Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انمول خزانے سے زندگی سکھی ہوگئی (نعیم سلیم‘ پنڈی بھٹیاں)

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

چھ ماہ قبل میں عصر کی نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکلا تو ایک بک سٹال کے پاس کھڑا ہوگیا اور کتابوں پر نظر دوڑانے لگا اچانک میری نگاہ دو انمول خزانے پر پڑی میں نے وہ کتاب اٹھالی۔ جب میںنے آخر میں اجازت نامہ پڑھا تو مجھے خوشی ہوئی اور میں نے وہ کتاب خرید لی۔ میں نے اور میری بیوی نے اسے پڑھنا شروع کردیا۔ میں ہر فرض نماز کے بعدپڑھتا ہوں اور میری بیوی 21 مرتبہ اور 313 مرتبہ والا عمل روزانہ کرتی ہے۔ محترم حکیم صاحب! وظیفہ پرھنے سے قبل ہم بہت سے مسائل و مشکلات کا شکار تھے جن میں سے کچھ مسائل اور مشکلات موجود ہیں اور کچھ حل ہورہے ہیں اور کچھ حل ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل ہمیں بہت تنگی تھی۔ ہروقت غصہ‘ چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑا کرنا‘ دشمنوں کے اوپر تلے دن رات مسلسل وار جوکہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ تھا۔ دشمنوں کے جادو تعویذات کے دن رات کے وار سے ہم نیم پاگل ہوگئے تھے اور اب بھی چکر چلتے ہیں مگر پہلے والی حالت نہیں ہے۔ ہم سوتے جاگتے اٹھتے بیٹھتے انتہائی ذہنی اذیت کا شکار تھے۔ بظاہر تو کوئی بات نہ ہوتی تھی لیکن ہمارے دل و دماغ میں ہر وقت اشتعال‘ خوف اور غصہ سے بھرے رہتے تھے۔ دل ہی دل میں دوسروں کو گالیاں دینے اور لڑنے مارنے پر تیار رہتے ہیں۔ لیکن جب سے ہم نے دو انمول خزانے پڑھنے شروع کیے اللہ تعالیٰ کی غیب سے مدد آنی شروع ہوگئی۔ فریج کیلئے ہم گزشتہ کئی سالوں سے ترس رہے تھے کہ گھر میں جگہ کی تنگی کی وجہ سے نہیں خرید رہے تھے۔ دوسری گھریلو اشیاءالیکٹرانک کا سامان کہ جن کی روزمرہ گھریلو امور میں اشد ضرورت ہوتی ہے لیکن ہم صرف ترس کر رہ جاتے‘ موسمی پھلوں کا جوس وغیرہ کیلئے ہمارا دل چاہتا تھا لیکن مشینیں نہ ہونے کے سبب ایسا ممکن نہ تھا لیکن اس وظیفہ کی برکت سے اوپر تلے ہمیں بڑے سائز کا فریج بھی اللہ نے دیدیا۔ تین چار قسم کی الیکٹرانک مشینیں بھی یکدم اللہ نے دے دیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جس دشمن کے ہاتھوں ہم بہت سخت تنگ تھے اسے اپنی ایسے پڑی کہ اس کا ساتھی انتہائی معذوری کی حالت کو پہنچ گیا ہے اور اس سے وہ ایک منٹ کیلئے بھی آگے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ وہ جن کے ساتھ مل کر ہمیں تنگ کرتا تھا اب وہ آپس میں ایک دوسرے کے دشمن بن گئے ہیں۔ غرضیکہ اس وظیفہ کی برکت سے ہمیں دین کی دولت مل گئی دنیاوی آسانیاں تو مل ہی رہی ہیں دین کیلئے ہم راغب ہوگئے ہیں۔ پہلے جہاں ہم گھر والے صبح نو دس بجے سو کر اٹھتے تھے اب اذان فجر کے ساتھ ہی ہم بیدار ہوجاتے ہیں اور گزرے وقت کے متعلق پچھتاوا ہوتا ہے اب ہر وقت قبر‘ موت کی منزل اور حشر کی منزل کی آسانیوں کیلئے رب کائنات سے رو رو کر التجائیں منہ سے نکلتی ہیں کہ اے رب! ہمیں ایمان کی سلامتی کے ساتھ دنیا سے اٹھانا اور ہمارا حشر نیک لوگوں کے ساتھ ہو۔ اس وظیفہ کی برکت سے ہمارے اندر فلمیں‘ گانے اور بے ہودہ ڈرامے دیکھنے سے سخت نفرت ہوگئی ہے۔گفتگو کرنے کی ہم دونوں میاں بیوی کی حالت یہ ہوگئی ہے کہ کوئی فضول جملہ ہم ادا نہیں کرتے اور آپس میں صرف کام کی بات کرتے ہیں جبکہ باقی وقت ذکر میں مشغول رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ غیبت کرنی چھوڑ دی ہے اور مجبوراً کوئی بات کرنی پڑجائے تو ایک دوسرے کو روکتے رہتے ہیں ۔ قرآن پاک میں دلچسپی بڑھ گئی ہے اب تھوڑا پڑھتا ہوں لیکن جتنا پڑھتا ہوں ترجمے کے ساتھ اور اس سے دل پر بہت اثر ہوتا ہے ۔ الحمدللہ! ہم ہر وقت اللہ سے دعاگو رہتے ہیں کہ اے اللہ ہمیں سیدھے رستے سے مت ہٹانا اور ہمیں ایسا بنادے کہ تو ہم سے راضی ہوجا۔ آنے والی مصیبتوں سے بچنے کیلئے بھی قبل ازوقت کسی نہ کسی ذریعے سے اللہ تعالیٰ آگاہ کردیتے ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ شکر ہے کہ ہم نے اس بات پر عمل کیا ورنہ رسوائی و ذلت اور پریشانی اٹھانا پڑتی۔ ان سب باتوں کا لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ جو قارئین یہ وظیفہ پڑھ رہے ہیں ان میں مزید شوق اور تجسس پیدا ہو۔ خدارا کسی وظیفہ کو محض دنیاوی مقاصد کیلئے اور دنیا حاصل کرنے کی نیت سے نہ پڑھیں بلکہ سب سے پہلے خلوص دل کے ساتھ نیک نیت باندھ لیں کہ ہم نے اللہ کو راضی کرنا ہے جب یہ نیت ہوگی تو دنیا آپ کے قدموں میں خودبخود آنا شروع ہوجائیگی۔ میرا یہ ذاتی تجربہ ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 237 reviews.