Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے سوال‘ قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

جون کے جوابات 1۔جس کمرے میں چھپکلیاں ہوں اس کے چاروں کونوں میں سات سات بار سورة الماعون پڑھیں۔ انتہائی آزمودہ اور مجرب عمل ہے۔اگر چھپکلیوں کے علاوہ کاکروچ یا چوہے وغیرہ بھی ہوں تو بھی یہ عمل بہت کام کرتا ہے۔ یہ ہم نے بارہا آزمایا ہے اور اس کے لاجواب رزلٹ ملے ہیں۔ (محمد نعیم شہزاد‘ اسلام آباد) 2۔ محترم یعقوب صاحب میری ایک جاننے والی کو بھی یہی مسئلہ تھا جو آپ کی بیگم کو ہے۔ ہم نے بھی ہر جگہ سے علاج معالجہ کروایا لیکن کہیں سے بھی آرام نہ آیا۔ پھر ہمیں کسی بزرگ نے یہ نسخہ دیا جو ہم نے باقاعدگی سے تقریباً دو ماہ استعمال کیا۔ الحمدللہ وہ اب بالکل تندرست ہیں۔ نسخہ یہ ہے:۔ ھوالشافی: بکھڑا100 گرام۔ اسگندناگوری 100 گرام لے اکٹھا پیس کر ایک چمچہ صبح و شام گرم دودھ کے ہمراہ دو ماہ استعمال کریں۔(مقصود بیگم‘ لالیاں) 3۔ محترمہ آپ کا مسئلہ واقعی توجہ کے لائق ہے۔ آپ قد بڑھانے کیلئے پھل اور دودھ زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور ساتھ ورزش بھی کیا کریں۔ گھر میں کسی پائپ کے ساتھ لٹکا کریں۔ یہ ورزش کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کریں۔ اور دوسرے مسائل کیلئے درج ذیل نسخہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ھوالشافی: گوند کیکر اور تخم سرس ہموزن پیس کر 1/4 چمچہ دودھ کے ہمراہ 3 بار۔ 3 ماہ استعمال کریں۔ انشاءاللہ آپ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔(عبدالعزیز‘ حیدرآباد) 4۔محترم بھائی کامران صاحب آپ نے اپنے سوال میں یہ کہا کہ آپ کے کسی کے ساتھ تعلقات نہیں ہیں جس کی وجہ سے آپ کا کیس بہت کمزور ہے۔لیکن اگر آپ اللہ کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط بنائیں تو اس سے زیادہ طاقتور ہستی اور کوئی نہیں۔ آپ سورة الفیل روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں پڑھیں۔ انشاءاللہ آپ کے سب مسائل حل ہوجائیں گے اور آپ کو انصاف مل جائے گا۔ (محترمہ فوزیہ ‘ لالہ موسیٰ) جولائی کے سوالات 1۔السلام علیکم قارئین! میں اپنا مسئلہ لیکر حاضر ہوئی ہوں۔ میں جسمانی طور پر انتہائی تکلیف میں ہوں۔ تقریباً 10 سال سے مجھے مہروں کا مسئلہ تھا۔ درد کے بہت ٹیکے لگوائے اور گولیاں کھائیں۔ اب یہ حال ہے کہ جسم بہت پھول چکا ہے‘ ہاتھ پائوں اور بازو بہت پتلے‘ جسم اتنا پھول چکا کہ انگلی سے دبائو تو گھڑا پڑجاتا ہے۔ سب رپورٹ کرانے پر پتہ چلا کہ پیشاب میں یورک ایسڈ کا بھی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے ٹانگوں اور پائوں میں بہت درد ہوتا ہے۔ کوئی ہاتھ بھی لگائے تو ایسا لگتا ہے جیسے کوئی گوشت قینچی سے کاٹ رہا ہو۔ جوڑوں سے ٹیسیں اٹھتی ہیں۔ اس مسئلے کی وجہ سے میں بہت مصیبت میں ہوں۔ زمین پر پائوں کے بل بیٹھ بھی نہیں سکتی۔ بیٹھوں تو گرجاتی ہوں۔ خون میں کیلشیم کی بھی کمی ہے۔ ان علامات کی روشنی میں براہ کرم میرے لیے کوئی نسخہ تجویز کریں اور یورک ایسڈ کا مسئلہ بھی حل ہوجائے اور پھولا ہوا جسم جو جگہ جگہ سے باہر نکلا ہوا وہ بھی ٹھیک ہوجائے۔ اللہ آپ کو دونوں جہانوں میں اس کا اجر دے‘ ساری زندگی آپ کی احسان مند رہوں گی۔ (صائمہ جبیں) 2۔ محترم قارئین! میری عمر 45 سال ہے اور عرصہ 4 سال سے میرے مقعد کے بائیں طرف بھگندر پھوڑا نکلا ہوا ہے بہت علاج کروایا ہے لیکن افاقہ نہیں ہوا کسی بہن بھائی کے پاس اس کا کوئی طبی یا روحانی علاج ہو تو بتا کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ (چوہدری اللہ دتہ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ) 3۔ محترم قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اپنا نیچے والا ہونٹ چھیلنے کی عادت تھی‘ ہونٹ چھیلنے کی وجہ سے ہونٹ موٹا ہوگیا ہے اگر کسی بہن یا بھائی کے پاس میرے مسئلہ کوئی حل ہو تو بتائیں۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔ میں بہت پریشان ہوں۔ (اقراءثناء‘ ملتان) 4۔محترم قارئین ! میرا مسئلہ یہ ہے کہ اگست میں رمضان المبارک آرہا ہے۔مجھے ویسے ہی بہت زیادہ پیاس اور گرمی لگتی ہے‘ جان نکلنے لگتی ہے۔آدھا گھنٹہ بھی بغیر پانی کے نہیں رہ سکتا۔ بہت زیادہ پریشانی ہے کہ روزے کس طرح پورے کرونگا ‘ اگر قارئین کے پاس کوئی ٹوٹکہ ہے تو مجھے ضرور بتائیں۔ (محمدممتاز)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 319 reviews.