Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کرایہ دار سے مکان خالی کروانے کیلئے (ایک مخلص کی کاوش)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

کرایہ دار سے مکان خالی کروانے کیلئے جو کوئی اپنے کرایہ دار سے دکان یا مکان خالی کروانا چاہتا ہو یا کوئی ناجائز قابض ہوگیا ہو اور کسی بھی جائز طریقے سے خالی کرنے کو تیار نہ ہو تو ذیل کا عمل کرے۔ اس مقصد کیلئے قبلہ رخ کھڑے ہوکر بعد نماز مغرب اول آخر 11 بار درود پاک‘ 41 مرتبہ سورة فاتحہ‘ 41 مرتبہ سورۀ اخلاص اور 300 مرتبہ آیت کریمہ پڑھ کر اپنے ہاتھ دعا کے لیے بلند کرے کہ وہ سر سے اوپر ہوجائیں پھر اللہ سے انتہائی عاجزی سے دعا مانگے یہ عمل 11 دن تک کرے انشاءاللہ مراد پوری ہوگی۔ تنبیہہ: اس عمل کو ناجائز بالکل نہ کرے اور گیارہ روز سے زائد کرنے کی اجازت نہیں اگر گیارہ روز سے پہلے مقصد حاصل ہوجائے تو اس عمل کو اسی وقت روک دیں اور مقصد حاصل ہونے کے بعد حسب توفیق خیرات فقرا میں تقسیم کریں۔ ہیروئن کا نشہ چھڑانے اور زناکاری کا علاج جو کوئی ہیروئن کے نشہ میں غرق ہو کر گھر کی پونجی اور اپنی صحت برباد کررہا ہو اور کسی بھی طریقہ سے باز نہ آتا ہوتو ذیل کا عمل کریں۔ انشاءاللہ لعنت بد سے شفاءملے گی۔ ہفتے میں تین دن یعنی جمعرات‘ جمعہ اور پیر کو یہ عمل کرے۔ ان دنوں کی راتوں کو کسی مٹھائی یا پانی پر ذیل کی سورۀ مبارکہ پڑھ کر دم کریں اور نشئی کو اس وقت کھلائیں یا پلائیں جس وقت اس کا نشہ ٹوٹ چکا ہو اس کے علاوہ سورۀ فاتحہ7 بار‘ اول آخر درودشریف 7 مرتبہ پڑھ کر دم بھی کریں۔ سورۀ مبارکہ یہ ہیں۔ سورۀ فاتحہ 41 مرتبہ‘ سورۀ اخلاص 41مرتبہ‘ سورۀ جمعہ 3 مرتبہ‘ سورۀ رحمن 3 مرتبہ‘ سورۀ مزمل 3 مرتبہ‘ درود پاک اول آخر 41 مرتبہ‘ انشاءاللہ 90 دن کے عمل سے نشئی ہمیشہ کیلئے نشہ سے متنفر ہوجائے گا اور پھر کوئی ترغیب و تحریص اس کو اس بدعادت پر مجبور نہ کرسکے گی۔ زبان کی ہکلاہٹ جس کسی کی زبان میں ہکلاہٹ یا توتلا پن ہو ایسے میں یہ عمل نہایت کارآمد ہے۔ روزانہ بعد نماز فجر ایک میٹھا بسکٹ لے کر زعفران سے سورۀ فاتحہ لکھ کر سورۀ فاتحہ ایک مرتبہ بمعہ اول آخر درود پاک ایک مرتبہ پڑھ کر دم کرکے مریض کو کھلائیں 40یوم کے بلاناغہ عمل سے شفاءملے گی۔ اتفاق و محبت کیلئے جس گھر میں ناچاقی کی فضاءہر وقت قائم رہتی ہو تو اس مقصد کیلئے گھر کا کوئی بھی فرد باوضو ہوکر 21 مرتبہ سورۀ فاتحہ اول آخر درود پاک 11بار پڑھ کر گھر کے تمام افراد پر اور گھر کے کونوں میں پھونک مار دے انشاءاللہ گھر میں امن و سکون قائم ہوجائےگا۔ اچھے رشتے کی خواہش اگر کوئی اس بات کا خواہاں ہوکہ اس کا رشتہ اچھی جگہ پر ہوجائے تو اس کیلئے یہ عمل فائدہ مندہے۔ ہر روز بعد از نماز فجر اور عشاءکسی سے بھی کلام کیے بغیر اپنے مقصد کو پیش نظر رکھ کر 40مرتبہ سورۀ فاتحہ اول و آخر درود پاک گیارہ مرتبہ پڑھ کر دعا مانگے انشاءاللہ 40یوم کے بلاناغہ عمل سے مراد پوری ہوگی۔ عاجزی لازم ہے۔ سرکے درد کیلئے اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کے سرمیں کبھی درد نہ ہو۔ وہ شخص سات سات مرتبہ سر پر ہاتھ رکھ کر صبح اور مغرب کی نماز کے بعد اس مبارک آیت کو پڑھے۔ یُسَبِّحُ لِلّٰہِ مَافِی السَّمَوَاتِ سے لیکر شَی ئٍ قَدِیر( تغابن‘1) تک پڑھے۔ انشاءاللہ کبھی سر میں درد نہ ہوگا اور نہ کبھی آنکھیں دکھیں گی۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 072 reviews.