ربیع الثانی اسلامی قمری سال کا چوتھا مہینہ ہے۔ یہ بڑی فضیلت اور برکت والا مہینہ ہے۔ اس ماہ کو ربیع الآخر بھی کہا جاتا ہے ۔ ربیع الثانی کے مہینہ میں نوافل و وظائف کا پڑھنا بے شمار ثواب حاصل کرنے کا باعث ہے۔
اس ماہ کے نوافل حسب ذیل ہیں جو اکثر صوفیا ءپڑھتے رہے ہیں ۔
شب اول کے نوا فل
: عابدو ں کا کہنا ہے کہ جب ربیع الثانی کا چاند نظر آجائے تو اس کی شب اول میں بعد نما زِ مغرب آٹھ رکعت نفل دو دو رکعت کرکے پڑھے اور پہلی رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد سورة الکوثر تین بار اور دوسری میں سورة الکا فرون تین بار پھر تیسری چوتھی ، پانچویں ، چھٹی ، ساتویں ، آٹھویں رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص تین تین بار ہر رکعت میں پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس نما ز کے پڑھنے والے کو بے شمار ثواب ملے گا اور بے شمار نمازوں کا اجر عطا ہوگا۔
پانچویں شب
اس ماہ کی پانچویں شب کو نماز عشاءکے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۀ فاتحہ کے بعد9 مرتبہ سورۀ اخلاص پڑھے۔ پروردگار عالم ان نوافل کی مداومت کرنے والے کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں گے۔(انشاءاللہ)
چار رکعت نفل
جوا ہر غیبی میں ہے کہ اس مہینہ کی پہلی ، پندرہویں ، انتیسویں تاریخو ں میں چار رکعت نفل پڑھے ۔ ہر رکعت میں سورئہ الفاتحہ کے بعد سورئہ اخلا ص پانچ بار پڑھے۔ اس کے لیے ہزار نیکیا ں لکھی جا تی ہیں اور ہزار برائیاں مٹائی جاتی ہیں ۔ انشاءاللہ پروردگار عالم روز محشر مغفرت فرمائیں گے۔
انجام بخیر کا وظیفہ
جو شخص پورا ماہ بعد نما ز عشاءیہ وظیفہ روزانہ گیارہ سو گیارہ مر تبہ پڑھے گا وہ مو ت کے وقت کلمہ پڑھتا ہوا اس دنیا سے رخصت ہو گا۔ بعض بزرگو ں کا کہنا ہے کہ اس وظیفے میں خاتمہ بالخیر کی بے حد تا ثیر ہے۔ اس وظیفہ سے خاتمہ بالخیر ہوتا ہے ۔ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالاَرضِ اَنتَ وَلِیّ فِی الدُّنیَا وَالاٰخِرَةِ تَوَفَّنِی مُسلِمًا وَّاَلحِقنِی بِالصّٰلِحِینَ(سورہ یوسف:101)
ترجمہ : اے آسمانو ں اور زمینو ں کے پیدا کرنے والے دنیا اور آخرت میںتو ہی میرا رفیق ہے ، تو مجھ کو اپنی فرمانبرداری میں دنیا سے اٹھا لے اور مجھ کو اپنے نیک بندو ں میں داخل کر لے۔
بابرکت دعا
ماہ ربیع الثانی نہایت افضل مہینہ ہے اور اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنا چاہئے۔
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک بار اسرافیل علیہ السلام حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا سُبحٰنَ اللّٰہِ وَالحَمدُلِلّٰہ وَلَا آِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکبَرُ وَلَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ عَدَدَ مَاعَلِمَ اللّٰہُ وَمِثلَ مَاعَلِمَ اللّٰہُ ایک بار پڑھے گا اللہ اس کو ان لوگوں کے زمرہ میں لکھے گا جو خدا کی بکثرت یاد کرنیوالے ہیں اور وہ رات ودن خدا کی یاد میں لگے رہنے والوں سے بھی افضل ہو جائے گا اور یہ کلمات اس کیلئے جنت میں داخلہ کا ذریعہ بن جائیں گے اور جس طرح درخت کے پتے جھڑتے ہیں اسی طرح اس کے گناہ جھڑ جائیں گے اور خدا کی اس پر نظر رہے گی اور اس کو دوزخ کا عذاب نہ دے گا اور حدیث میں آیا ہے کو کوئی سُبحٰنَ اللّٰہِ وَالحَمدُلِلّٰہ وَلَا آِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکبَرُ وَلَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ عَدَدَ مَافِی عِلمِ اللّٰہِ وَدَوَامِ مُلکِ اللّٰہِ پڑھے گا دنیا اور اہل دنیا چاہے ختم ہو جائیں لیکن اس کے پڑھنے والے کا ثواب نہ ختم ہو گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں