Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے دن رات بدل گئے ایم ۔ خان‘ کراچی

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

حکیم صاحب السلام علیکم! ابھی کچھ عرصہ پہلے میرے شوہر عبقری کے دفتر سے رسالہ اور کچھ دوائیاں‘ روحانی پھکی اور دو انمول خزانے لائے۔ روحانی پھکی میں نے پابندی سے کھائی اس کی وجہ سے میری طبیعت کافی فریش ہوئی ہے۔ عبقری باقاعدہ پڑھنے کے بعد میرے دن اور رات بدل گئے۔ اب میری صبح سے لے کر شام تک ترتیب یہ ہے۔ میں صبح فجر کی نماز کے بعد سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِسو بار پڑھتی ہوں‘ سو بار یاودود‘ تین سو بار یَاوَھَّابُ سو بار یَابَاسِطُ سو بار یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ 41 دفعہ سورة فاتحہ اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف سب گھر والوں کو وہ پانی دم کرکے دیتی ہوں۔ اس کے بعد سورۀ یٰسین‘ سورۀ رحمن‘ سورۀ فجر‘ اسماءالحسنیٰ اور صبح وشام کی مسنون دعائیں اس کے بعد دو رکعت نماز اشراق پڑھتی ہوں پھر 8 بج جاتے ہیں پھر شوہر کو ناشتہ دے کر آفس بھیجتی ہوں۔ 10 بجے کے بعد دو رکعت چاشت کی نفل پڑھتی ہوں پھر ظہر کی نماز پڑھ کر سورة فتح‘ عصر میں سورۀ نباءاور مغرب میں سورۀ واقعہ اور سورۀ مزمل‘ عشاءمیں سورۀ ملک اور ہر فرض نماز کے بعد خزانہ نمبر ایک پڑھتی ہوں۔ حکیم صاحب یہ سب عبقری کی مہربانی ہے اس کی وجہ سے میرے اندر اتنا فرق پڑا ہے اب نمازوں میں بہت دل لگتا ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور میرے درمیان کوئی نہیں ہے۔ حکیم صاحب میرے گھر میں اتنا امن وسکون اور اطمینان ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتی۔ حکیم صاحب میرے شوہر نے مجھے عمر بھر اتنا سکھ دیا ہے کہ میں جتنی بھی تعریف کروں کم ہے اب میں چاہتی ہوں ہم دونوں میاں بیوی کی آخرت بھی سنور جائے اور اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہوجائیں۔ حکیم صاحب دعا کریں کہ میرے شوہر بھی نماز اور اعمال باقاعدگی سے کرنا شروع کردیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 083 reviews.