ایک حصہ روزانہ تیل تل میں ملا کر مرہم تیار کریں اور لیپ کریں اوپر کپڑا باندھ دیں انشاءاللہ ضرور شفا ہوگی
حب جوڑ درد
ہنگ 2 تولہ، مرچ سیاہ 2 تولہ، تھوم 2 تولہ مرچ سیاہ کو باریک کر کے ہنگ کے ساتھ دوبارہ کوٹیں۔ بعدازاں تھوم کی پھلی ایک ایک کر کے ڈالتے جائیں اور کھرل کر تے جائیں بعد میں گولیاں بنالیں۔خوراک: دو گولی صبح و شام ہمراہ پانی لیں۔
خارشی تیل
گندھک آملہ سار3 تولہ، نیلا تھوتھا 1 تولہ، کمیلا 1 تولہ، تیل اسوں 1 پاﺅ۔خشک دواﺅں کو باریک پیس کر تیل میں ملا لیں اور جسم پر مالش کریں۔ انشاءاللہ شفا ہوگی۔
مرہم خصیتین
کیسوپھل 125 گرام، لیداونٹ5 تولہ، گوند اشک 1 تولہ، اقلیل الملک1 تولہ سب کو مکس کرلیں اب اس کے تین حصے کریں ایک حصہ روزانہ ہمزون تیل تل میں ملا کر مرہم تیار کرکے لیپ کریں اوپر کپڑا باندھ دیں۔(صفحہ نمبر 207)
نسخہ برائے لیکوریا
سنگجراہت 5 تولہ، پھٹکڑی سفید 5 تولہ، سندور 5 تولہ، ڈولی 1 عدد۔ سنگجراہت اور پھٹکڑی کا سفوف بنالیں پھر ڈولی میں پہلے آدھی پھٹکڑی پھر آدھا سنگجڑا پھر تمام سندور پھر اسی طرح سندور پر بقیہ سنگجڑا اور بعد میں بقیہ پھٹکڑی ڈال دیں اب گل حکمت کر کے 10 کلو اوپلوں کی آگ دیدیں۔ سرد ہونے پر نکال لیں کشتہ تیار ہے۔ خوراک: دو کیپسول صبح و شام ہمراہ دودھ لیں۔ (صفحہ نمبر 202)
بحوالہ ”مجھے شفاءکیسے ملی“ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 105
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں