کراماتی تیل اور نسوانی حسن
محترم حکیم صاحب!میں بے شمار علاج کرکے تھک گئی تھی۔ میری والدہ جوڑوںکے درد کیلئے یہ ”کراماتی تیل“ لائیں تھیں۔اچانک میرے ذہن میں خیال آیا اورمیں نے یہ تیل نسوانی حسن کو بڑھانے کیلئے سوتے وقت مالش کرنی شروع کردی اور ابھی تک کررہی ہوں‘ حیرت انگیز فرق پڑا ہے۔
(فرحت ذوق)
٭٭٭٭
غم اور رنج کو دور کرنے کیلئے
سورۀ طلاق کی روزانہ تلاوت کرنے سے انسان کا رنج وغم دل سے دور ہوتا ہے اور سکون ملتا ہے۔ہر عمل کو پڑھنے کیلئے نماز کی پابندی ضروری ہے۔ (عبدالقادر‘کراچی)
٭٭٭٭
عبقری کی گزشتہ فائلیں دستیاب ہیں
گھریلو ناچاقیوں رزق کی تنگی‘پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں کے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلد دیدہ زیب فائل کی صورت میں دستیاب ہیں۔ یہ رسالہ جات نسلوں کا روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی معالج ثابت ہونگے ۔
(قیمت فی جلد 500/- روپے علا وہ ڈاک خرچ )
٭٭٭٭
بے اولاد جوڑوں کیلئے حیرت انگیز خوشخبری
مایوس‘ لاعلاج‘بے اولاد ازدواجی جوڑے کہ جن کے مردوں میں نقص ہو‘ا ن کیلئے حکیم صاحب کی طرف سے دم کیا ہوا شہد کلام الٰہی کے فیضان سے معطر قیمتی تحفہ۔ تفصیلات کیلئے عبقری کے دفتر خط بمع جوابی لفافہ بھیج کر ایک بروشر منگوائیں جس میں آپ کو عام ملنے والی سستی سبزی کا حیرت انگیز استعمال کہ جس سے اب تک بے شمار جوڑے اولاد نرینہ کی دولت سے فیض یاب ہوچکے ہیں اور اس بروشرمیں موجود سالہا سال سے آزمودہ روحانی عمل کاتحفہ کہ اس روحانی عمل کی تاثیر آج تک کبھی خطا نہیں گئی۔ ساری دنیا پھر کر تھک ہار کر آنے والوں نے بھی جب یقین اور اعتماد سے اس کو اپنایا‘ اللہ تعالیٰ نے ان کے آنگن کو اولاد نرینہ کی دولت سے ہرا بھرا کردیا۔شہد ہمراہ لائیں ورنہ عبقری کے دفتر سے خرید لیں۔ باقی تفصیلات اور روزانہ استعمال کیلئے ایک مختصر دوائی شہد کے ہمراہ ملے گی۔نوٹ:دم کیلئے وقت لینے کی ضرورت نہیں بس آپ شہد دے جائیں اور چند دنوں بعد دم کیا ہوا شہد لے جائیں۔
(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفااللہ عنہ)
٭٭٭٭
سانولی رنگت کیلئے لوشن
جن لوگوں کے چہرے کی رنگت سانولی ہو ایسا صابن استعمال کریں جس میں جلد کو نرم کرنے والا کوئی روغن یا کریم شامل ہو۔ غسل کے بعد چہرے اور ہاتھوں پر درج ذیل لوشن لگائیں۔ بادام روغن ایک حصہ‘ گلیسرین آدھا حصہ‘ عرق گلاب 2 حصے‘ عرق لیموں چند بوندیں۔(ماریہ ‘لاہور)
٭٭٭٭
شدید زخموں سے آرام :سورہ طلاق کا تین دن تک تین مرتبہ پڑھ کر شدید زخموں پر دم کرنا اللہ تعالیٰ کے فضل سے زخموں کو بہت جلد اچھا کرتا ہے۔ (قاسم محمود)
٭٭٭٭
جب ٹریفک بلاک ہو
جب ٹریفک بلاک ہو اور راستہ نہ مل رہا ہو تو اپنی سواری پر بیٹھے بیٹھے یقین کے ساتھ رَبِّ سَلِّم سَلِّم پڑھیں اور پڑھتے جائیں۔ اللہ تعالیٰ غیب سے راستہ بنادیتے ہیں۔
٭ عشاءکے وتروں میں پہلی رکعت میں سورۀ فاتحہ کے بعد سورۀ نصر اور دوسری رکعت میں بعد سورۀ فاتحہ‘ سورۀ لہب اور تیسری رکعت میں بعد فاتحہ سورۀ اخلاص پڑھیں۔ انشاءاللہ دانت اور کان کی تکلیف نہ ہوگی۔ (مہوش اسلم‘ لاہور)
٭٭٭٭
دستوں کا فوری علاج
اگر کسی شخص کو دست کا عارضہ لاحق ہو تو وہ ایک پیالہ دودھ لے کر منہ سے لگالے جبکہ دوسرا شخص ایک لیموں لے کر اس کا رس دودھ میں ٹپکاتا رہے۔ اس دوران متاثرہ شخص دودھ برابر پیتا رہے دست روکنے کا تیربہدف نسخہ ہے
٭٭٭٭
ناک کی ہڈی کا بڑھ جانا
نیم کے تھوڑے سے تازہ پتے لے کر انہیں پانی میں جوش دے لیں پھر اس گرم پانی کو چھان کر اس میںذرا سا نمک ملائیں اوراس پانی کو ناک کے نتھنوں میں اس طرح ڈالیں جیسا کہ وضو کرتے وقت ڈالتے ہیں۔ دس بارہ دن تک یہ علاج جاری رکھیں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا اور ناک کی ہڈی کا بڑھنا رک جائے گا۔ (صائمہ طارق‘ شرقپور شریف)
٭٭٭٭
کان ‘ ڈاڑھ درد کیلئے اکسیر
السلام علیکم حکیم صاحب! بندہ اپنے حقیر سے دو نسخے پیش کرتا ہے۔ھوالشافی: چونا اور نوشادر برابر وزن پیس کر رکھ لیں۔ سردرد‘ نزلہ زکام اور ڈاڑھ‘ کان درد کیلئے اکسیر ہے۔ تین چار مرتبہ سونگھنے سے درد ختم ہوجاتا ہے۔
ھوالشافی: موت کے سوا ہر مرض کا علاج کلونجی سات دانے‘ ثابت مسر تین دانے کیپسول میں بھر کر صبح شام پانی کے ساتھ دیں۔ (حکیم مجاہد محمداسلم‘ خانیوال)
٭٭٭٭
ملتانی مٹی کا ماسک
یہ ماسک ہرطرح کی جلد کیلئے مفید ہے‘ یہ چہرے کے کھلے مسامات کو بند کرتا ہے اور چہرے کی جلد میں تنائو پیدا کرتا ہے‘ اس کو بنانے کیلئے ان چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچی ملتانی مٹی‘ ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چمچہ شہد ملا کر پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگائیں۔ جب تنائو محسوس ہونے لگے تو چہرہ دھولیجئے۔
کیلے کا ماسک
یہ ماسک خشک جلد کیلئے بہت مفید ہے کیونکہ یہ جلد کو قدرتی نمی اور موئسچرائزر فراہم کرتا ہے۔ اس کو بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔ مسلا ہوا کیلا‘ پائوڈر کا دودھ اور ایک چمچ شہد ملا کر پیسٹ بنالیں اور اس کے بعد چہرے اور گردن پر لگائیں۔ اب ململ کے باریک کپڑے سے چہرہ ڈھانپ لیں اور پندرہ منٹ بعد چہرہ دھولیں۔
٭٭٭٭
تلاش گمشدہ
ہم سے خلوص گم ہوگیا ہے اس کی عمر سوسال ہے بڑھاپے کی وجہ سے کافی کمزور ہوگیا ہے اور گھر سے خودغرضی سے ان بن ہونے پر ناراض ہوکر چلا گیا۔ اس کے بارے میں گمان ہے کہ انسانوں کی وجہ سے ادھر اُدھر ہوگیا ہے۔ اس کو آخری بار ہمدردی کے ساتھ دیکھا گیا تھا تب سے دونوںکی کچھ خبر نہیں اس کے بھائی اخوت‘ سخاوت بہت پریشان ہیں اور بہن حب الوطنی کا تو کچھ نہ پوچھو۔ اس کے دوست محبت اور مہربانی اس کی تلاش میں خود کھوگئے ہیں۔ اس کی عدم موجودگی میں اس کے دشمن شرپسندوں نے تعصب اور ہوس کے ساتھ مل کر تباہی مچا رکھی ہے۔ اس کی جڑواں بہن شرافت کا انتقال ہوگیا اور شرافت کے غم میں حیاءبھی مرگئی ہے۔ اس کی ماں انسانیت شدید بیمار ہے۔ آخری بار اپنے جگر گوشے خلوص کو دیکھنا چاہتی ہے جس کسی کو ملے براہ مہربانی اسے ماں کے پاس پہنچادے یا خود پڑھے تو واپس آجائے اسے کچھ نہیں کہاجائے گا۔ (سمیہ کلثوم‘ سرگودھا)
٭٭٭٭
مر دوں اور عورتو ں کی پو شیدہ بیما ریو ں کا کامیاب علاج
عبقری کے رسالے اگست 2008ءمیں ایک نسخہ مردوں اور عورتوں کیلئے چھپا تھا۔میں یہ نسخہ جس کسی کو بھی دیا فائدہ ہی فائدہ ہوا ہے۔ پانچ پانچ سال پرانا لیکوریا ختم ہوا۔
ھوالشافی: بکھڑا 200 گرام، پھٹکڑی سفید 50 گرام پیس کر صبح وشام کچی لسی دودھ والی میں نمک ڈال کر ایک ایک چمچہ لیں ۔ جریان لیکوریا ،گرمی سے پیشاب کی جلن، کثرت احتلام عورتوں مردوںکے لیے یکساں مفید۔ ایسے ایسے لا علاج مرےض تندرست ہوئے کہ بے شمار ادویات کھائیںمگر افا قہ نہ ہوا۔ عورتوں کالیکوریا ختم ہوجاتا ہے، بھوک بہت لگتی ہے۔ کم از کم 40 دن استعمال کریں۔ (امجد حسین)
٭٭٭٭٭
”اولاد سے محروم افراد“ کی اصلاح
قارئین!عبقری کا جنوری 2011ءکے رسالے میں مضمون ”اولاد سے محروم افراد ضرور پڑھیں“ کے نسخہ میں غلطی شائع ہوگئی تھی۔ قارئین! اصلاح فرمالیں۔
ھوالشافی: الائچی چھوٹی، سرمہ سفید، ماجو، طباشیر انڈیا، کمرکس، مائیں، موصلی سفید انڈیا ہر ایک 100گرام۔ گری، منقیٰ خشخاش ہر ایک250گرام۔ چاول سرخ‘ بادام مغز ہر ایک آدھا پائو۔ سپاری 5تولہ، مغز پستہ، زیرہ سفید، گوند کیکر، گوند کتیرا ہر ایک آدھا کلو، مصری آدھا کلو تمام کوٹ پیس کر ایک بڑا چمچہ دودھ کے ہمراہ صبح و شام مردو عورت دونوں استعمال کریں۔
٭٭٭٭
بال سفید ہونے سے بچائیں
بال اگر وقت سے پہلے سفید ہونا شروع ہوجائیں تو رات سونے سے پہلے ایک پائو دودھ میں چند قطرے بادام روغن ملالیجئے اور حسب ذائقہ چینی اس میں ملا کر پی لیجئے۔ آپ ایسا روزانہ کریں کچھ عرصہ بعد بال سفید ہونا بند ہوجائیں گے اور جو بال سفید ہوچکے ہیں وہ بھی اپنی رنگت سیاہی مائل کرلیں گے۔ (حکیم مرزا منوربیگ)
٭٭٭٭٭
عبقری کی ادویات آپ کے شہر میں
علاج معالجے کے سلسلے میں عبقری کا کوئی نمائندہ مقرر
نہیں‘ عبقری کسی قسم کے نفع نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
نوٹ: اعتماد سے صرف عبقری ہی کی ادویات خریدیں۔
اٹک: علمی بک ڈپو مدنی چوک۔ 057-2602020‘ 0333-5531571 ۔مکتبہ ظفراقبال بالمقابل مسجد لوہاراں اٹک شہر 0321-5247893 اٹک شہر۔باغ آزادکشمیر: بلال میڈیکل سٹور W/S روڈ 0313-5619880۔ 0333-8402844۔بہاولنگر: المدینہ سٹیشنرز تحصیل بازار۔ 0333-6320766 ۔ بہاولپور: ابومعاویہ، قاسمی نیوز ایجنسی 0333-6367755۔ ٹانک: صوفی سنز یونانی میڈیسن کمپنی نزد سول ہسپتال۔ 0301-8790927- 0963511209۔ جھنگ: غلام قادر ہراج محلہ فاروق آباد بھکر روڈ گلی نمبر 1 نزد نیو عیدگاہ جھنگ صدر 0333-6756493 راولپنڈی: اسلامیہ ٹریڈرز بالمقابل باٹا منی پرائس شاپ بوہڑ بازار چوک کالج روڈ۔ 0333-5648351۔ ڈھڈیال آزادکشمیر: الجمال اسلامی کتب و کیسٹ ہائوس ۔0302-5898995۔ سرگودھا:میاں احمد حسن صاحب مدنی کیسٹ والے مدنی مسجد فیکٹری ایریا سرگودھا 0301-6762480۔ فیصل آباد: نورکلاتھ سنٹر نزد مسجد نور ڈگلس پورہ گلی نمبر 13 ۔ 0300-6684306۔کنڈیارو: ماشاءاللہ پیسٹی سائیڈ گورنمنٹ ہائی سکول روڈ 0300-3215348 ۔کراچی: عبقری اکیڈمی نزد طلحہ/الاقلین کافی ہائوس دکان نمبر 4 پلاٹ نمبر RB-10/23 گرائونڈ فلور سنٹر پلازہ اردوبازار 0300-3218560 ۔گجرات: غوثیہ گفٹ سنٹردکان نمبر 2 کمیٹی مارکیٹ گجرات‘ 0302-6292132۔ گوجرانوالہ: 1۔شافی دواخانہ چوک فتومنڈ‘ ڈیرہ گجراں بالمقابل مسجد فاروق اعظم کمشنر روڈ۔2۔مین بازارکشمیر کالونی گوجرانوالہ کینٹ۔ 0300-6453745۔ ملتان: ادارہ اشاعت الخیر بیرون بوہڑ گیٹ اردو بازار۔ 0322-6748121۔ منڈی بہائوالدین: حذیفہ دواخانہ نزد اقبال ماڈل ہائی سکول بلمقابل حنفیہ مسجد سکول محلہ بازارمنڈی بہائوالدین۔ 0345-6810615۔ مظفرگڑھ: محمدیوسف الحبیب نیوز ایجنسی 0333-6031077۔میلسی: امتیاز احمد نیو شوکت کلاتھ قائداعظم روڈ۔ 0321-7982550
٭٭٭٭
عبقری آپ کے شہر میں
کراچی: رہبر نیوز ایجنسی اخبارمارکیٹ، 0333-2168390۔ پشاور: اطلس نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0300-9595273۔ راولپنڈی: کمبائنڈ نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 051-5505194۔ لاہور: شفیق نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 042-7236688۔ سیالکوٹ: ملک اینڈ سنز ریلوے روڑ، 0524-598189 ملتان:ادارہ اشاعت الخیر ملتان، 0322-6748121۔ رحیم یار خان: امانت علی اینڈ سنز، 068-5872626۔ خانیوال: طاہر سٹیشنری مارٹ۔ علی پور: ملک نیوز ایجنسی، 0333-7684684۔ ڈیرہ غازی خان: عمران نیوز ایجنسی، 064-2017622۔ جھنگ: حافظ طلحہ اسلام صاحب، جامعہ عثمانیہ سیٹلائٹ ٹاﺅن 0314-3401441۔ حاصل پور: اسلام الدین خلجی لاری اڈا حاصل پور 0622-442439۔ درگاہ پاکپتن: مہرآباد نیوز ایجنسی ساہیوال روڑ پاکپتن 0333-6954044۔ کلور کوٹ: محمد اقبال صاحب، حذیفہ اسلامی کیسٹ ہاﺅس۔ مظفرگڑھ:مولانامحمد یوسف الحبیب نیوز ایجنسی، 0333-6031077۔ گجرات: خالد بک سنٹر مسلم بازار، 0333-8421027۔ چشتیاں: حافظ اظہرعلی ، مین بازار چشتیاں 0300-6989035۔ شورکوٹ کینٹ:حبیب اللہ ندیم مکتبہ اسلامیہ والے، 0302-7296211۔ بہاولپور:ابومعاویہ، قاسمی نیوز ایجنسی 0333-6367755 بوریوالہ: سید شیح احمد شہید تحصیل والی گلی 0300-7591190۔ وہاڑی: فاروق نیوز ایجنسی ٹھینگی کالونی، 0333-6005921۔ بھیرہ شریف: شیخ ناصر صاحب نیوز ایجنٹ، 0301-6799177۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ: حاجی محمد یسیٰن جنگ نیوز ایجنسی 0462-511845۔ ملک نوید نیوز ایجنسی 0333-6870706۔ وزیر آباد:شاہد نیوز ایجنسی، 0345-6892591۔ ڈسکہ: نایاب نیوز ایجنسی، 0300-6430315۔ حیدرآباد: الحبیب نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0300-3037026۔ سکھر:الفتح نیوز ایجنسی مہران مرکز، 071-5613548۔ کوئٹہ: خرم نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0333-7812805 حضرو: خواجہنعیم پنسار سٹور حضرو ضلع اٹک، 0301-5514113۔ اٹک شہر: ظفراقبال مکتبہ مقصود احمد شہید 0321-5247893۔ میلسی: امتیاز احمد صاحب نیو شوکت کلاتھ ہاﺅس، 0321-7982550۔ خان پور: چوہدری فقیر محمد صاحب، انیس بک ڈپو، 068-5572654۔ واہ کینٹ: حبیب لائبریری اینڈ سٹیشنری میلاد چوک، 0514-543384۔ فےصل آباد: ملک کاشف صاحب، نیوز ایجنٹ اخبار مارکیٹ، 0300-6698022۔بہاولنگر: المدینہ بکڈپو تحصیل بازار بہاولنگر 0333-6320766 صادق آباد: عاصم منیر صاحب، چوہدری نیوز ایجنسی، 068-5705624۔ قلعہ دیدار سنگھ: عطاءالرحمن مکہ میڈیکل سٹور، سول ہسپتال قلعہ دیدار سنگھ، 0300-7451933۔ بھکر: ممتاز احمد، نیوز ایجنٹ چشتی چوک، 0300-7781693۔ کوٹ ادو: عبدالمالک صاحب، اسلامی نیوز ایجنسی، 0333-6008515۔ منڈی بہاﺅالدین: آصف مےگزین اینڈ فریم سنٹر 0345-5861514۔ احمد پور شرقیہ: بخاری نیوز ایجنسی، 0302-7768638 بنوں:امیر احمد جان 0333-9748847۔ نارووال: محمد اشفاق صاحب، باﺅجی نیوز ایجنسی ضیاءشہید چوک ظفروال۔ جہانیاں: حافظ نذیر احمد، جمال کالونی نزد تھانہ، 0333-7646085 گوجرانوالہ: رحمن نیوز ایجنسی، 0300-6422516 سرگودھا: احمد حسن، مدنی کیسٹ اینڈ جنرل سٹور مدنی مسجد سرگودھا،0301-6762480، چکوال: عمران فاروق، 0333-5778810۔ لیاقت پور: بدر نیوز ایجنسی مین بازار 0345-8709947۔قیوم صاحب لندن 00442084724146۔ گوجرخان: الفلاح اسلامک نیوز ایجنسی 0332-5878032۔ تونسہ شریف: اسلامی کتب خانہ کالج روڈ 0345-2508728۔ خضرو: بلال خوشبو محل میزائل چوک 0314-2192166۔ ایبٹ آباد: آصف خلیل فریدی طیبہ بک سنٹر۔ میانوالی: نور سٹیمپ میکر 0333-9836818۔ کوہاٹ: عزیز نیوز ایجنسی 0922-511760۔مری: حمید برادرز مال روڈ 051-3411116۔ رائے ونڈ: محمد سلیم پاکستان نیوز ایجنسی 35390737۔ ساہیوال: مختاراحمد زمیندار نیوزایجنسی۔
٭٭٭٭
دو انمول خزانے کا کمال
میں امتحان دینے سے لیکر ہرگھریلو کام میں انمول خزانہ نمبر دو کا ورد کرتی ہوں ہر کام درست اور کامیابی سے بھرپور ہوتا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس لینے کیلئے گئی کچھ لوگ فیل ہونے کے بعد ایک سائیڈ پر کھڑے تھے اور میں یہی ورد کرتی ہوئی اکیلی کامیابی سے لائسنس لے کر آگئی۔
(والدہ فضیل‘ لاہور)
٭٭٭٭
ادارہ اشاعت الخیر اور عبقری
ماہنامہ”عبقری“ کی ایجنسی حاصل کرنے کیلئے ادارہ اشاعت الخیر اردو بازار بیرون بوہڑ گیٹ ملتان کے درج ذیل نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔(ادارہ سے عبقری کی تمام ادویات بھی موجود ہیں)
061-4514929, 0300-7301239
٭٭٭٭
ستر ہزار ملائکہ حفاظت کرتے ہیں
میں سورۀ حشر کی آخر کی تین آیت روزانہ 3 مرتبہ رات کو سوتے وقت پڑھتی ہوں۔ اس کے پڑھنے سے 70 ہزار ملائکہ حفاظت کرتے ہیں۔ ایک رات گرمیوں میں سوتے وقت ہم گھر کا مین دروازہ بند کرنا بھول گئے۔ وہ علاقہ بہت خطرناک ہے۔ وہاں چوری کا بہت خطرہ ہے۔ دروازہ ساری رات کھلا رہا میں نے خواب میں دیکھا کہ میں کسی بازار میں کھڑی ہوں اور بہت سارے فوجی میرے اردگرد میرا حصار کرکے کھڑے ہیں۔ یہ آیت مبارکہ کی برکت تھی کہ ہمارے گھر کا دروازہ کھولا رہنے کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے امان میں رکھا۔ اس دن کے بعد میں یہ آیت سوتے وقت پڑھنا کبھی بھی نہیں بھولتی۔ (مہوش رحمان)
٭٭٭
نزلے‘ زکام‘ فلو کا مفت علاج
2 کلو پانی گر م کرلیں اتنا گرم کہ آپ برداشت کرسکیں اسے سر میں آہستہ آہستہ ڈال کر دھوئیں‘ تیل صابن کی ضرورت نہیں‘ دن میں ایک مرتبہ یا دو مرتبہ یہ عمل کریں۔ انشاءاللہ نزلے زکام سے فوراًآرام آجائیگا۔ (عبدالغفار‘ سیالکوٹ)
٭٭٭٭
ادویات اور کتابیں منگوانے والے
ایک خط لکھیں یا فون کریں‘ کتاب/ دوائیVP بذریعہ ڈاک آپ کے پاس ہوگی رقم دے کر کتاب/ دوائی ڈاکیا سے حاصل کریں۔
نوٹ: بعض احباب جلدی کرتے ہیں‘ مستعد سٹاف ناانصافی یا کسی کو نظرانداز نہیں کرتا‘ باری آنے پر پارسل جلد کیا جاتا ہے۔
آرڈر کیلئے صرف اسی نمبر کو ڈائل کریں۔
042-37597605
٭٭٭٭
قارئین کے نام اہم اعلان
1۔الحمدللہ لاکھوں قارئین پڑھتے اور پھر لکھتے ہیں ہم آپ کی تحریریں باری آنے پر ضرور شائع کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچی تو مجبوری ہے۔ اگر کہیں سے تحریر لیں تو متعلقہ حوالہ ضرور لکھیں۔تحریر پر اپنا موبائل یا فون نمبر ضرور لکھیں۔
2۔ ایڈیٹر کی کتابیں‘ رسالہ آپ کی نظر سے گزرا۔ حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ غلطی نہ رہے۔ بشری تقاضے کے پیش نظر اگر غلطی رہ جائے تو مطلع فرمائیں۔ ہم آپ کے بے حد شکرگزار ہوں گے۔(ادارہ)
نوٹ: بعض قارئین اخبارات و رسائل سے تحریریں من وعن نقل کرکے اپنے نام سے ارسال کرتے ہیں۔ ایسا ہرگز نہ کریں۔ ورنہ آئندہ ان کی قلمی تحریر بھی شائع نہیں کی جائیگی۔
اس ماہ کی موصول منتخب تحریریں
عدیل بابر‘ملتان۔بیگم منظور ‘ حویلی لکھا۔عدیل خالد‘ لاہور۔ فاطمہ عزیز‘ لاہور۔منظوراحمد‘لاہور۔ملک محمد یعقوب‘ کینٹ راولپنڈی۔ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر۔بنت یونس‘ گجرات۔ رشیدہ خانم‘ لاہور۔عزیزالرحمان عزیز‘ پشاور۔محمد طیب‘ لاہور۔محمد شہزاد مجذوبی ‘کراچی۔ قندیل شاہد‘ ڈیرہ غازیخان محمدحبیب الرحمن نقشبندی‘ لاہور۔
٭٭٭٭
امید کی کرن
جناب حکیم صاحب السلام علیکم! عرض یہ ہے کہ میری شادی کو ساڑھے تین سال ہوگئے لیکن اولاد کی خوشی سے محروم ہوں میں نے سکھر میں کوئی ڈاکٹر اور کوئی حکیم نہیں چھوڑا ہر قسم کی مہنگی سے مہنگی دوائی بھی استعمال کی لیکن سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملا‘ لیکن جب میں نے آپ کے رسالے عبقری میں اولاد کیلئے سورۀ یٰسین اور سورۀ مریم کے بارے میں پڑھا اور بعد نماز فجر اللہ کا نام لے کر شروع کیا تو الحمدللہ‘ اللہ کے حکم سے امید کی کرن نظر آئی ہے۔ میری آپ سے عرض ہے کہ برائے مہربانی میرے لیے دعا بھی فرمائیں۔ شکریہ!
(اہلیہ عبدالرئوف‘ سکھر)
٭٭٭٭
شہد سے ٹائیفائیڈبخار کا یقینی علاج
شہد ٹائیفائیڈ بخار میں بہت مفید ہے۔ جب مریض بھوک محسوس کرے اور کچھ غذا طلب کرے تو دو چھوٹے چمچے شہد کے تھوڑے گرم دودھ میں ملا کر پلا دیا کریں۔ ٹائیفائیڈ بخار کیلئے بہت اکسیر ہے۔
باغات کا خالص شہد قارئین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کلو اور 330 گرام کی لاجواب پیکنگ میں دستیاب ہے۔
330 گرام کی پیکنگ صرف 200/- روپے۔
ایک کلو: 600/- روپے۔
شہد کے مزیدحیرت انگیز فوائد کے لئے ادارہ ”عبقری“ کی ”شہد کی کرامات“ کتاب کا مطالعہ ضرور فرمائیں۔
٭٭٭٭
سات عادات انسان کو رسوا کردیتی ہیں
٭ دعوت میں بن بلائے جانا۔ ٭ مجلس میں اپنے سے بالا شخص کے پاس بیٹھنا۔٭ مہمان بن کر میزبانوں پر حکم چلانا۔٭ دوسروں کی باتوں میں دخل دینا۔ ٭ بدچلن سے دوستی کرنا۔ ٭ حریض دولت مند سے مدد طلب کرنا۔ ٭ ان لوگوں سے خطاب کرنا جو سننے کیلئے تیار نہ ہوں۔(ناصراحمد‘ ایبٹ آباد)
٭٭٭٭
سچا منجنکا کرشمہ
میں دانتوں کے امراض میں مبتلا تھی‘ مسوڑھوں سے خون بہنا ٹھنڈا گرم لگنا وغیرہ۔میں نے سچامنجن میں ہم وزن سرسوں کا تیل ملا کر استعمال کیا۔چند دن میں ہی لاجواب فائدہ ہوا۔ (بیگم شائستہ‘لاہور)
٭٭٭٭
ڈاڑھ کا درد فوراً ختم
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! رمضان شریف میں میری ڈاڑھ میں اتنا شدید درد ہوا کہ میں روزہ توڑنے لگا۔ اس وقت میرے پاس آپ کا رسالہ پڑا تھا۔ صبح کے 6 تا 7:30 تک میری درد کی کوئی انتہا نہیں تھی۔ میں نے رسالہ کھولا تو اس میں ڈاڑھ درد کا ایک عمل تھا کہ چاروں قل‘ سورۀ فاتحہ‘ آیة الکرسی‘ چار چار دفعہ اس ترتیب سے کہ پہلے سورة الکافرون‘ سورة اخلاص‘ سورة فلق‘ سورة الناس‘ سورۀ فاتحہ‘ آیة الکرسی اول آخر 11,11 بار درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے پانی کے منہ اور سینے پر چھینٹے لگائیں۔ اگر روزہ نہ ہو تو وہ پانی پی لیں۔ میرا درد اسی وقت ٹھیک ہوگیا۔
(محمداکمل فاروق ریحان‘ سرگودھا)
٭٭٭٭
ایجنسی ہولڈر حضرات کی شکایات کا ازالہ
ایجنسی ہولڈر حضرات کو رسالہ‘ کتابیںیا ادویات ملنے میں پریشانی یا مشکلات ہوں یا اس کی بہتری کیلئے کوئی تجویز ہو تو اپنے فون نمبر کے ساتھ عبقری کے پتے پر تفصیلاً لکھیں۔ ازالہ کیا جائے گا۔ ( ادارہ)
٭٭٭٭
مجرب نسخہ جات
درد سر صفراوی کیلئے
ناشپاتی کو کچل کر رس نکالیں ۔ دس تولہ رس میں ایک تولہ کھانڈ ملا کر صبح و شام ایک ہفتہ پینے سے درد سر دور ہوتا ہے۔
دکھتی آنکھ کیلئے
ترش انگور کچل کر رس نکال لیں۔ دو دو بوند صبح و شام آنکھوں میں ڈالنے سے دکھتی آنکھ ٹھیک ہوجاتی ہے۔ سرخی نہیں رہتی۔
آنکھوں میں پانی آنا
اخروٹ کے چھلکے کو جلا کر کپڑ چھان کرلیں کئی دن کھرل کریں سر مچو سے دن میں دوبار آنکھوں میں لگانے سے آنکھوں سے پانی آنا بند ہوجاتا ہے۔
(محمد رمضان زرگر‘ دولتانہ راولپنڈی)
٭٭٭٭
شوگر کا بہترین نسخہ
یہ نسخہ میں نے سنبھال کررکھا ہوا تھا جو مجھے ایک ریٹائر فوجی بزرگ پسرور کے رہنے والے نے دیا تھا۔ میں اس وقت بالکل نوعمر تھا مجھے نسخے لکھنے کا شوق تھا۔ ان بزرگ نے کئی لوگوں کو یہ نسخہ بتایا اور میں نے بھی کاپی میں محفوظ کرلیا۔اب آپ کی خدمت میں ارسال کررہا ہوں۔
ھوالشافی: نیم کے پتے آدھا کلو‘ گندم آدھا کلو دونوں اشیاءعصر کے وقت پانی میں بھگو دیں اگلے دن پانی کوآگ پر رکھ کر 2 ابالے دیں۔پتے اور پانی نکال کر پھینک دیں‘ گندم کو خشک کرلیں اور آٹا بنالیں۔
اس آٹے میں بادام کی گری آدھا کلو باریک پیس کر آٹے میں ملا دیں۔ پھر آدھا کلو دیسی گھی بھی شامل کریں۔ ایک پائو دیسی شکر ملائیں اور آگ پر رکھ کر بھونیں جب پنجیری شکل بن جائے بس تیار ہے۔ عصر کی نماز کے بعد اپنی طبیعت کے مطابق 4 یاپانچ چمچ نیم گرم دودھ سے استعمال کریں۔(قاری محمد مظہر حسین)
٭٭٭٭
مسافران آخرت
محمد کاشف نسیم کے والد محمد صدیق نسیم مسلم کالونی شاہدرہ لاہور انتقال فرماگئے ۔
قارئین سے ان کے ایصال ثواب کی درخواست ہے۔
مسافران آخرت کا عنوان اس لیے ہوتا ہے کہ قارئین دعا اور ایصال ثواب کرتے رہا کریں۔
٭٭٭٭
سورۀ مزمل سے جادو ختم
حکیم صاحب میری والدہ آپ کے پاس آئیں تھیں۔ ان کا مسئلہ تھا کہ انہیں چکر بہت زیادہ آتے تھے وہ لیٹ نہیں سکتی تھیں۔ آپ نے انہیں بتایا تھا کہ جادو ہے جو کسی عورت سے ان میں منتقل ہوا ہے۔ اس کے حل کیلئے آپ نے بتایا تھا کہ سورة مزمل 40 دفعہ پانی پر دم کرکے اس پانی سے آٹا گوندھ کر روٹی پکا کر سبزروشنائی سے روٹی پر بسم اللہ 66 بار لکھ کر دودھ سے کھانی ہے۔ صبح کے وقت 66 دن یہ عمل کرنا تھا۔ یہ سب کرنے سے امی بالکل ٹھیک ہیں اور دو سال سے بالکل ٹھیک ہیں۔(دختر بشیر بیگم)
٭٭٭٭
حیرت انگیز طلسماتی جلاب
ایک عدد ہلیلہ کابلی لے کر ایک عدد اندرائن میں شگاف دے کر اس کے اندر رکھ دیں جو ٹکڑا اندرائن کا نکلے اسے اوپر دے کر مٹی سے منہ بند کردیں۔ 3 دن بعد ہلیلہ نکالیں اس طرح 40عدد اندرائن میں رکھیں۔ سہل تیار ہے جو برسوں کام دے گا۔
طریقہ استعمال: جب کسی مریض کو اسہال لانا مقصود ہو مریض کے ہاتھ گرم پانی سے دھلا کر ہلیلہ اس کے ہاتھ میں دے دیں اور مٹھی کو پندرہ بیس منٹ بند کرکے بیٹھا رہے۔ اسہال جاری ہوجائیں گے اور جب بند کرنا ہو ہلیلہ کو لے لیں اور ٹھنڈے پانی سے ہاتھ دھو لیں اسہال بند ہوجائینگے۔
(ایم صادق کاکڑ‘ دکی بلوچستان)
٭٭٭٭
ہائی بلڈ پریشرکیلئے گراں قدر تحفہ
اس جدید دور میں جہاں انسان کو مشینی آسائشوں اور الیکٹرانک میڈیا سے بہت سی راحتیں میسر ہوئیں ہیں وہاں انہی کی وجہ سے بہت سی ایسی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیںجو دور قدیم میں نہ تھیں۔ ان میں سے ایک ہائی بلڈپریشر بھی ہے یہ ایسا خطرناک مرض ہے جو ایک چلتے پھرتے انسان کو بے بس حواس باختہ اور زندگی سے عاجز بنادیتا ہے ایسے مجبور اور بے بس حضرات کیلئے عبقری کی تیار کردہ ”فشاری“ ایک لاجواب حیرت انگیز ذود اثر دوا ہے ۔اس کے چند ماہ کا مستقل استعمال ہائی بلڈپریشر کو ہمیشہ کیلئے جڑ سے ختم کردیتا ہے۔
قیمت:200/-روپے علاوہ ڈاک
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 106
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں