میرے والد صاحب کی طبیعت بہت خراب تھی‘ انہیں شدید بخار تھا۔ انہوں نے مجھے بلایا اور کہا کہ شہر میں چلے جائو وہاں ایک عورت رہتی ہے جو تعویذات وغیرہ دیتی ہے‘ اس سے تعویذ لے کر آئو۔ میرے باپ نے مجھے 20 روپے بھی دئیے کہ اس کو دے دینا۔
مجھے زندگی میں جو بھی مسئلہ درپیش ہوا ہے میں نے اس کا حل قرآن میں ہی تلاش کیا ہے۔ اس حوالے سے میں اکثر علماء کرام کی کتب کا بھی مطالعہ کرتا رہتا ہوں۔
میں نے خالہ کے گھر جاکر سفید کاغذ لے کراس پر سورہ فاتحہ پوری لکھی اور اس کاغذ پر سات مرتبہ پڑھ کر دم بھی کیا۔ پھر اس کو تعویذ کی طرح بند کرکے ابو کو جاکر دے دیا اور کہا کہ اس عورت نے کہا ہے کہ اس کو پانی میں گھول کر پی لیں اور وہ 20 روپے میں نے اپنی جیب میں رکھ لیے۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے شام تک میرے ابو بالکل تندرست ہوگئے۔
ایک دفعہ ایسا ہوا کہ میرے ماموں کے گھر بچی پیدا ہوئی۔ پیدا ہوتے ہی وہ بیمار تھی۔ بہت سے ڈاکٹروں اور عاملوں سے اس کا علاج کرواتے رہے مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ اس کا جسم مسلسل سوکھ رہا تھا‘ کافی پریشان تھے۔ میں ایک دن اپنے ماموں کے گھر گیا تو دیکھا کہ بچی سوکھ سوکھ کر ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئی ہے۔
میں نے انہیں سرسوں کے تیل پر 70 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 70 مرتبہ سورہ نصر دم کرکے دی کہ اس کو مالش کریں۔ انہوں نے توجہ اور دھیان سے میری بات پر عمل کیا تو چند ہی دنوں میں وہ بچی اللہ کے حکم سے صحت یاب ہوگئی پھر وہ اتنے خوش ہوئے کہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ میں انہیںلکھوں۔ اس کے بعد بچی کو ڈرنے کی تکلیف رہنے لگی‘ ہر وقت ڈرتی روتی اور جھٹکے کھاتی‘ ایک مرتبہ پھر وہ بڑے بڑے ڈاکٹروں اور عاملوں سے علاج کرواتے رہے پھر تو اس حد تک تکلیف بڑھی کہ اس بچی کو دورے پڑنے لگے ہر طرف سے مایوس ہوکر بیٹھ گئے اچانک ایک رات کو اس بچی کی طبیعت بہت ہی خراب ہوگئی‘ ہسپتال لے جانے کیلئے بالکل تیار تھے پتہ نہیں ان کو کیسے خیال آیا کہ میں اپنے گھر میں سورہا تھا گھر کا دروازہ بھی بند تھا گرمیوں کا موسم تھا۔ میرے ماموں نے مجھے آکر جگایا کہ میری بیٹی جس کا نام فاطمہ ہے کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے آپ اس پر دم کردیں میں اٹھ کر ان کے ساتھ چل دیا۔ بس ماموں کے گھر جاکر میں سورہ یٰسین پڑھ کر بچی پر دم کرنے لگا ابھی آدھی ہی پڑھی تھی کہ بچی کو ہوش آگیا اور گھر والے خوش ہوگئے پھر میں نے پانی پر بھی ایک بار دم کرکے دیا اور ہدایت کی کہ اس کو یہ پانی مسلسل پلاتے رہیں اللہ تعالیٰ نے مجھ گنہگار پر اپنا کرم کیا اس بچی کو شفاءکاملہ عطا فرمائی اب اس بچی کی عمر 7 سال ہے اور وہ بالکل صحت یاب ہے۔
ایک دن میں اپنے گھر کے نزدیک سڑک پر جارہا تھا کہ ایک پچاس سالہ بزرگ نظر آئے جو کہ بڑی مشکل سے چل رہے تھے میں نے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ میری ٹانگ میں سخت درد رہتا ہے۔ میں نے پوچھا کس ٹانگ میں درد ہے تو انہوں نے کہا سیدھی ٹانگ میں درد ہے۔
میں نے شہادت کی انگلی سے کلمہ طیبہ اس ٹانگ پر لکھ دیا پھر میںنے کہا بتائیں اب درد ہے تو انہوں نے کہا ابھی بھی ویسا ہی درد ہے۔ میں نے پھر دوسری بار لکھا‘ پھر تیسری بار لکھا پھر پوچھا تو وہ بابا جی یعنی 50 سالہ بوڑھے بہت خوش تھے اور کہا کہ درد ختم ہوگیا ہے۔ وہ مجھے دعائیں دے کر چل دئیے۔ میں نے بھی اپنی راہ لی۔
قارئین! قرآن کے ایک ایک حرف میں ہر بیماری کی شفاءموجود ہے۔ بس جتنے زیادہ یقین‘ توجہ اور دھیان سے پڑھیں گے اللہ اتنی ہی جلدی شفاءنصیب فرمائیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 288
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں