Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آسان سے نسخے نے زندگی بچا لی! (محمدرمضان‘ پشاور)

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

جناب حکیم صاحب السلام علیکم! میں شروع سے ہی عبقری رسالے کا قاری ہوں۔ ایسا رسالہ میری نظر سے آج تک نہیں گزرا۔ اس میں آپ نے بخل شکنی سے کام لیا ہے اس میں آپ کے ذاتی نسخے ایسے ایسے ہیں جو کوئی حکیم نہیں دے سکتا۔ اس کے علاوہ وظائف‘ نصائح بھی ہیں۔ شمارہ جنوری 2010ءمیں صفحہ نمبر 23 پر ایک ایسا نسخہ آپ نے تحریر کیا ہے جوکہ بقول آپ کے 40 امراض سے زیادہ کیلئے کافی ہے۔ وہی نسخہ میں نے ایک مریضہ کو دیا تھا وہ اب تقریباً 90 فیصد صحت یاب ہوگئی ہیں۔ مریضہ کی حالت کچھ اس طرح تھی۔ پیٹ میں پانی بھرا ہوا تھا‘ تمام جسم پھولا ہوا تھا۔ ہر ہفتے ہسپتال سے پانی نکلواتی تھی‘ دل کی مریضہ بھی تھی‘ ڈاکٹر صاحبان کہہ رہے تھے پوری زندگی پانی نکلوانا ہی اس کا علاج ہے۔ اس کے علاوہ کوئی علاج نہیں ہے۔ میں نے اللہ کا نام لے کر دوائی شروع کروائی اسی دن سے افاقہ شروع ہوگیا۔چند دن بعد اس کی سوجن کم ہونا شروع ہوگئی۔ تقریباً 20 دن سے دوائی شروع کروا رکھی ہے اور ابھی جاری ہے۔ میں نے اسے دوائی دن میں 5 دفعہ کھانے کا عرض کیا تھا پہلے وہ لاعلاج تھی۔ تین تین لحاف لے کر لیٹتی تھی اور سامنے ہیٹر ہوتا تھا مگر پھر بھی سردی محسوس کرتی تھی۔ کروٹ بدلنے کیلئے دوسرے آدمی کی ضرورت ہوتی تھی اب جسم کا تمام پانی خشک ہوگیا ہے تمام سوجن ختم ہوگئی ہے۔پہلے منہ سے پیپ نکلتی تھی اب وہ بھی ختم ہوگئی ہے۔ گھر کا تمام کام کاج اب خود کرتی ہے اور کہتی ہے کہ مجھے اللہ نے نئی زندگی دی ہے۔ 4سال سے بیمار تھی اور تقریباً6 لاکھ روپے علاج پر خرچ کرچکی ہے۔ اس کا بڑا پیشاب بھی بند تھا۔ نس نس میں پانی بھرا ہوا تھا۔ اب اللہ نے فضل فرمایا ہے۔ اب ہر وقت دعائیں دیتی ہے جو کہ بالواسطہ آپ کو جارہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید خدمت خلق کی توفیق عطا فرمائے اور دونوں جہانوں کی راحتیں اور خوشیاں نصیب فرمائے۔ دوائی یہ ہے:۔ کباب چینی 100 گرام‘ پھٹکڑی 10 گرام اس سے سریع الاثر دوائی میری نظر سے آج تک نہیں گزری۔ ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات ہے۔ ہیٹر ہوتا تھا مگر پھر بھی سردی محسوس کرتی تھی
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 247 reviews.