نیا درخت یا کھیت میں بیج پھینکے وقت
اگر کوئی شخص کسی پھل کا نیا درخت لگاتا ہے یا سایہ کیلئے درخت لگاتا ہے اور چاہتا ہے کہ درخت محفوظ طریقے سے پروان چڑھے یا کھیتی میں ہل چلا کر بیج پھینکتا ہے اور چاہتا ہے کہ بیج ضائع نہ ہو اور فصل اچھی ہو اور ہر قسم کے موذی جانوروں سے محفوظ رہے تو اس کے لیے مندرجہ ذیل کلمات باوضو پڑھے۔ جب درخت لگارہا ہو مسلسل پڑھتا رہے اسی طرح جب بیج کھیت میں پھینک رہا ہو برابر پڑھتا رہے۔ انشاءاللہ درخت ہر طرح سے محفوظ رہے گا اور فصل بھی ہرطرح سے محفوظ رہے گی اور خوب پیداوار ہوگی وہ کلمات یہ ہیں
اَلَم تَرَکَیفَ ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلاًکَلِمَةً طَیِّبَةً کَشَجَرَةٍ طَیَّبَةٍ اَصلُھَا ثَابِت وَّ فَرعُھَا فِی السَّمَآئِo تُوتِیٓ اَکُلَھَا کُلَّ حِینٍ م بِاِذنِ رَبِّھَا ط(سورہ ابراہیم‘ آیت25)
سوتے میں بچے کا ڈرنا
اگر کوئی بچہ یا بڑا سوتے میں ڈر کر اٹھ جاتا ہو یا اسے سوتے وقت ڈر لگتا ہو تو اس کے لیے باوضو اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین بار سورة الزلزال (مکمل سورت) پڑھے اس کے بعد مندرجہ ذیل آیت تین بار پڑھے۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر ایک گلاس پانی پر دم کرے اور وہ پانی مریض کو پلادے اور مریض کے بستر پر بھی چھڑک دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ تین دن یا سات دن عمل کرنے سے ڈر خوف ختم ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:
وَمَن یَّتَوَکَّل عَلَی اللّٰہِ فَھُوَ حَسبُہ ط اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمرِہ ط قَدجَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَی ئٍ قَدرًاط (الطلاق‘ 3)
تہجد نصیب ہونے کیلئے
تہجد شروع کرنے سے پہلے یہ کلمات دس دس بار پڑھیں۔
اَللّٰہُ اَکبَرُ‘ سُبحَانَ اللّٰہِ‘ اَللّٰھُمَّ اغفِرلِی ‘ اَلحَمدُلِلّٰہِ‘ اَعُوذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطٰنِ الرَّجِیمِ۔
پھر تہجد کی دو رکعت ادا کریں۔ اس طرح کہ پہلی رکعت میں سورۀ فاتحہ کے بعد تین بار سورۀ اخلاص۔ دوسری رکعت میں سورۀ اخلاص ایک بار پڑھ کر دونوں رکعات مکمل کرلیں۔ کم درجہ تہجد کا دورکعت ہے۔ زیادہ بارہ رکعت‘ آٹھ رکعت بھی پڑھ سکتے ہیں۔ سوتے وقت سبحان اللہ‘ الحمدللہ 33 بار اور اللہ اکبر 34 بار پڑھا کریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے تہجد کی نماز پڑھنا نصیب ہوجائے گی۔
جادو سے نجات
اگر کسی پر جادو کا اثر ہو تو باوضو اول تین بار درود شریف پڑھے بعد اس کے سات بار آیة الکرسی اور اذان اور تکبیر کے کلمات پڑھے آخر میں تین بار درود شریف پڑھے اور پانی پر دم کرکے وہ پانی سحر یا جادو میں مبتلاشخص کو چار وقت پلائیں۔ مثلاً صبح ناشتے سے پہلے‘ دوپہر گیارہ بجے‘ بعد نماز عصر‘ سوتے وقت یہ پانی پلائیں۔
ظالم کے شرو فتنہ سے حفاظت اور نجات کیلئے
جب ظالم چاروں طرف سے نئے نئے طریقوں سے تنگ کرنے لگیں اور ستانے اور نقصان پہنچانے کا موقع خالی نہ چھوڑتے ہوں ایسے موذی دشمنوں سے حفاظت کیلئے مندرجہ ذیل عمل کافی ہے ۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے دشمن ہمیشہ ناکام رہے گا اور اللہ نے چاہا تو جلد دفع ہوجائے گا۔ وہ عمل یہ ہے:۔
بعد نماز عشاءباوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو بار یہ آیت پڑھے:
اِنَّمَا اَشکُوا بَثِّی وَحُزنِی اِلَی اللّٰہ ط(سورہ یوسف‘86) اس کے بعد 575 بار یہ آیت پڑھے:۔
حَسبُنَا اللّٰہُ وَنِعمَ الوَکِیلُ ط (آل عمران 173)
پڑھے اس کے بعد 112 مرتبہ سورة لایلف قریش پڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر رو رو کر گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے اور دشمنوں کی اصلاح اور ہدایت کی دعا کرے اور ان کے شر سے حفاظت کی دعا مانگے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دشمن کا ہر دائو بیکار ہوجائےگا۔
پنڈلیوں اور ٹانگوں کے پٹھوں کا بیکار ہونا
اگر خدانخواستہ کسی کی ٹانگوں کے پٹھے کمزور ہوگئے ہوں اور بار بار پنڈلیوں کی ایک نس دوسری پر چڑھ جاتی ہے یاپٹھوں کی کمزوری کے سبب چلنے میں دشواری ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔
کالے تلوں کا تیل آدھا کلو کسی لکڑی کے کولہو سے نکلوائیں۔تیل کیلئے تل اتنی مقدار میں لیں کہ ان کا آدھا کلو تیل نکل آئے۔ اس تیل کو کسی بڑی بوتل میں رکھ لیں جس میں ڈھکن یا کارک لگا ہو۔ اس بوتل پر گیارہ ہزار بار باوضو یہ کلمات پڑھ کر دم کریں۔ اگر ایک نشست میں پڑھنا مشکل ہو تو ایک ہزار بار پڑھ کر دم کرکے بوتل کا منہ ڈھکن یا کارک سے بند کردیں اسی طرح ایک بیٹھک میں ایک ہزار بار پڑھ کر دم کریں۔ جب تعداد گیارہ ہزار پوری ہوجائے تو اس تیل میں سے تھوڑا سا تیل روٹی پر لگا کر وہ روٹی کھائیں اور تھوڑا تھوڑا تیل گھٹنوں اور پنڈلیوں پر مالش کریں۔ انشاءاللہ ٹانگوں کی رگ اور پٹھے مضبوط ہوجائیں گے اور چلنا پھرنا آسان ہوجائے گا۔
وہ کلمات یہ ہیں:۔ کُلُّ شَی ئٍ یَرجِعُ اِلٰٓی اَصلِہ
تپ دق (ٹی بی) کا علاج
تپ دق (ٹی۔ بی) جان لیوا مرض ہے۔ اس کے علاج میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہے۔ اس کیلئے مندرجہ ذیل کلمات باوضو عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھیں اور لکھنے کیلئے چینی کی پلیٹ بغیر پھول والی استعمال کریں۔ روزانہ تین وقت تین پلیٹ پانی سے دھو کر مریض کو استعمال کرائیں۔
صبح فجر کی نماز کے بعد۔ بعد نماز عصر۔ بعد نماز عشائ۔
جب تک مریض پوری طرح صحت یاب نہ ہوجائے برابر پلاتے رہیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ ٹی بی کے مرض سے نجات حاصل ہوگی اور مریض تندرست ہوجائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔
الٓرٰ قف تِلکَ اٰیٰتُ الکِتٰبِ المُبِینِ (یوسف 1)۔ اَلرَّحِیمُ۔ اَلرَّحِیمُ۔ اَلرَّحِیمُ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 055
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں