھا اس دن میں سکول نہیں گئی۔ میری اماں ڈاکٹر سے ایک کڑوا سیرپ اور چار گولیاں لائیں اور وقفے وقفے سے گولیاں لینی شروع کیں۔ دوسرے دن میں پھر سکول نہ جاسکی یوں میرا چند دنوں میں بخار اتر گیا میں بھلی چنگی ہوگئی سکول سے کالج اور پھر شادی ہوگئی لیکن مسلسل اور تھوڑی زیادہ بیماری نے میرا پیچھا نہ چھوڑا۔ وہ خاتون آنسوئوں کی رم جھم اور آہوں کے ساتھ اپنے غم اور درد میں گوندھی بپتا سنارہی تھی اس کی کوشش تھی کہ حکیم طارق میری تسلی سے بات سنے۔ وہ پھر بولی میری شادی کو 19 سال ہوگئے ہیں ‘ کوئی علاج ٹوٹکہ کسی بھی قسم کا میں نے نہیں چھوڑا۔ بعض اوقات ماہ دو ماہ میں کوئی بھی علاج نہ کرتی کہ خود دوائی اور علاج نام سے مجھے نفرت ہوگئی میں بھی کیا کرتی بے حوصلہ نہیں تھی لیکن مسلسل مصائب اور مسائل نے مجھے چڑچڑا بنادیا تھا۔ ایک رات خواب میں دیکھا کہ میں جنگل ویران میں جارہی ہوں.... کوئی انسان نہ کوئی حیوان ہے.... ہر طرف پتھر کانٹے اور کالے پہاڑ ہیں.... میں حالت پریشانی میں ....کہ یاالٰہی میں کہاں جائوں؟ کدھر جائوں؟ نہ منزل‘ نہ راستہ اور نہ راہی.... غیب سے آواز آئی کہ یہ جو کچھ دیکھ رہی ہو یہی تمہاری بیماری ہے۔ میں رونے لگ گئی اور ہچکیاں لے کر رونے لگی۔ محسوس ہوا کہ مجھے کوئی تسلی دے رہا ہے کہ تمہارا علاج آگے ہے چلتی جائو تھکو نہیں‘ مایوس نہ ہو میں ایک آس‘ امید اور اعتماد کے قدموں کے ساتھ آگے چلتی گئی اچانک محسوس ہوا کہ سبز گھاس اورپھولوں کا باغ ہے ہر طرف ہریالی اور سبزہ ہے۔ ایک نیک صالح خاتون وہاں پھولوں کے درمیان بالکل خوش اور بامراد پھررہی ہے۔ اس نے مجھے اپنے سینے سے لگالیا۔ تسلی دی۔ میں تمہارا انتظار کررہی تھی میرا نام زبیدہ ہے اور میں خلیفہ ہارون الرشید کی بیوی ہوں۔ جنت سے تمہارے لیے ایک پیغام لے کر آئی ہوں کہ آج کے بعد تمہاری ہر مشکل کا حل اور ہر پریشانی کا خاتمہ ہوگیا ہے مایوس نہیں ہونا یہ عمل کرو یہ عمل مجھے حضرت بہلول مجذوب رحمة اللہ علیہ نے بتایا تھا میں نے جس لاعلاج مریض کو بتایا اسی کو افاقہ ہوا اور ہر مریض دن بدن صحت یاب ہوتا چلا گیا۔ پھر زبیدہ نے مجھے وہ عمل بتایا میں نے عمل یاد کرلیا۔ رخصت کرتے ہوئے مجھے زبیدہ نے ایک پھول کی خوشبو بدن پر مل دی۔ جب خواب سے بیدار ہوئی تو میرا کمرہ‘ جسم اور انگ انگ خوشبو میں بسا ہوا تھا۔ میں نے وہ عمل کرنا شروع کردیا۔ بس عمل کیا تھا کوئی معجزہ یا خاص تحفہ تھا۔ وہ خاتون سانس لینے کیلئے رکی اور پہلو بدلتے ہوئے کہنے لگی کہ بوڑھی ہوگئی ہوں زیادہ دیر بیٹھ نہیں سکتی لیکن آپ کو اپنی بات پوری سنائوں گی۔ میں عمل کرتی گئی اور سکون پاتی گئی۔ دل ایسا مطمئن اور آنکھوں میں ایسا اعتماد کہ بار بار وہ خواب اس کے سارے نقشے اور دل باغ باغ‘ میں ہر شام عشاءکی نماز کا انتظار کرنے لگی کہ کب عشا ہوتی ہے اور میں وہ عمل کرتی ہوں جب عشاءکا وقت ہوتا میرا اعتماد بڑھ جاتا۔ میرے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی اور عمل کے دوران میری ہچکی بندھ جاتی۔ چند ہفتے میں نے عمل کیا تو محسوس ہوا سر کے بالوں سے لے کر پائوں کے ناخن تک جکڑا ہوا میرا جسم اور بیماریوں میں الجھی زندگی شاد آباد ہوگئی اور دن رات سکون اور چین بڑھتا چلا گیا میں ایسی ہوگئی کہ احساس نہ ہوا کہ میں سالوں کی بیمار تھی۔ میرے جاننے والے‘ گھر والے اور خود میرا شوہر بار بار مجھ سے پوچھنے لگا کہ آخر کس دوائی کی تاثیر ہے مجھے علم تو ہو لیکن میں نے کسی کو نہ بتایا چند ہفتوں کے بعد بالکل تندرست ہوگئی تو پھر میں نے کئی لوگوں کو یہ عمل بتایا کہ میں اس علاج سے تندرست ہوئی ہوں اور یہ علاج روحانی اور خدائی علاج ہے پھر جس کو بتایا اور اس نے کیا کیونکہ اکثر لوگ کرتے نہیں وہ کہتے ہیں کوئی پھونک ماردیں تعویذ دیں یا پھر خود کچھ کردیں ہم کچھ کرنے کیلئے تیار نہیں ہاں جس جس نے بھی کیا اسی نے کمال کا فائدہ پایا اور خوب فائدہ ہوا کینسر سے خود میری معلومات میں 19 مریض بالکل تندرست ہوئے۔ لاعلاج بیماریوں کے مریض دربدر ٹھوکریں کھانے والے بھی ایسے تندرست ہوئے میں حیران اور صحت یاب ہونے والے حیران۔قارئین! یہ بے قرار کہانی صحت مند مریضہ کی زبانی آپ تک پہنچارہا ہوں۔ واقعی جس کو بھی یہ عمل دیا اسی نے فائدہ پایا اور خوب فائدہ ہوا۔ آئیے قارئین! وہ روحانی آزمودہ اور لاکھوں روگ‘ بیماریوں اور مشکلات سے نکالنے والا عمل آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ہاں اتنی بات ضرور کروں گا کہ روحانی یا طبی راز میں اپنے دل میں نہیں رکھتا بلکہ اپنی قبر میں ساتھ نہیں لے جانا چاہتا وہ راز آپ کیوں چھپارہے ہیں اظہار کریں لکھیں اور آج ہی ارسال کریں منتظر رہوں گا۔وہ روحانی عمل یہ ہے:۔عشاءکی نماز کے بعد سنتوں اور دو نفل کے بعد پھر دو نفل حاجت کی نیت سے پڑھ کر 3 وتر پڑھنے سے پہلے 21 مرتبہ درود شریف‘ 7 مرتبہ سورۀ قریش مع تسمیہ‘ 7 مرتبہ سورۀ ناس مع تسمیہ‘ ایک مرتبہ سورۀ مزمل‘ 3 مرتبہ سورۀ بقرہ کا آخری رکوع پھر 5 مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیںپھر بقیہ نماز پڑھیںاور بستر پر چلے جائیں۔ دائیں کروٹ لیٹیں کان کے نیچے دایاں ہاتھ کر پہلے کلمے کا ورد 5سے 15منٹ تک کریں پھر اٹھ کر اپنے معمول کاکام کریں یا لیٹ جائیں یہ اپنی بیماری کیلئے کرسکتے ہیں‘ اور کسی دوسرے کیلئے بھی کرسکتے ہیں اجازت ہے۔ کچھ ہفتے باقاعدگی سے کریں۔ شرط یہ ہے کہ نماز کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد 25 مرتبہ استغفار اور 21 مرتبہ درود شریف ضرور پڑھیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 009 reviews.