Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سردی گئی‘ احتیاط کی طرف آئیں (لیڈی ڈاکٹر لیمس محمود ملک)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

مارچ کے موسم میں جہاں نزلہ‘ زکام‘ کھانسی بخار سے انفیکشن وغیرہ اور دیگر بیماریاں زیادہ ہوتی ہیں وہاں جلدی بیماریوں کے لحاظ سے بھی یہ موسم نہایت اہم ہے۔ بہت سی ایسی جلدی بیماریاں ہیں جو اس موسم میں شدت پکڑ لیتی ہیں اور اس سلسلے میں خصوصی احتیاط اور بروقت علاج سے ہی ان کا تدارک کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے جس جلدی بیماری کا ذکر خصوصیت سے کیا جائے گا وہ ہے وراثتی چنبل یہ عام طور پر خاندانی بیماری ہوتی ہے یعنی جن لوگوں کے خاندان میں دمہ‘ الرجی ‘چھینکوں کا آنا‘ پرانا نزلہ اور چنبل کا مرض موجود ہوتا ہے ان میں یہ زیادہ ہوتی ہے۔ عام طور پر چھوٹے بچوں میں شروع ہوتی ہے۔ مگر بڑی عمر میں بھی ہوسکتی ہے۔ بچے کی جلد خشک ہوتی ہے اور اس پر شدید خارش ہوتی ہے جس کے نتیجے میں زخم اور انفیکشن پھیل جاتے ہیں۔یہ موسم چونکہ جلد کو اور زیادہ خشک کرتا ہے اس لیے خشکی کی وجہ سے یہ بیماری شدت اختیار کرلیتی ہے اس کیلئے مائوں کیلئے چند احتیاطی تدابیر یہ ہیں کہ بچے کی جلد کو چکنا رکھیں اس کیلئے بہترین چیز وائٹ پٹرولیم جیل جسے عرف عام میں سادہ ویزلین بھی کہا جاتا ہے یہ رنگ اور خوشبو سے پاک ہے اور بچے کی حساس جلد کیلئے بہترین ہے۔ بچے کو نہلانے کیلئے کسی اچھے موئسچرائزنگ صابن کا انتخاب کریں۔ عام جراثیم کش صابن استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ یہ جلد کو اور خشک کرتے ہیں نہ ہی کبھی پانی میں جراثیم کش ادویات یا نیم وغیرہ ڈال کر نہلائیں۔ نہانے کے بعد گیلے جسم پر ہی سادہ ویزلین مل لیں تاکہ جسم کی نمی اڑنے سے پہلے ہی محفوظ رہے۔ اس کے علاوہ صرف کاٹن کے کپڑے استعمال کریں۔ ریشمی نائلون یا مکس کپڑا نہ پہنائیں۔ کاٹن کے کپڑے پہن کر ضرورت محسوس ہوتو سویٹر پہنا جاسکتا ہے۔ اسی طرح بستر کی چادریںکاٹن کی ہوں۔ خاص طور پرآگ کے بالکل سامنے نہ بیٹھیں کیونکہ یہ بھی جلد کو مزید خشک کردیتی ہے۔ یہی تدابیر بڑوں کیلئے بھی ہیں ان لوگوں کیلئے بھی جن کو وراثتی چنبل تو نہیں مگر ان کی جلد قدرتی طور پر کچھ خشک ہے۔ ایسے لوگوں کو بھی مارچ کے موسم میں احتیاط کرنا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ سردی کے موسم میں ایسی بیماریاں بھی بڑھ جاتی ہیں جو Over Crowding یا زیادہ قریب رہنے سے پھیلتی ہیں ان میں سب سے اہم بیماری متعدی خارش یا Scabies ہے۔ یہ خارش جب تیزی سے پھیلتی ہے تو پورے خاندان بلکہ پورے محلے بلکہ بعض دفعہ تو پورے کے پورے گائوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ یہ بیماری ایک چھوٹے سے کیڑے جسے Scabies Mite کہتے ہیں سے پھیلتی ہے اور ایک سے دوسرے شخص کو ساتھ بیٹھنے‘ اٹھنے‘ ہاتھ ملانے‘ ایک دوسرے کے کپڑے اور بستر وغیرہ استعمال کرنے سے منتقل ہوتی ہے۔ اس میں خاص طور پر رات کے وقت زیادہ خارش ہوتی ہے گو کہ خارش سارا دن بھی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ ہاتھوں بازوئوں، پیٹ‘ ٹانگوں اور مخصوص اعضا پر دانے بنتے ہیں جو شدید صورتوں میں پیپ سے بھر سکتے ہیں بچوں میں یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے اور چہرہ پر بھی آسکتی ہے جیسا کہ ظاہر ہے اس کیلئے ہمیں تمام گھر والوں کا اکٹھے علاج کرنا پڑتا ہے نہیں تو خارش ختم نہیں ہوتی اگر گھر کے ایک فرد کو بھی خارش ہو تو سب گھر والے چاہے انہیں خارش ہو یا نا ہو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوا استعمال کریں کیونکہ جراثیم یا کیڑا سب میں پہنچ چکا ہوتا ہے۔ اگر گھر کا ایک فرد بھی دوا لگائے بغیر رہ جائے تو وہ باقی گھر والوں کو دوبارہ خارش کا مرض دینے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پہننے کے کپڑے‘ بستر کی چادریں‘ تولیے وغیرہ کو اچھی طرح دھو کر تیز دھوپ میں سکھانا چاہیے تاکہ ان میں موجود جراثیم کا خاتمہ ہوسکے۔ یہ تھی وہ چند جلدی بیماریاں جو اس موسم میں خاص طور پر زیادہ ہوتی ہیں اور چند احتیاطی تدابیر سے ان کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ کسی قسم کی جلدی تکلیف کی صورت میں فوری طور پر ماہر امراض جلد سے رجوع کرنا چاہیے۔ گھریلو ٹوٹکے اور سنی سنائی بات پر اعتبار کرکے مختلف ٹیوبیں وغیرہ استعمال کرنے سے نقصان اور تکلیف کے بڑھنے کا احتمال زیادہ ہوتا ہے۔ ایسے لوگ جن کی جلد خشک اور حساس ہو انہیں بھی اس موسم میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔ ان میںکچھ تدابیر تو وہی ہیں جو وراثتی چنبل کے مریضوں کیلئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کہ جلد کو مختلف قسم کے کیمیکلز صابنوں اور ڈٹرجنٹ وغیرہ سے بچائیں۔ گھر کاکام کرنے والی خواتین بالخصوص برتن دھونے‘ کپڑے دھونے اور صفائی وغیرہ کے کام میں احتیاط کریں اگر جلد حساس ہے تو ایسے کام حفاظتی دستانے پہن کر کریں۔ کام ختم کرکے فوراً ہاتھ دھولیں اور کوئی تیل یا پٹرولیم جیل وغیرہ ہاتھوں پر لگالیں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 051 reviews.