سندھ کے ایک دوست کا مال گم ہوگیا میں نے انہیں بکثرت یَامُعِیدُ یَاجَامِعُ پڑھنے کا بتایا‘ سارا گھر دن رات صرف اور صرف یہی وظیفہ بکثرت پڑھتا رہا اتنا اعلیٰ رزلٹ ملا کہ سب گمشدہ سرمایہ‘ مال اور چیزیں مل گئیں۔ اس طرح ایک دوست کی لاہور میں گاڑی چوری ہوگئی انہیں یَامُعِیدُ یَاجَامِعُ بکثرت پڑھنے کو بتایا دن رات‘ سارے گھر والے ہر حالت میں پڑھتے رہے اور مستقل پڑھتے رہے۔ اللہ تعالیٰ کا کرنا کہ تھوڑے ہی عرصے میں گاڑی مل گئی۔
روحانی عنایات
بندہ نے ایک شخص کو کچھ روحانی عنایات کیں پھر اس شخص نے ان عنایات کے کمالات اور تاثیرات بتائیں جو آپ حضرات کی خدمت میں عرض کرتا ہوں۔ ایک اس کو درود تنجینا کی اجازت دی کہنے لگے سب گھر خالی ہوگیا‘ سب کچھ برباد ہوگیا ہر طرف قرض اور فاقوں نے پنجے گاڑدئیے۔ مفلسی اور ابتلا کی کڑی دھوپ میں جلتا رہااور کسی نہ کسی طرح سعودی عرب چلا گیا وہاں مجھ جیسے کئی سب کچھ بیچ کر سڑکوں کے چکر کاٹتے پھر رہے تھے لیکن روزگار میسر نہیں تھا میں نے درود تنجینا(بلاتعداد) پڑھنا شروع کیا اور مسلسل تین ماہ یہ درود پڑھا۔ دن رات خوب پڑھا آخر کار اللہ تعالیٰ نے غیب سے راستہ اور رزق عطا فرمایا پھر جسے بھی بتایا اس کا ایسا فائدہ ہوا کہ جس مقصد کیلئے پڑھا خوب نفع ہوا۔ دوسرا عمل سورئہ قریش مع تسمیہ (بلاتعداد)سفر میں‘ جب پریشانی ہوئی پڑھی‘ خوب نفع ہوا اور جس مقصد کیلئے گیا اس کو پڑھتا گیا‘ ہر کام ہوگیا۔ تیسرا روزانہ 101 بار سورئہ مزمل (ایک نشست میں)پڑھی 40 دن‘ 40 دن کے بعد روزانہ 11 بار مسلسل پڑھتا رہا اب حال یہ ہے جہاں ہر طرف فتوحات‘ برکات اور کمالات کے دروازے کھل گئے ہیں وہاں حالت بیداری میں بھی حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار ہونے لگا ہے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بھی زیارت نصیب ہوئی ہے۔ ان تمام اعمال کی بندہ کی طرف سے سب کو اجازت ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 221
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں