Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مسنون دعا کی کرامت، برکت اور حیرت (مولانا محمد الیاس ندوی)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2008ء

صومالیہ ایک مسلم ملک ہے لیکن اتنا پسماندہ کہ دنیا کے غریب ترین 23 ممالک میں اس کا شمار سر فہرست ہے۔ ادھر چند سالوں سے وہا ں کی آپس میں خانہ جنگی نے ان کی اس پسماندگی وغربت میں جلتی پر تیل کا کام کر دیا ہے۔ اخبارات میں ان صومالی مسلما نو ں کی ایسی درد نا ک اور بھیا نک تصویریں دیکھنے کوملتی ہیں کہ ہمیں اپنی آنکھو ں پر یقین نہیں ہوتا۔ بھو ک سے نڈھا ل اور کئی کئی دنو ں سے فا قوں میں مبتلا ہمارے ان مسلم بھا ئیو ں کی تصویروں کو دیکھ کر آنکھو ں میں آنسو آجا تے ہیں اور سخت دل آدمی کا بھی دل پسیج جا تا ہے۔ غذا کی قلت نے ان میں سے بعضو ں کو مر دہ جا نوروں کو کھانے پر مجبور کیا ہے اور فقر و فا قہ سے وہ اس قدر نڈھا ل و لاغر ہو گئے ہیں کہ ان کے جسم کی تمام ہڈیا ں اس طرح صاف نظر آتی ہیں کہ سامنے والا اس کو گن بھی سکتا ہے۔ یہا ں تک کہ بوڑھے اور جو ان بھی اپنی نحیفی و کمزوری کی وجہ سے بچے معلو م ہو تے ہیں، آنکھیں خشک اور گال پچکے ہوئے، ہاتھ پیر سوکھی لکڑیو ں کے مانند، ان کا قحط سالی و فا قہ میں مبتلا ہو نا ( نعوذ باللّٰہ) اللہ کے خزانو ں میں کسی کمی کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ یہ دن ان کواپنے گنا ہو ں کی پا داش میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ورنہ اللہ کے لا محدود خزانو ں کی وسعت کا یہ عالم ہے کہ صرف ایک سمندری وہیل مچھلی کی روزانہ ایک وقت کی غذا ستر اسی کلو ہے اور سال بھر اکیلی ایک مچھلی کے لیے پچا س ہزار کلو غذا مطلوب ہے ،ایسی اربو ں مچھلیا ں سمندر میں ہیں اور اللہ برا بر ان کو غذا پہنچا رہا ہے۔ کیا ہمارے ان صو ما لی بھائیو ں کی یہ در د نا ک و المنا ک تصویریں اخبار ات میں دیکھ کر ہمیں کبھی یہ خیال بھی آیا ہے کہ اگر اللہ چاہتا تو ان کی جگہ ہم بھی ہو سکتے تھے ۔ہم پر بھی اپنی بد اعمالیوں کی وجہ سے فا قہ کی یہ حالت آسکتی تھی۔ قحط کے اس اذیت ناک دور سے ہمیں بھی گذرنا پڑ سکتا تھا۔ ان کی طرح ایک ایک لقمہکے لیے تڑپ تڑپ کر ہم بھی نڈھا ل ہو سکتے تھے۔ لیکن رحیم وکریم رب کے ہم پر بے پنا ہ احسانا ت کا یہ عالم ہے کہ عدم استحقاق کے باوجود وہ روزانہ پابندی سے تینو ں وقت ہمیں کھلا رہا ہے۔ لیکن اس پر ہم ایک جملہ بھی شکریہ کا اداکر نے سے قاصر ہیں۔ جب کہ اللہ کے رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس کی تعلیم بھی دی ہے اور ترغیب بھی ا ورفرمایا ہے کہ تم کھانے کے بعد اللہ کے اس احسان کو یا د کرتے ہو ئے یو ں کہا کرو۔ ” اَلحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِی اَطعَمَنَا وَ سَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسلِمِینَ “ ”اے اللہ تیرا ہی شکر ہے کہ تو نے ہمیں کھلایا بھی اور پلایا بھی اور مسلمان بھی بنایا۔ “ اس ایک دعائیہ جملہ کے ہر بار کھا نے کے بعد پڑھنے سے ہماری زبا نو ں میں کو ن سا درد ہو جائے گا، کون سا ہمار ا وقت ضائع ہوگا، اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے خود اپنے اوپر ہم احسان کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ اس احسان شنا سی و شکر کی برکت سے آئندہ بھی برا بر اپنی ان نعمتو ں میں وہ اضافہ کر ے گا اور ان انعامات کا سلسلہ بھی جا ری رکھے گا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 233 reviews.