Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

’’جنات کےپیدائشی دوست ‘‘سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

اللہ کی ذات کو ہم پر ترس آیا اور عبقری سے تعارف ہوا اور اس میں آپ کا دیا ہوا عمل یَا قَھَّارُ کا خاص الخاص پانی والا عمل ملا‘(عمل آخر میں دیا گیا ہے) ہم نےعمل کیا تو یہ خوفناک حقیقت سامنے آئی کہ ہمارے تو گھر کے ہر فرد کا بال بال جنات کے جادو سے اٹا پڑا رہے

بال بال جنات کے جادو سے اٹا ہوا
(محمد سلیم)
محترم علامہ لاہوتی صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر‘ صحابی بابا‘ حضرت حکیم صاحب اور آپ سے وابستہ تمام افراد اور آ کی قیامت تک کی نسلوں پر اپنی رحمتوں کی موسلادھار بارش برسائے۔ آمین!
محترم علامہ صاحب! ہماری پریشانیوں کو دور اس وقت شروع ہوا جب ہم نے بچے کو حفظ قرآن کیلئے مدرسے بھیجا۔ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ مسئلہ کیا ہے؟ ذہن روحانی علاج کی طرف گیا مگر یہاں ایسے ایسے مکروہ چہرے سامنے آئے کہ خدا کی پناہ۔۔۔! کسی عامل نے بچے کو مار کے اس میں سے جنات نکالنے کا دعویٰ کیا۔ کسی نے ہمارے گھر سے جنات بوتل میں بند کرکے بھاری رقم وصول کی‘ کوئی ہمارے گھر پر دم کرکے منہ مانگی رقم لے کے یہ کہہ گیا کہ اب میرے دم سے جنات تمہارے گھر کا راستہ بھول جائیں گے مگر یہ کیا۔۔۔؟؟؟ جنات تو ہمارے گھر کے راستوں سےا ور زیادہ آشنا ہوگئے‘ کسی نے چند ہندسوں والے کاغذ پکڑا کر کہا کہ میری کوئی فیس نہیں بس میرے مؤکلات کے پیسے دے دیا کریں ان کی خوراک بکرے کا گوشت ہے‘ یوں من چاہی رقم وصول کی گئی ایک جنات نے پیسوں میں تباہی مچائی اوپر سے۔۔۔۔؟؟؟
اللہ کی ذات کو ہم پر ترس آیا اور عبقری سے تعارف ہوا اور اس میں آپ کا دیا ہوا عمل یَا قَھَّارُ کا خاص الخاص پانی والا عمل ملا‘(عمل آخر میں دیا گیا ہے) ہم نےعمل کیا تو یہ خوفناک حقیقت سامنے آئی کہ ہمارے تو گھر کے ہر فرد کا بال بال جنات کے جادو سے اٹا پڑا رہے اور ہمارے گھر کا کونہ کونہ خبیث جنات اور شریر جنات کے خبیث ترین تعویذات سے بھرا پڑا ہے۔ آپ کا طریقہ علاج اتنا مؤثر اور نورانی جس میں شرک و بدعت کا شائبہ تک نہیں‘ وظیفہ کرتے کرتے اللہ کی ذات سے تعلق مضبوط ہوجائے۔ آپ اور حکیم صاحب آج کےدور کے روشنی کے بہت عظیم اور بلند و بالا مینار ہیں۔ مخلوق خدا اپنی مضمحل اور تھکی اور تاریک زندگیوں کو آپ سے روشنیاں منور کررہی ہے۔ جنات نے میرے اور میرے بیٹے کا کیا حشر کرکے رکھا ہوا؟ پہلے جنات میرے بیٹے کے کمرے میں دندناتے پھرتے کہ ہم دہریے ہیں فلاں ہیں کہتے اس لڑکے کو الٹے کاموں پر لگانے میں ہمیں بہت مزہ آتا ہے مگر اب رو رہے ہوتے ہیں کہ ہم یہاں آنا نہیں چاہتے مگر ہمیں مار مار کر بھیجا جاتا ہے آگے یَا قَھَّارُ  کا نقش ہمیں تباہ کرتا ہے۔ مجھ پر بہت جنات حاوی ہوتے اور میرے گھر والوں کو مارتے‘ میری زبان استعمال کرتے ہوئے انتہائی شرمناک اور توہین آمیز گفتگو کرتے تھے۔ اتنے سنگین اور الجھے ہوئے مسئلے کو آپ کی جانب سے بہت احتیاط اور جانفشانی سے حل کیا جارہا ہے کہ بےا ختیار دل سے آپ کیلئے دعائیں نکلتی ہیں۔  جنات کی زد میں بچہ ایسا آیا کہ قرآن ہی بھول گیا‘ یہ ہماری زندگی کا انتہائی دردناک حادثہ ہے‘ ہم آپ کی دعاؤں کے بہت زیادہ محتاج ہیں‘ آپ کا بہت شکریہ کہ سالوں کی رکی ہوئی پروموشن اسی عمل کی برکت سے ہوگئی۔
یاقہار کے خاص الخاص ۴عمل کا طریقہ: کچا برتن‘ پرات یا کوئی لوہے کا تھال نمابرتن لے کرپانی سے بھرلیں۔ چارپائی پر بیٹھ کر اس میں اپنے پاؤں ڈبو لیں۔ اگر گرمی ہے توپانی ٹھنڈا ہو اور اگر سردی ہو تو گرم پانی میں پاؤں ڈبولیں‘ پاؤں ڈبونا بہت ضروری ہے اور باوضو بیٹھ کر آپ گیارہ سو بار یَاقَہَّارُ  پڑھیں اور تصور کریں جس جادو سے‘ جس گناہ سے‘ جس عیب سے‘ جس بدکاری سے‘ یا شراب اور جوئے اور نشے سے نجات آپ چاہتے ہیں یا کسی کو دلانا چاہتے ہیں۔ اپنے لیے بھی پڑھ سکتے ہیں کسی کا تصور کرکے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ وہ پڑھنا شروع کردیں۔ روزانہ ایک وقت مقرر ہو‘ قبلہ رخ بیٹھ کر‘پانی روز بدلنا ہے‘ اس پانی کو گرا دیں۔ اس وظیفہ کو روز پڑھنا ہے‘ گیارہ دن‘ اکیس دن‘ اکتہر دن‘ اکانوے دن۔ آپ پڑھیں۔ صبح و شام پڑھنا چاہیں تو فائدہ زیادہ ہوگا ورنہ ایک وقت بھی پڑھ سکتے ہیں۔

پیدائشی دوست کے وظیفہ نے ویزہ دلادیا
(گ۔ر)
محترم علامہ لاہوتی صاحب السلام علیکم! میری دوست کی شادی ہوئے کم و بیش 7 ماہ ہوچکے تھے۔ ایک دن ہم ایک دوست کے گھر ملے تو وہ بتانے لگی کہ پریشان ہوں۔۔۔ ابھی تک میرا ویزہ نہیں آیا ہر کوئی بار بار پوچھتا ہے کہ ابھی تک تم امی کے گھر پر ہو اور اس طرح کی مزید باتیں اور سوالات مجھے پریشان کرتے تھے۔ میں نےعبقری میں آپ کے کالم جنات کا پیدائشی دوست میں آپ کا دیا ہوا وظیفہ وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی (سورۂ والضحیٰ) کے کمالات پڑھے تھے‘ میں نے یہ آیت اُسے بھی بتادی اور کہا کہ سارا دن باوضو اٹھتے بیٹھے‘ چلتے پھرتے اس آیت کو پڑھو اور دل ہی دل میں دعا بھی کی کہ اے اللہ میں تو اس قابل نہیں گناہگار ہوں پر اسے تیرے در پر بھیج رہی ہوں کہ تو اسے خالی ہاتھ نہ لُٹانا اور ایسا ہی ہوا۔ دو دن بعد ہی میری دوست کا میسج آیا کہ ویزہ آگیا ہے اور ایک ہفتہ تک وہ چلی جائے گی۔ میں نے فوراً اُسے فون کیا اور دعا کے پڑھنے کے بارے پوچھاتو کہنے لگی کہ جب ایمبیسی سے فون آیا کہ آپ آجائیں تو میں نے یہ دعا وہاں پہنچنے تک پڑھی کیونکہ کافی لوگوں نے مجھے ڈرایا بھی ہوا تھا کہ اتنے عرصے بعد اکثر ویزے منسوخ ہوجاتے ہیں پر جب میں وہاں پہنچی تو ویزہ لگا ہوا تھا اور منسوخ نہیں ہوا تھا۔ مجھے بہت خوشی ہوئی وہ مجھےد عائیں دینے لگی اور شکریہ ادا کرنے لگی تو میں نے دل میں سوچنے لگی کہ یہ سب اعمال کی وجہ سے ہوا ہے اور اللہ کی توفیق سے عمل ہوا ہے اوراگر میں عبقری نہ پڑھتی تو مجھے یہ دعا پتہ نہ چلتی اور اللہ تعالیٰ نے حکیم صاحب کے ذریعے سے ہمیں ہدایت کی راہ رپ چلایا اور مخلوق کے درد کو اپنا درد سمجھنا سکھایا۔ اللہ تعالیٰ علامہ لاہوتی صاحب اور محترم حکیم صاحب کو‘ ان کی نسلوں کو‘ احباب کو‘ تسبیح خانہ کو اپنے غیب کے خزانوں سے جزائے خیرعطا کرئے۔ آمین۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 872 reviews.