تھوم ایک پاﺅ لے کر چھیل کر کوٹ لیں۔ بعد میں پانی نکالے بغیر خشک کر کے سفوف بنالیں۔خوراک: 1 بڑا کیپسول صبح کو ہمراہ پانی لیں۔
حب بواسیر مجرب
برگ مہندی،5گرام، رسونت انڈین 125 گرام، سہاگہ بریاں ، پھٹکڑی بریاں8 ماشہ، دہی10 تولہ۔
سب دواﺅں کو باریک پیس کر دہی میں کھرل کر کے چنے برابر گولیاں بنالیں۔
خوراک: پہلے تین دن ایک گولی صبح دوپہر شام صبح ہمراہ دہی ناشتہ دہی سے پھر 1 گولی روزانہ لیں انشاءاللہ چالیس یوم میں مکمل شفا ہوگی۔
حب بواسیر
پھٹکڑی سفید6 تولہ، مقطر مولی کا پانی 1 کلو، رسول 5 تولہ، اسکانتھرا ہوا پانی ڈیڑھ کلو پانی ڈالیں۔
پھٹکڑی باریک کر کے مولی کے پانی میں پکائیں جب آدھا رہ جائے تو رسول والا پانی ڈال دیں۔ گاڑھا ہونے پر گولیاں بنالیں۔ خوراک 1,2 گولی صبح ہمراہ مکھن اور دہی کی لسی سے لیں۔
سفوف بواسیر
چھلکا ریٹھہ 5 تولہ، کتھ سفید 5 تولہ، سفوف بنالیں۔ ایک چھوٹا کیپسول شام کو ہمراہ ملائی دیں۔
سفوف برائے بلڈپریشر
تھوم ایک پاﺅ لے کر چھیل کر کوٹ لیں۔ بعد میں پانی نکالے بغیر خشک کر کے سفوف بنالیں۔
خوراک: 1 بڑا کیپسول صبح کو ہمراہ پانی لیں۔
نسخہ برائے شوگر
سنگجڑا 1 پاﺅ، ون ویڑی سبز1 کلو، ڈولی 1عدد، اوپلے 30 کلو۔ون ویڑی کا گودا بنا کر سنگجڑا درمیان میں رکھ کر ڈولی میں گل حکمت کر کے اوپلوں کی آگ دے کر سرد ہونے پر نکال لیں۔خوراک: 2 کیپسول صبح وشام ہمراہ پانی لیں۔ (صفحہ201)
بحوالہ ”مجھے شفاءکیسے ملی“ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں