فروری کے جوابات
1۔بہن! میں بھی آج سے ایک سال پہلے بہت زیادہ کمزور تھا اور بظاہر کمزوری کی کوئی وجہ بھی نہیں تھی۔مجھے بھوک بھی بہت شدید لگتی لیکن کھایا پیا نہ لگتا تھا۔میں نے عبقری کے دفتر سے اکسیر البدن لے کر استعمال کی تو میرا وزن بڑھنا شروع ہوگیا۔ یہ بڑی لاجواب چیز ہے۔ میرا آپ کو یہی مشورہ ہے کہ آپ کچھ عرصہ اکسیر البدن استعمال کریں۔(علی‘ لاہور)
٭بیٹی آپ سوگی (کشمش) دس دانے‘ چھوارے پانچ عدد‘ مغز بادام چھلے ہوئے پندرہ عدد‘ رات کو ایک گلاس دودھ میں ان کو بھگو دیں اور صبح نہار منہ گرینڈ کرکے استعمال کریں۔ بہت لاجواب اور مفید ہے۔ (شاہدہ‘ فیصل آباد)
2۔بیٹی آپ کا مسئلہ اتنا زیادہ نہیںجتنا آپ پریشان ہیں آپ بس چندہفتے مستقل یہ مندرجہ ذیل ادویات استعمال کریں انشاءاللہ آپ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ آپ خمیرہ گائو زبان سادہ‘ اطریفل کشنیز‘ جوارش شاہی چند ہفتے مستقل استعمال کریں۔ یہ ادویات کسی اچھے دواخانے سے لیں۔ ایک ایک چمچ تینوں ادویات کا صبح ‘ دوپہر ‘ شام لینا ہے۔ (حکیم عبدالرحمن‘ لالہ موسیٰ)
3۔بہن عائشہ آپ سے درخواست ہے کہ چہرے کے بالوں کیلئے دراصل ہارمونز کا علاج لازم ہے ہارمونز کیلئے آپ ریوند چینی اور میٹھا سوڈا ہموزن لے کر آدھا چمچہ دن میں تین بار لیں ۔ تقریباً تین ماہ یہی نسخہ استعمال کریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ (عفیفہ ہمایوں ‘ اسلام آباد)
4۔بیٹا آپ اپنی والدہ کو یہ نسخہ استعمال کروائیں۔
ھوالشافی: کالی مرچ50 گرام‘ اجوائن 50 گرام‘ نرکچور 50 گرام‘ دھمیاں کنڈا250گرام۔ سب اشیاءکو پیش کر سفوف بنالیں اور روزانہ رات کو سوتے وقت ٹی اسپون کا چوتھائی سادہ پانی سے کھلادیں۔آپ یہ نسخہ فی سبیل اللہ اور لوگوں کو بھی بتائیں۔ (فرزانہ انعام‘ کراچی)
5۔ بہن آپ اپنے بیٹے کو پودینہ‘بڑی ہریڑ سبز دونوں ایک ایک چھٹانک باریک پیس کر چٹکی چٹکی دیں دن میں 4 بار چند ہفتے دیں پھر لکھیں۔ (الطاف حسین‘ شہداد پور)
مارچ کے سوالات
1۔ میری عمر تقریباً اسی (80) سال کے لگ بھگ ہے۔ مجھے مثانے کے غدود (پروسٹیٹ ورم) کا عارضہ کی شکایت ہے۔ لہٰذا اگر کوئی خدا ترس صاحب مذکورہ عارضہ کو رفع دفع کرنے کا کوئی ٹوٹکہ آزمودہ بذریعہ عبقری مطلع کرے تازیست دعاگو کے علاوہ صدقہ جاریہ کے زمرہ میںتصور ہوگا۔ دعاگو۔
(حاجی تاج محمد خان‘ ڈاگئی۔ صوابی)
2۔ میری شادی کو 15 سال ہوگئے ہیں۔ مجھ سے ایک غلطی ہوگئی میں نے خود ہی اپنے شوہر کو بتادیا۔ کچھ دن تو انہوں نے مجھ سے بات نہیں کی۔ پھر بولنے لگ گئے لیکن صرف کام کی بات کرتے ہیں یا میں کروں جواب دے دیتے ہیں۔ میں بہت پریشان ہوں۔قارئین! عبقری کے ذریعے خدا کیلئے مجھے کچھ بتائیں میں کیا کروں؟ کیا پرھوں کہ میرے شوہر میرے ساتھ بالکل ٹھیک ہوجائیں۔ میرے دوست بن جائیں۔ یہ بھی دعا کریں مجھے میرے شوہر معاف کردیں میں آپ کی احسان مند رہوں گی۔
(بنت احسان الحق گوجرانوالہ)
3۔ قارئین! میری شادی کو تقریباً چار سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن اولاد جیسی نعمت سے محروم ہوں۔ علاوہ دوائیاں کھا کھا کے میں موٹا اور پیٹ بھی زیادہ بڑھ گیا ہے۔ خاص طور پر میرے ساتھ اب کئی تکلیفیں شروع ہوگئی ہیں۔ مثلاً گلہڑ تھرائیڈ‘ گردے‘ مثانہ میں درد‘ جسم کی بائیں سائیڈ سن ہوجاتی ہے۔ روٹی کھانے کے بعد دھڑکن تیز ہوجاتی ہے وغیرہ۔ مہربانی فرما کر حل بتائیں۔
(اسلم بابر روکھڑی‘ میانوالی)
4۔ میری عمر 30 سال ہے میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا پورا جسم سمارٹ ہے لیکن میرے کولہے اور رانیں بہت بھدلے اور موٹے ہیں جو مرضی کرلو اس حصے کی چربی نہیں اترتی ہے۔ اس حصے کا جسم ڈھیلا پڑجاتا ہے۔ میری شادی ہونے والی ہے اگر میٹھا کھالو اسی حصے پر موٹاپا آجاتا ہے۔
(شبانہ‘ کوئٹہ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 079
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں