ہر تعویذ دم روحانی طریقہ سے بابرکت ہوتا ہے تجربہ سے ثابت ہے کہ دم کرنیوالے کے زہد اور اس کے تقویٰ کا زیادہ عمل دخل ہے
شہد کی مکھی اور بھڑ جس کو فارسی میں زنبور کہتے ہیں۔ کاٹ لے تو سب سے پہلے جو (ڈنگ) بدن میں رہ جاتا ہے اس کو نکال لیں اور ساتھ ان کلمات کو پڑھ کر دم کرتے جائیں۔ سانس بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اول و آخر درود شریف کے ساتھ سات دفعہ پڑھیں اور ایک دفعہ پھونک مار دیں یہ عمل تین دفعہ کرنا ہے انشاءاللہ درد کا آرام اور سوج نہیں چڑھے گی۔ وہ کلمات یہ ہیں وَاِذَا بَطَشتُم بَطَشتُم جَبَّارِینَ (سورہ الشعراءپارہ نمبر 19‘آیت نمبر 130)
وظیفہ بھگندر
عشاءکی نماز کے وتر اس طرح پڑھیں پہلی رکعت میں الحمد کے بعد سورة النصر۔ دوسری رکعت میں الحمد کے بعد سورہ لہب اور تیسری رکعت الحمد کے بعد سورة الاخلاص پڑھیں اور صرف خیال کریں کہ اللہ تعالیٰ اس بیہودہ مرض سے نجات عطا فرمائے۔ انشاءاللہ چند دن میں بھگندر نیست و نابود ہو جائےگا۔
نوٹ: ہر تعویذ ودم روحانی طریقہ سے بابرکت ہوتا ہے تجربہ سے ثابت ہے کہ دم کرنے والے کے زہد اور اس کے تقویٰ کا زیادہ عمل دخل ہے۔ واللہ اعلم
ڈاڑھ اور دانت کا درد
یہ دم حدیث شریف میں ارشاد نبوی سے ثابت ہے۔بِسمِ اللّٰہِ 7بار، اَعُوذُ بِعِزَّةِ اللّٰہِ وَقُدرَتِہ مِن شَرِّ مَااَجِدُ وَاُحَاذِرُ۔
ترکیب: درد والا آدمی درد والے دانت یا ڈاڑھ پر انگلی رکھ لے دم کرنے والا درودشریف پڑھ کر شروع کرے بسم اللہ سات بار کہے یعنی ہر لفظ سات سات بار کہتا ہوا درودپڑھ کر مریض کے ہاتھ پر پھونک مار دے۔ مریض انگلی اٹھا کر تھوک دے پہلی ہی دفعہ آرام آجاتا ہے۔ آرام نہ آنے کی صورت میں دوبارہ اول آخر درود شریف پڑھ کر 9 دفعہ ہر لفظ کہے۔
نوٹ: درد والا آدمی پہلے بھی دوسری دفعہ بھی ساتھ یہی الفاظ کہتا ہے۔ تیسری بار 11 دفعہ، اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے۔ دوبارہ کرنے کا کم موقع ملا ہے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ پھر اس دانت کو کبھی درد نہیں ہوگا۔(صفحہ نمبر 273)
بحوالہ ”مجھے شفاءکیسے ملی“ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 268
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں