Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

ابلے آلو سیاہ کیوں ہوجاتے ہیں؟ ہمارے گھر میں چھوٹے آلو خریدے جاتے ہیں۔ ان کو کاٹ کر پکالیں تو وہ صحیح رہتے ہیں مگر ابالنے پر وہ سیاہ ہوجاتے ہیں۔ کوئی ٹوٹکا بتائیے تاکہ آلو ابالنے کے بعد سیاہ نہ ہوں۔ (ساجدہ عمیر‘ میانوالی) مشورہ: آلو آپ سلور کی پتیلی میں نہ ابالیے۔ دوسری بات یہ کہ جب پانی میں دو تین جوش آجائیں تو تھوڑا سا سرکہ ڈال دیجئے اور ابلنے دیجئے۔ وہ کالے نہیں ہونگے۔ سبز رنگ کے آلو نہ ابالیے۔ وہ نقصان دیں گے۔ ابالنے کے بعد آلوئوں کو گر م گرم ہی چھیل لینا چاہیے ورنہ چھلکا دیر سے اترتا ہے۔ ابالتے وقت تھوڑا سا نمک بھی ڈال سکتی ہیں۔ چھلکے آسانی سے اتر جائیں گے۔ کٹلس بنانے کیلئے گرم آلو پیس لیجئے۔ ٹھنڈے ہونے پر ان میں لیس آجائے گا۔ الرجی سے پریشان موسم بدلتا ہے تو مجھے کھلی ہوا میں نکلتے ہی عجیب سا محسوس ہوتا ہے۔ ناک میں خارش ہوکر چھینکیں آنے لگتی ہیں۔ نزلہ شروع ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں مجھے الرجی ہے۔ دوائوں سے وقتی طور پر آرام آجاتا ہے۔ کوئی ایسا ٹوٹکا نہیں جس سے یہ الرجی دور ہوجائے؟۔ (نوشابہ سعید‘ لاہور) مشورہ: الرجی واقعی پریشان کن ہے اور بعض دفعہ تو بڑی تکلیف ہوجاتی ہے۔ اس کا ٹوٹکا تو نہیں مگر آپ تھوڑی سی غذا میں تبدیلی کرکے اپنی صحت کو مستحکم کرسکتی ہیں۔ ایک گڈی پودینے کی لیجئے اور ایک درمیانہ لہسن لے کر اس کو چھیل لیجئے۔ دس پندرہ ہری مرچیں اور ایک چمچ سفید زیرہ اور آدھا انچ ادرک کا ٹکڑا لے کر چٹنی پیس لیجئے۔ تھوڑا سا نمک ملائیے۔ صبح و شام یہ چٹنی کھائیے۔ توس میں لگا کر بھی کھاسکتی ہیں اور صبح اٹھ کر ایک گرم پانی کے کپ میں ایک چمچ شہد اور ایک لیموں کا رس نچوڑ کر پی لیجئے۔ موسمی پھل اور پانی‘ سبزیاں زیادہ استعمال کیجئے۔ سوتے وقت گرم پانی ہاتھ میں لے کر ناک میں ڈالیے جیسے وضو کرتے ہیں۔ پھر تھوڑا سا زیتون کا تیل لے کر ناک میں لگائیے۔ جیسے ہی نزلہ شروع ہو آپ دار چینی کی چائے یا قہوہ پی لیجئے۔ کالے چنے کا شوربا یا یخنی لیجئے۔ اس سے آپ کو یقینی فائدہ ہوگا۔ پھولوں کے قریب نہ جائیے۔ رات کوجوشاندہ بھی پی سکتی ہیں۔ اس میں پانچ چھ عناب ڈال لیجئے۔ عناب کا شربت الرجی کیلئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ مائوں کیلئے مضمون میرا اور میری بہنوں کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق ہے۔ ہمیں گھر میں کسی نے صحت کے بارے میں نہیں بتایا کہ کیا کھانا چاہیے اور جب بچی جوان ہوجائے تو اس کی متوازن خوراک کیا ہونی چاہیے اور ہمیں کیا احتیاط کرنی چاہیے۔ گھر میں ایسا لگتا ہے کہ پانچ چھوٹے موٹے ڈرم لڑھکتے پھررہے ہیں۔ ہم سب کے پیٹ اور کولہے باہر کی طرف نکل آئے ہیں۔ یونیفارم پہنتے ہیں تو شرم آتی ہے۔ ابھی سے گھٹنے میں درد ہونے لگا ہے۔ پہلے میں مکھن بالائی بہت کھاتی تھی اب ڈر کے مارے کم کردی ہے کیونکہ وزن بڑھتا جارہا ہے۔ چہرے پر دانے ہیں۔ قبض رہتا ہے۔ جی بھر کر کھانا کھاتے ہی پیٹ پھول جاتا ہے۔ یقین مانیے میرے جسم میں سوائے ہوا اور چربی کے کچھ نہیں۔ ہم بہنیں اٹھارہ سے بائیس سال تک کی ہیں مگر قد چار فٹ دس انچ سے زیادہ کسی کا نہیں۔ ماہانہ نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہم لوگوں نے آئس کریم بہت کھائی ہے اب کبھی کبھی کھالیتی ہیں۔ آپ ہماری جیسی بیٹیوں کی مائوں کو بتائیے کہ اس عمر میں کیا احتیاط کرنی چاہیے تاکہ ہم لوگ سمارٹ رہیں۔ مہربانی کرکے میرا نام نہ چھاپیے گا۔ مشورہ: کھاتے پیتے گھرانے کی بچیاں دور سے نظر آجاتی ہیں بالکل آپ جیسی۔ اب تو ماشاءاللہ آپ بڑی ہوگئی ہیں اپنا خیال خود رکھ سکتی ہیں۔ مائوں کو الزام نہ دیجئے۔ پہلے زمانے میں مائوں کی نظر ہر بات پر ہوتی تھی۔ زیادہ گرم اور ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کیا جاتا تھا۔ مخصوص ایام میں ٹھنڈے مشروبات بھی نہیں دئیے جاتے تھے۔ مائوں کو چاہیے وہ بچیوں پر خصوصی توجہ دیں اور ان کا خاص خیال رکھیں۔ اب آپ اپنا اور بہنوں کا خود خیال رکھیے۔ صبح شام سیر کی عادت ڈالیے‘ بے شک گھر کے صحن میں کیجئے۔ دوسری بات یہ کہ تلی ہوئی چیزیں‘ آلو کی چپس‘ کباب‘ سموسے‘ برگر‘ سینڈوچ اور ہر قسم کے کولڈ ڈرنکس چھوڑ دیجئے۔ صبح سادہ سا ناشتہ اور دوپہر کو صرف ایک چپاتی سبزی کے ساتھ ایک دو گوشت کی بوٹیاں بھی لے سکتی ہیں۔ کھیرا‘ گاجر‘ مولی‘ سلاد کاٹ کر اس پر لیموں چھڑکیے۔ بڑے مزے کی سلاد بنے گی وہ کھائیے۔ کریم‘ مکھن‘ جام‘ بالائی بالکل نہ کھائیے۔ اس سے آپ کا وزن بڑھے گا۔ لیموں کی سکنجبین پی سکتی ہیں۔ کینو‘ مالٹے اور گریپ فروٹ کھاسکتی ہیں۔ انجیر کے دو تین دانے کھانا کھانے کے بعد ضرور کھائیے اس سے ہاضمہ ٹھیک رہے گا۔ سب مذاق اڑاتے ہیں پہلے میں بہت موٹی تھی۔ اب وزن کو کنٹرول کیا ہے تو میرا جسم بالکل سپاٹ نظر آتا ہے۔ سب لوگ مذاق اڑاتے ہیں۔ اب میں کیا کروں؟ مشترکہ نظام ہے۔ میں کوئی کریم بھی نہیں لاسکتی حالانکہ اخبار میں اشتہار آتے ہیں۔ اب آپ بتائیے کیا کروں؟ (امامہ علی‘ لاہور) مشورہ: امامہ علی! آپ تو بہت اچھی ہیںوزن کنٹرول کرلیا‘ یہ بڑی بات ہے۔ اب آپ زیتون کا تیل منگوا کر اس سے مالش کریں۔ زیتون کا تیل ستر بیماریوں کا علاج ہے۔ معمولی سا تیل لگائیے تاکہ کپڑے چکنے نہ ہوں۔ پھر تولیے سے صاف کرلیں۔ کم از کم چھ ماہ ایسا کرنا ہوگا۔ اخباری اشتہارات پر نہ جائیے۔ میرے پاس بے شمار خط آتے ہیں کسی کو فائدہ نہیں ہوتا۔ بارہ سال کی بچی لگتی ہوں میرا قد ساڑھے چار فٹ ہے۔ بالکل دبلی پتلی ہوں۔ عمر انیس سال ہے۔ میرے ساتھ کی لڑکیاں اچھے متناسب جسم کی مالک ہیں۔ بازار جاتی ہوں تو سب بے بی کہہ کر بلاتے ہیں۔ میرا خون کھول جاتا ہے۔ چند روز لٹکی مگر قد نہیں بڑھا۔ (پوشیدہ‘ کراچی) مشورہ:بیٹی! آپ کا قد بڑھ جائے گا اور صحت بھی ٹھیک ہوجائے گی۔ کسی اچھے معالج سے رابطہ کیجئے۔ رات کو ایک چمچ کشمش اور سات بادام آدھی پیالی پانی میں بھگودیجئے۔ صبح اٹھ کر کشمش کھالیجئے اور بادام چھیل کر کھائیے۔ ایک پیالی دودھ پی لیجئے۔ تین کیلے روزانہ کھائیے۔ لٹکنے کی ورزش باقاعدگی سے کیجئے۔ چند روز میں فائدہ نہیں ہوگا مستقل علاج جاری رکھیے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 261 reviews.