Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

مشورہ آپ کیلئے نہیں تھا میری عمر پچیس سال ہے شادی کو پانچ سال ہوگئے ہیں اور میرے دو بچے ہیں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ شادی سے پہلے میں کافی دبلی پتلی تھی مگر پہلے بچے کی پیدائش کے بعد سے میرا وزن کافی بڑھ گیا ہے اور میرا وزن دن بدن بڑھ رہا ہے۔ خاص طور پر بازو اور پیٹ کی وجہ سے کافی پریشان ہوں۔ رسالے میں آپ نے کسی کو مشورہ دیا تھا معجون وبیدالورد، جوارش کمونی، عرق مکو، عرق کاسنی، عرق بادیان کا۔ پندرہ دن تک میں نے وہ استعمال کیا ان سب کے استعمال کرنے کے بعد کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ براہ مہربانی آپ مجھے کوئی ایسا مشورہ دیں جس سے میری پریشانی (موٹاپا پن) کم ہوجائے میں آپ کی بہت مشکور ہوں گی۔ (طاہرہ‘تربت) مشورہ: وہ مشورہ آپ کیلئے نہیں تھا وہ ورم کا علاج ہے۔ موٹاپے کا نہیں آپ کیلئے بہترین مشورہ یہ ہے کہ آپ جسمانی ریاضت کریں یا دو گھنٹہ روزانہ کوئی بھاگ دوڑ والا کھیل یا ٹیبل ٹینس کھیلیں یا پھر تیزرفتاری پابندی سے کریں۔ غذائی قلت سے بچیں۔ ڈائٹنگ نہ کریں۔اشتہاری دوائوں اور عطائیوں سے دور رہیں۔غذانمبر5-6 استعمال کریں۔ بال گرنے کا نسخہ میری عمر تقریباً31 سال ہے اور میں غیرشادی شدہ ہوں بچپن سے ہی مجھے نزلہ زکام کی شکایت ہے ڈاکٹر کی دوائی استعمال کرنے سے وقتی طور پر کچھ فائدہ ہوجاتا ہے۔ لیکن مستقل طور پر ٹھیک نہیں ہوتا پیاس بہت لگتی ہے۔ ماتھے اور بازوئوں سے پسینہ بہتا ہے۔ میرے بازو کمزور ہوکر رہ گئے ہیں۔ دماغ پر بوجھ سا رہتا ہے اور ذہنی طور پر پریشان رہتا ہوں۔اب سر کے بال گررہے ہیں ساتھ ہی سر اور ڈاڑھی کے بال باریک ہوکر مکمل طور پر سفید ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے میں اپنی عمر سے بہت بڑا نظر آتا ہوں۔ چہرہ مرجھا گیا ہے۔ کیا سفید بال کالے ہوسکتے ہیں؟ اگر طب کی دنیا میں ایسا ممکن ہے تو مجھے کوئی ایسا نسخہ تحریرکیجئے جس سے میرے سر اور ڈاڑھی کے بال کالے ہوسکیں اور مجھے ان بیماریوں سے نجات مل جائے۔ (سراج الحق‘ کوہاٹ) مشورہ: آپ کے خط سے مجھے کافی سال پہلے کا ایک ذاتی مشاہدہ یاد آگیا۔ حکیم صابر ملتانی رحمة اللہ علیہ کے پاس ایک امریکن نوجوان آیا اور اس نے یہ ہی کچھ کہا جو آپ نے لکھا ہے کہ بال سفید ہیں کالے ہوجائیں وغیرہ.... حضرت صابر ملتانی رحمة اللہ علیہ مرحوم نے ایک نسخہ تجویز کیا جس کے استعمال سے اس امریکن نوجوان کے بال کالے ہوگئے تو اس سے ہمیں بھی یقین ہوا کہ سفید ہونے کے بعد بھی بال کالے ہوسکتے بنیادی بات تو یہ ہے کہ آپ پہلے زکام کو دور کریں عمدہ بنا ہوا جالینوس اصلی چھ چھ گرام غذا کے بعد کھائیں۔ اسطوخودوس چھ گرام ایک کپ پانی میں جوش دے کرچھان کر میٹھا کرکے پئیں صبح اور سوتے وقت۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔ چاول دودھ سے پرہیز ضروری غذا میں عمدہ بکرے کا گوشت اچھی طرح گلا کر اصلی خالص دیسی گھی میں پکائیں۔ بھون کر کھائیں بشرطیکہ خون میں کولیسٹرول نارمل ہو اور دو گھنٹے بھاگ دوڑ والا کھیل بھی ضرور روزانہ کھیلیں۔ اچھی غذا کھا کر آرام سے نہ بیٹھے رہیں بادام ضرور کھائیں۔غذانمبر3-2 استعمال کریں۔ کن پٹیوں میں درد میری عمر 17 سال ہے ۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری دور کی نظر کمزور ہے تقریباً (دو سے ڈھائی پوائنٹ) مجھے عینک لگی ہوئی ہے لیکن اسکے باوجود میرے سر میں اکثر درد ہوتا ہے۔ خاص طور کن پٹیوں میں شدید درد ہوتا ہے اور کبھی کبھی سو کے اٹھنے کے بعد میری آنکھوں کے آگے تھوڑی دیر کیلئے اندھیرا آجاتا ہے اور مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں گرنے لگی ہوں مہربانی فرما کر اس کا کوئی حل بتائیں۔ (ستارہ ڈار....گوجرانوالہ) مشورہ: حب عنبر مومیائی اصلی بنی ہوئی ایک گولی صبح ایک گولی شام دودھ سے کھائیں۔ کحل الجوا ہر سوتے وقت آنکھوں میں لگائیں۔ ناشتہ میں بادام ضرور کھائیں یا بادام کا حلوہ کھائیں انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔غذانمبر5-6 استعمال کریں۔ دو مسئلے میرا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ میری آنکھوں کے نیچے حد سے زیادہ جھریاں اور حلقے ہیں میری عمر اٹھارہ سال ہے جو کہ نہ تو عمر کا مسئلہ ہے جو اتنی زیادہ جھریاں پڑگئی ہیں۔ براہ مہربانی کوئی ایسا نسخہ تجویز کردیں کہ یہ جھریاں صاف ہوجائیںاور میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ اور ہاتھوں کا رنگ میرے باقی سارے جسم سے بالکل نہیں ملتا یعنی چہرے کا رنگ سانولہ ہے اور باقی جسم کا بہت سفید ہے اور نیند بہت آتی ہے سونے کی بہت کوشش کرتی ہوں لیکن کافی دیر بعد آتی ہے۔ براہ مہربانی کوئی مناسب مشورہ دیں جس سے میرے یہ مسئلے حل ہوجائیں اور میں ذہنی سکون حاصل کرسکوں آپ کی مہربانی ہوگی۔ (ثمن فراز۔ حافظ آباد) مشورہ: صبح بادام کشمکش کھائیں۔ دوپہر‘ رات کو غذا کے بعد عمدہ انگور کھائیں پانی زیادہ پئیں۔ ہلکی پھلکی ورزش‘ کھیل کو د بھی کریں خالص عمدہ شہد ہر غذا کے بعد ایک چمچی ضرور کھائیں‘ دودھ چاول‘ سرد اشیاءسے پرہیز کریں مگر دھوپ میں نہ جائیں۔غذانمبر5-1 استعمال کریں۔ دمہ مستقل بیماری نہیں میری عمر 23 سال ہے مجھے بچپن ہی سے الرجی یا نزلہ کی شکایت ہے۔ دھول مٹی اور دھوئیں سے میری ناک میں سوزش ہوتی ہے پھر ناک سے پانی کی طرح ریشہ بہنا شروع ہوجاتا ہے کبھی کبھی رات میں بھی ناک بہنا شروع ہوجاتی ہے جسے صاف کرنے کیلئے ایک دوپٹہ بھی ناکافی ہوتا ہے یہ ریشہ تھوکنے کے ساتھ ساتھ میرے سینے سے سیٹی جیسی آوازیں آتی ہیں سانس لینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے اور دم گھٹنے لگتا ہے۔ بادام اور چھوارے کھانے سے نزلہ تو ٹھیک ہوجاتا ہے لیکن سانس کی تکلیف بڑھ جاتی ہے بیماری کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی طور پر بہت کمزور ہوگئی ہوں مہربانی فرما کر ایسا نسخہ بتائیں جس کے باقاعدہ استعمال سے میں مکمل طور پر صحت یاب ہوجاﺅں میری سانس کی بیماری دور ہوجائے۔ (ش ب۔ کراچی) مشورہ: یہ دمہ کی شکایت ہے کشتہ طلاءکلاں اصلی دو چاول عمدہ اصلی بنے ہوئے خمیرۀ ابریشم حکیم ارشد والا پر ڈال کرصبح کھائیں سوتے وقت لعوق صنوبر اصلی ایک چائے کی چمچی کھائیں۔ اسطوخودوس کا جوشاندہ دن میں دو بار پئیں شدید ضرورت پرانہیلر یا کوئی بھی علاج ہمراہ لیتی رہیں وہ تمام پرہیز کریں جو اس سلسلے میں ہم لکھتے ہیں اور غذا بھی ہمارے سابقہ مشوروں کے مطابق کھائیں۔ اس بات کا یقین رکھیں کہ اگر درست علاج میسر آجائے اور غذائی پرہیز اور سردی سے مکمل بچائو رہے تو شفاءیابی یقینی ہے۔ دمہ کوئی مستقل یا لاعلاج مرض نہیں ہے چونکہ غلط سلط علاج ہوتا رہتا ہے اکثر مریضوں کو تو پرہیز کا پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کیا کرنا ہے۔ اکثر کے ذہن میں الرجی جیسا مبہم لفظ ہوتا ہے۔وہ دھویں گرد سے ہی بھاگتا رہتا ہے۔ سردی گرمی خشکی تری کے بنیادی فلسفے سے اس کی واقفیت صفر ہوتی ہے تو بچائو اور پرہیز کیسا....؟غذانمبر5-6 استعمال کریں۔ معدہ اور بالوں کا مسئلہ میری عمر 19 سال ہے تقریباً تین سال سے میرے بال متواتر گررہے ہیں اور بال اتنے زیادہ پتلے ہوچکے ہیں کہ میں نے بالوں کی کٹنگ بھی کروا دی کہ بال اڑنا بند ہوجائیں لیکن بالکل فرق نہیں پڑا آپ براہ مہربانی میرے بالوں کیلئے ایسی دوائی تجویز کردیں کہ میرے بال جلدی سے لمبے اور گھنے ہوجائیں کیونکہ بال چھوٹے بھی بہت ہیں اور میرے بالوں میں کبھی کبھار خشکی بھی ہوجاتی ہے۔ میرے بھائی کے بالوں کا بھی یہی مسئلہ ہے کیا وہ بھی وہی دوائی استعمال کرسکتا ہے جو آپ مجھے تحریر کریں گے‘ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے معدے کی تکلیف بھی ہے کھانا کھانے کے بعد جلن محسوس ہوتی ہے تلی ہوئی چیز دیکھنے سے بھی دم گھٹتا ہے بھوک لگتی بہت ہے لیکن جب کھانا کھاتی ہوں تو سکون نہیں ملتا‘ صحت پر بھی اثر پڑرہا ہے کمزور ہوتی جارہی ہوں ڈیپریشن بہت جلدی آجاتا ہے‘ معدے کی تکلیف تقریباً ایک سال سے ہے۔ (ارم خان....سیالکوٹ) مشورہ: آپ معدے کے علاج کی طرف توجہ دیں‘ معدے کے ٹھیک ہونے پر دوبارہ لکھیں‘ نظام ہضم ٹھیک نہ ہو تو غذا سے غذائیت حاصل نہیں ہوتی جس کی وجہ سے کمزوری ہوکر بال گرنے لگتے ہیں رہی سہی کسر صابن اور شیمپو پوری کردیتے ہیں عمدہ قسم کے بادام خالص شہد زیتون کا تیل یا مکھن خالص عمدہ انگور غذا میں شامل رکھیں‘ روغن بادام شیریں خشک بالوں میں مالش کریں بشرطیکہ معدہ ہضم بھی کرے ورنہ پھر پہلے معدہ کا حال ہمیں تفصیل سے لکھیں‘ مرچ گرم مصالحے کھٹائی وغیرہ سے فی الحال پرہیز رکھیں۔غذانمبر2-3 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 058 reviews.