اس حقیقت کو فراموش نہ کریں کہ خوف ایک فطری عمل ہے۔ ضرر رساں اشیاءسے لازماً خوف آتا ہے
زندگی میں جب کبھی آپ کو اہم ذمہ داریاں سنبھالنا پڑیں تو گھبرائیے نہیں‘ یقین رکھیے۔ دوسرے لوگوں کی طرح آپ میں بھی قدرت نے ان سے عہدہ برآ ہونے کی ضروری صلاحیتیں ودیعت کررکھی ہیں۔ پست ہمتی کو بنیاد بنا کر ذمہ داریوں سے کنی کترانے کی کوشش نقصان دہ ہے۔ اس کے برعکس کوشش کیجئے کہ جس کام سے آپ کو خوف آتا ہے۔ وہ بار بار آپ کے ہاتھوں سرانجام پائے۔ اس طرح آپ بڑی آسانی سے اپنے خوف پر قابوپاسکتے ہیں۔
اس حقیقت کو فراموش نہ کریں کہ خوف ایک فطری عمل ہے۔ ضرر رساں اشیاءسے لازماً خوف آتا ہے اور یہ اسی خوف اور ڈر کا نتیجہ ہے کہ ہم روز مرہ زندگی میں کئی مہلک حادثوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ اگر کوئی شخص ڈرتا ہے کہ کہیں وہ راہ چلتے کسی کار کے نیچے آکر نہ کچلا جائے تو لازماً بڑی احتیاط سے ایک طرف ہوکر چلے گا اور سڑک پار کرتے وقت دائیں بائیں ضرور دیکھے گا۔
نروس لوگوں کے خوف اور ڈر کا معاملہ اس کے بالکل الٹ ہے ان کا خوف ہمیشہ بے سروپا اور مضحکہ خیز ہوتا ہے چوہوں سے خوف کھانا‘ چھپکلی سے ڈرنا‘ اجنبی افراد کے سامنے بولنے سے ہچکچانا اور تنہائی یا تاریکی سے پریشان ہوجانا‘ ان کے ڈر اور خوف کی عام مثالیں ہیں۔ اس سے دامن بچانا ضروری ہے ورنہ یہ بے نام خوف آپ کے راستے میں دیوار بن کر حائل ہوجائیں گے اور آپ اپنی خداداد صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ نہ اٹھاسکیں گے۔
اس قسم کے خوف سے نجات پانے کیلئے دوسروں کی مدد کا سہارانہ لیں بلکہ خود اپنے طور پر کوشش کریں اس کیلئے خود آپ کے اندر سے تحریک اٹھنا ضروری ہے۔
بیرونی دبائو انسانی جذبات و احساسات کی نشوونما اور پختگی کے حق میں ہمیشہ مضر ہوتاہے ایک بار انسان کسی مشکل سے کامیابی کے ساتھ گزر جائے تو آئندہ کیلئے تمام نامساعد حالات سے نپٹنے کیلئے دوسروں کی محتاجی سے بے نیاز ہوجاتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 266
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں