(قارئین! آپ کے لیے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں، آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں)
میرے مطب میں ایک مریض آیا کہنے لگاکہ بواسیر خونی اور کبھی کبھی با دی نے زندگی سے تنگ کر دیا ہے۔ سخت پریشان ہوں، بیٹھ کر کام کرنے کی مجبور ی ہے۔ جب ز یا دہ دیر بیٹھ جاﺅں تو پھر کھڑا ہو نا مشکل اور اگر اسی دوران حاجت کے لیے جانا پڑے تو نہا یت سخت تکلیف کا سامنا ہو تا ہے۔ بعض اوقات گھنٹو ں حاجت کو روکتا ہو ں کہ اگر حاجت کے لیے گیا تو معاملہ نا قابل بر داشت ہو جائے گا۔ میں نے تشخیص کے بعد مندرجہ ذیل نسخہ دیا جو بلا کم و کا ست قارئین کی نذر ہے۔ واقعی لا جواب نسخہ ہے اور عظیم فوائد کا حامل ہے۔ ایسے راز تو لوگ دل میں لے کر چلے جاتے ہیں لیکن میں ایسے رازوں کو چھپا نا سخت گناہ سمجھتا ہو ں۔ خو شی ہو گی کی کسی کا بھلا ہو جائے اور ا سکے دل سے دعا نکل جائے۔
نسخہ ھو الشافی
چھلکا ریٹھا ( جسکی پانی میں جھا گ بنتی ہے اور پہلے دور میں کپڑے دھونے کے کا م آتا تھا ) 50 گرام، گوند کتیرا 50 گرام دونو ں اکٹھے کو ٹ پیس کر ،ہلکا گرم پانی ملا کر گو لیا ں بنا لیں۔ چنے کے برا بر ایک گو لی صبح و شام پانی کے ہمرا ہ کھا نے سے قبل یا دن میں 3بار بھی لے سکتے ہیں۔
میرے محسن دوست عبدالوحید صاحب نے مجھے بتایا کہ مجھ سے ایک صاحب یہی گو لیا ں بہت زیا دہ مقدار میں لے جاتے تھے ( عبدالوحید صاحب ریٹھے کا ہموزن کشتہ قلعی ملاتے ہیں ورنہ فائدہ ایک ہی طر ح کا ہے چاہے گوند کتیرا ملائیں یا کشتہ قلعی ملا ئیں لیکن شاید کشتہ قلعی کا فائدہ زیادہ ہو ) میں نے ان سے پو چھا کہ اتنی گولیاں آپ کیا کر تے ہیں۔ خاموش ہو گئے پھر بتانے لگے کہ ہما رے ہا ں ایک صاحب کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ہڈی جڑ گئی لیکن زخم میں پیپ پڑ گئی بہت علا ج کرائے حتیٰ کہ ڈاکٹرو ں کے مشورے سے ٹانگ کاٹنے کا مشورہ ہوا۔ میں نے یہی ریٹھے والی گولیا ں صبح و شام استعمال کرانا شروع کر دیا۔ کچھ ہی عرصے کے بعدزخم بھرنا شروع ہو گیا اور مریض بھلا چنگا ہو گیا۔ اس دن سے میری ان گولیو ں کے بارے میں شہرت ہو گئی ہے اور دور دور سے لو گ ہڈی کے زخمو ں اور گلے سڑے بدبودار زخمو ں کے لیے لے جاتے ہیں۔ ان گولیو ں کی وجہ سے مجھے بہت آمدنی ہورہی ہے۔
اسی دوران ایک مریض کے زخم تھے ،وہ گو لیا ں لے گیا۔ اسکو شوگر بھی تھی۔ جب اس نے یہ گولیاں استعمال کیں تو اسکو شوگر میں فا ئدہ ہوا۔ اس نے یہ گولیا ں مزید استعمال کیں تو اسکی شو گر ختم ہو گئی ۔اس مریض نے مجھے آکر بتایا کہ مجھے ہڈی کی پیپ اور زخم کے ساتھ ساتھ شو گر میں بھی افا قہ ہو گیا۔
پھر میں نے یہی گو لیا ں شوگر کے مریضوں کو دینا شروع کر دیں اور شوگر کے مریض صحت یا ب ہو نے لگے ۔ایک صاحب مجھ سے یہ گولیا ں لے جا تے ہیں اور عرب ممالک کے مریضو ں کو دیتے ہیں۔ کیونکہ وہا ں شوگر بہت زیا دہ ہے۔ تو قارئین ! جہا ں مذکورہ گو لیا ں شوگر ،زخمو ں کے لیے مفیدہیں وہاں بوا سیر کے لیے لا جو اب نسخہ ہے ہزاروں مریضا ں بواسیر، اللہ عزوجل کے فضل و احسان سے صحت یا ب ہو گئے ہیں۔
یہ گولیا ں ایسے مریضو ں کے لیے مفید ثابت ہوئی ہیں جن کو ہر سال سانپ کا ٹ جا تاہے کیو نکہ ایسے مریضو ں کو اگر سال کے بعد انہیں ایا م میں سانپ نہ کا ٹے تو انہیں بے چینی ہوتی ہے اور پھر سانپ کا ٹ جائے تو طبیعت میں سکون اور اطمینان ہو تا ہے ایسے مریضوں کے لیے اگر ان گو لیو ں کا مستقل استعمال کرایا جا ئے تو حددرجہ مفید ہیں۔ ایک گو لی صبح و شام کھانے سے قبل دودھ کے ہمراہ چند ماہ۔
انہیں صاحب نے بتایا کہ ریٹھا کے اندر سیا ہ گھٹلی، گولی نما ہو تی ہے اسکو توڑ نے پر ایک گولی نکلتی ہے وہ گری ایک عدد نہا ر منہ پانی سے نگلنے سے شوگر کو بہت فائدہ مند اور آزمودہ ہے۔
یہ وا قعہ آج سے تقریباً بار ہ سال قبل کا ہے کہ برا درم مذکو رہ کے بقول ایک صاحب آئے اور مختلف امراض کا علا ج اور نسخہ جا ت مجر بات پو چھتے رہے اور میں بتاتا رہا حتیٰ کہ چلے گئے تھوڑی دیر کے بعد واپس آگئے اور کہنے لگے میں نے آپ سے پو چھا اور آپ نے بلا تکلف بتا دیا اور بخل سے کا م نہیں لیا میرا ضمیر گوارا نہیں کر تا کہ میں آپ سے اتنے مجر با ت پو چھو ں اور خود ایک نسخہ بھی نہ بتاﺅں کہنے لگے جن کے اولا د نہ ہو اور تمام علا ج کر اکر تھک چکے ہو ں افا قہ نہ ہو تا ہو حتیٰ کے ما یوس ہو گئے ہوں ایسے مریضو ں کو میں مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کر اتا ہو ں اور جب بھی مریضو ں کو یہ نسخہ استعمال کرایا نہا یت مفید ثابت ہوا۔ کئی بے اولاد، اولادکی خوشیوںسے مالا مال ہو ئے۔ ریٹھا کا چھلکا اتار کر کو ٹ لیں اور 1/2 حصہ بیوی استعمال کرے۔ پانی یا دودھ کے ہمراہ نہا ر منہ 2 ماہ بلا نا غہ۔ اللہ عزوجل کرم فرمائیں گے ۔اور وہ بزرگ مزید بتانے لگے کہ میرا تجر بہ ہے کہ اگر 2 ماہ کے بعد روزانہ ایک دن کا وقفہ کیے بغیر سورة بقرہ ایک دفعہ پڑھیں اور دعا کریں تو انشاءاللہ شرطیہ بیٹا پیدا ہو گا ۔( یہ 7 دن پڑھنا ہے) اردو با زارلا ہور کے ایک محسن کو بتایا، سورة بقرہ کا عمل کیا تو بیٹا پیدا ہو ا۔پھر یہی عمل کیا بیٹا پیدا ہوا،پھر عمل نہیں کیا ،بیٹی پیدا ہوئی۔ اس بزرگ نے مزید بتا یا کہ اگر کسی کی شادی نہ ہوئی ہو تو چاند کی پہلی، دوسری اور تیسری تاریخ کو یعنی پہلے تین دن سورہ بقرہ مکمل پڑھے اوردعا کرے ہر ماہ 3 دن اسطر ح پڑھے 5 یا 6 ماہ تک پڑھے انشاءاللہ شادی ہو جا ئے گی۔ قارئین یہ تمام اعمال اور نسخہ جات بار ہا کے آزمودہ ہیں۔
ایک اور تجر بہ پیش قارئین ہے کیونکہ میرا زیا دہ تر پڑھنے اور لکھنے کا کا م ہے اور اللہ عزوجل کے فضل و احسان سے 100 سے زیا دہ کتا بو ں پر کا م کر چکا ہو ں اور دنیا کی کئی زبا نو ں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔ تو میں پڑھتے لکھتے تھک جا تا ہوںاور پھر جب بھی سورة بقرہ کا آخری رکوع پڑھ لیتا ہو ں تو تمام تھکان اتر جا تی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 231
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں