Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

عزیزواقارب میں دشمن (ن۔ مریدکے) خواب:ایک کتا میرے پیچھے لگا ہوا ہے میرے ہاتھ میں ایک دیگچہ ہے اور اس میں قیمہ ہے میں کتے کو پیچھے کرتی ہوں مگر وہ پھر بھی میری طرف آتا ہے یہاں تک کہ میں دیگچہ اس کے منہ پر مارتی ہوں مگر پھر بھی جان نہیں چھوڑتا۔ اس کے بعد کبھی وہ دایاں ہاتھ کا کچھ حصہ منہ میں ڈال لیتا ہے اور کبھی بائیں ہاتھ کا۔ مگر مجھے تکلیف بالکل نہیں ہوتی پھر کتا خود ہی چلا جاتا ہے۔ تعبیر: آپ کے عزیزواقارب میں کچھ لوگ آپ کے دشمن بنے ہوئے ہیں اور آپ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں خصوصاً مالی اعتبار سے وہ آپ کو ہرگز خوش نہیں دیکھ سکتے اور ہر طرح آپ کی خوشحالی کیلئے رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ آپ آسودہ حال نہ ہوجائیں لیکن امید ہے آپ جلد یا بدیر ان کے چنگل سے آزاد ہوجائیں گی۔ بہرکیف آپ صبح و شام اکتالیس دفعہ سورۀ قریش پڑھ کر دعا کیا کریں۔ کام التوا کا شکار رہیں گے (وحیدہ۔ سکھر) خواب: میں نے دیکھا میں ریل کے پھاٹک پر کھڑی ریل کا انتظار کررہی ہوں مجھے سامنے سے تین ریلیں آتی دکھائی دیتی ہیں جب ریل گاڑیاں میرے سامنے آتی ہیں تینوں سانپ کی شکل اختیار کرکے سامنے سے گزر جاتی ہیں۔ میں نے یہ دیکھ کر پیدل ہی سفر کرنے لگتی ہوں۔ ایسے میں ایک شہر میں آجاتی ہوں جہاں گھر ہیں میں ادھر اُدھر دیکھتی ہوں مگر پتہ نہیں ہوتا کہ کس کا گھر ہے اور ڈھونڈتی رہتی ہوں ایسے میں کوئی جاننے والا نظر آتا ہے میں ان سے کہتی ہوں بھئی آپ کا گھرکہاں ہے مجھے گھر تو دکھائو میں تو اس شہر میں اجنبی ہوں وہ مجھے وہاں کھڑا کرکے خود رفوچکر ہوجاتا ہے پھر میں اکیلی ادھر اُدھر دیکھتی رہ جاتی ہوںمگر گھر نہیں ملتا۔ تعبیر: آپ کے دشمن آپ کو جانی یا مالی نقصان ہرگز نہیں پہنچاسکیں گے البتہ ان کے تصرفات کی وجہ سے حیران وپریشان رہیں گی اور آپ کے کام التوا کا شکار رہیں گے اس کے لیے آپ ہر نماز کے بعد سات دفعہ سورۀ کوثر پڑھ کر عافیت کی دعا کرلیا کریں۔ کاروبار میں ترقی (سکینہ بلوچ‘ کوئٹہ) خواب: میں دیکھتی ہوں کہ میں ایک سفید گاڑی میں سفر کررہی ہوں میرا شوہر گاڑی چلا رہا ہے اور میری بڑی بہن بھی میرے ساتھ بیٹھی ہوئی ہے اتنے میں دیکھتی ہوں کہ ایک بہت ہی خوبصورت ریل گاڑی گزرتی ہے اور اس پر مشینری اور کپڑے کے تھان لدے ہوتے ہیں تو میرے شوہر کہتے ہیں کہ میں اپنی زمینوں پر ٹیکسٹائل مل لگا رہا ہوں اور یہ مشینری میں نے جاپان سے منگوائی ہے تو میری بہن میرے شوہر کو کہتی ہے کہ آپ ہمارے ساتھ ہمارے گھر چلیں تو میرے شوہر کہتے ہیں کہ نہیں میں ضرور چلتا‘ ابھی آپ کے ساتھ نہیں چل سکتا کیونکہ میرا سامان باہر سے آیا ہے اور مجھے اسے جلدازجلد گائوں پہنچانا ہے۔ تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اللہ آپ کے شوہر کے کاروبار میں خوب ترقی دے گا اور مالی خوشحالی نصیب ہوگی اور آپ کو ہر طرح حفظ و امان نصیب ہوگا اس لیے روزانہ کچھ ذکر واذکار یا تلاوت کرکے تمام انبیاءاور صحابہ کرام کو اس کا ثواب بخش دیا کریں۔ باہمی ربط و محبت (ندیم اقبال‘ کراچی) خواب: ایک راستہ پر کچھ یونیورسٹی کے لڑکے اور لڑکیاں ہیں۔ سامنے ذرا اور اس لڑکی کا مکان جو کہ تین منزلہ ہے شاید کچھ اونچا سا نظر آرہا ہے یا ہوا میں معلق ہے۔ اس کی والدہ ڈرائنگ روم میں بیٹھی ہیں ان کے ساتھ دو یا تین عورتیں اور ہیں جو کہ اس لڑکی کے رشتے کے سلسلے میں آئی ہیں میں اس راستے پر ان لڑکے لڑکیوں کے درمیان اس لڑکی کو ڈھونڈنا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ سامنے کی جانب سے وہ میری طرف چلی آرہی ہے۔ وہ میرے ساتھ چلنے لگتی ہے چلتے وقت اس کا کندھا میرے سینے کے کنارے سے لگا ہوتا ہے۔ میں دل میں سوچتا ہوں کہ یہ لڑکی ذرا سی دیر میں واپس چلی جائے گی لیکن وہ واپس نہیں جاتی ہے اور میرے ساتھ خوش ہوکر چلتی رہتی ہے۔ ہم دونوں راستے کے سیدھی طرف مڑجاتے ہیں جہاں کچھ کھانے پینے کی چیزیں مل رہی تھیں۔ ہم کچھ کھانے کیلئے لیتے ہیں اور قریب رکھی میز کی طرف چل دیتے ہیں۔ (اب یہ گمان ہوتا ہے کہ وہ چیزیں ہم نے کھالی ہیں) اور میں اپنے آپ کو میز کے سامنے سٹول پر بیٹھا دیکھتا ہوں اور وہ لڑکی منہ ہاتھ دھونے کی غرض سے واش روم تک گئی ہوتی ہے جب اسے ذرا سی دیر ہونے لگتی ہے تو میں واش روم کے دروازے تک جاتا ہوں میرے جاتے ہی وہ دروازے سے باہر آجاتی ہے اس نے اپنے ہونٹوں پر اورنج رنگ کی لپ اسٹک لگارکھی ہوتی ہے جو کہ ہونٹوں کے علاوہ بھی پھیل رہی ہوتی ہے (جو کہ اس نے میری خوشی کیلئے لگائی ہوئی ہے)۔ تعبیر: آپکے اس خواب کے مطابق امید ہے کہ یہ لڑکی آپ کے نکاح میں آئےگی اور ہنسی خوشی باہمی ربط و محبت سے وقت گزرےگا البتہ تھوڑی بہت رکاوٹ ہے جو انشاءاللہ جلد دور ہوجائےگی۔ عمربڑھا دی گئی (فرحان‘ منڈی بہائوالدین) خواب: میں دیکھتی ہوں کہ میری شادی ہورہی ہے اور خواب میں‘ میں نے دلہنوں والے کپڑے تو نہیں مگر بہت اچھے کپڑے پہنے ہوتے ہیں‘ اکثر خواب میں خوش نظر آتی ہوں ایک مرتبہ دیکھا کہ جیسے مجھے زبردستی بھیجا جارہا ہے میں جانا نہیں چاہتی‘ خواب کسی کو نہیں بتایا۔ تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کی عمر بڑھا دی گئی ہے اور آفات سے حفاظت کا اشارہ ہے نیز آپ کو اپنی ازدواجی زندگی میں خوشگواریوں کی بشارت ہے اللہ عافیت رکھے۔ آمین۔ کام کاج میں آسانی (امجد حسین ساہی‘ سپین) خواب: میں دیکھتا ہوں کہ ایک بہت ہی خوبصورت اور حسین و جمیل لڑکی جس نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔ وہ میرے قریب آکر زمین پر بیٹھ جاتی ہے میں دیکھتا ہوں کہ اس کی گود میں ایک بچہ ہے جو بہت خوبصورت ہے میں اس بچے کو پیار سے دیکھتا ہوں اور اس کا ہاتھ پکڑتا ہوں۔ اتنے میں میری نظر اپنے سامنے زمین پر پڑتی ہے نیچے سبزے پر ایک ایسا ہی خوبصورت بچہ لیٹا ہوا ہے میں اس بچے کو اٹھا لیتا ہوں(اور یہ محسوس کرتا ہوں کہ یہ میرا بیٹا ہے) تھوڑی دیر بعد وہ بچہ سو جاتا ہے اور میں یہ سوچتا ہوں کہ یہاں پر کوئی ایسا جالی دار کپڑا نہیں ہے جو میں اس پر دے دوں تاکہ اسے کوئی مچھر مکھی وغیرہ تنگ نہ کرے اور وہ نیند سے بیدار نہ ہو۔ تعبیر: آپ کے حق میں یہ خواب خوشخبری ہے کہ آپ کو نیک صالح تابعدار بیوی ملے گی اور خوبصورت اولادنصیب ہوگی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 081 reviews.