Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بے پردگی نے میرا گھر اجاڑ دیا

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

اس ماہ کا دکھی خط ایڈیٹر کی ڈھیروں ڈاک سے صرف ایک خط کاانتخاب نام اورجگہ مکمل تبدیل کر دیئے ہیں تاکہ رازداری رہے۔ کسی واقعہ سے مماثلت محض اتفاقی ہو گی۔اگر آپ اپنا خط شائع نہیں کراناچاہتے تو اعتماد اور تسلی سے لکھیں آپ کا خط شائع نہیں ہوگا۔ وضاحت ضرور لکھیں محترم قارئین السلام علیکم! میں اپنے بھائیوں بہنوں کے سامنے اپنا دکھ پیش کرنے جارہی ہوں۔ آپ لوگ مہربانی کرکے میری رہنمائی کریں۔ میری شادی کو تیرہ سال ہوگئے ہیں میں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی تھی۔ میرے جیٹھ اور جیٹھائی بھی میرے ساتھ ایک گھر میں رہتے ہیں۔ دو سال پہلے میرے شوہر اور جیٹھانی کے تعلقات ناجائز شروع ہوگئے۔ ایک دفعہ جیٹھ نے رنگے ہاتھوں دونوں کو پکڑا اور دونوں کہنے لگے ہم تو پانی پینے کیلئے کچن میں آئے ہیں۔ میرے شوہر نے میرے جیٹھ سے کہا کہ یہ میری بہن ہے اور کچھ نہ سمجھنا۔ خیر زندگی کی گاڑی یونہی چلتی رہی۔ آج سے آٹھ ماہ پہلے کی بات ہے کہ میں نے اپنے شوہر کو کہا کہ حرام کام نہ کرو تو اس نے کہا کہ ہم نے رضامندی سے نکاح کرلیا ہے اور اگر تو نے اپنے بھائیوں کو بتایا تو میں طلاق دے دوں گا۔ جب میں منع کرتی تو بہت ظلم کرتا‘ ڈنڈے مارتا اور جو چیز ہاتھ میں ہوتی وہ مار دیتا اور غلیظ گالیاں دیتا اور کہتا مجھے تیری شکل سے ہی نفرت ہے اور جب میں گھر آیا کروں تو میرے سامنے مت آیا کر۔ میرے چھوٹے چھوٹے پانچ بچے ہیں۔ بڑی بیٹی کی عمر 11 سال اور سب سے چھوٹی بیٹی دو ماہ کی ہے جبکہ میری جیٹھانی کی کوئی اولاد نہیں۔ دو سال پہلے میرے ایک بیٹے کو اپنا بیٹا بنالیا تھا۔ میں نے کہا شائد عقل آجائے لیکن اس نے اپنے تعلقات نہیں چھوڑے۔ میں سارا دن رو رو کر اپنے خدا سے دعا کرتی ہوں یااللہ! میرے شوہر کو ہدایت دے لیکن لگتا ہے کہ اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اس نے غصہ میں آکر مجھے میرے بھائی کے گھر رہنے بھیجا اور بچے سکول جانے کیلئے لے گیا۔ اگلے دن آکر مجھے آزاد کرگیا۔ میں اس مرد کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اس لیے میں نے اپنے بھائی بھابی کو سب کچھ بتا دیا۔ اگلے دن وہ آیا اور مجھے طلاق طلاق طلاق کہہ کر چلا گیا۔ حکیم صاحب! اب آپ میری رہنمائی کریں مجھے کچھ پڑھنے کیلئے وظیفہ بتائیں کہ جس سے میرے بچے مجھے ملنے کیلئے آجائیں کیونکہ بچے میری ذمہ داری نہیں ہیں اسلیے میں انہیں مستقل رکھنا نہیں چاہتی اس کے بچے ہیں وہ ذمہ داری پوری کرے کیونکہ میں اکیلی تو اپنے بھائی کے پاس رہ سکتی ہوں بچوں کے لے کر کہاں جائوں گی۔ حکیم صاحب! میری اپنی بہنوں سے خصوصی گزارش ہے کہ وہ شرعی پردے پر آجائیں جس طرح بے پردگی کی وجہ سے میرا گھر اجڑ گیا ہے اگر ہم سب پردہ کریں تو کبھی بھی کسی کا گھر نہ اجڑے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 272 reviews.