جو میوزک کے شوقین ہیں یا تھے کہ سچی توبہ کرکے گانوں کی کیسٹیں ضائع کرنے کی بجائے ان میں درس ریکارڈ کرکے دوسروں میں تقسیم کریں
محترم حکیم صاحب! السلام علیکم اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے اور عبقری رسالے کو دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب کرے۔ میری محسن صاحب سیجو عبقری کے دفتر میں موجود ہوتے ہیں ان سے فون پر بات ہوئی تھی کہ میرے گھر میں موجود کچھ کیسٹیں ہیں گانوں والی وہ میں آپ کو ارسال کردیتا ہوں۔ آپ ان میں حکیم صاحب کا درس ریکارڈ کرکے میری طرف سے یہ کیسٹیں لوگوں میں بانٹ دیجئے گا۔ محسن انصاری صاحب نے حکیم صاحب سے پوچھا تو انہوں نے اس بات کی اجازت دی بلکہ انہوں نے کہا کہ وہ کیسٹ ریکارڈنگ کے بعد دوبارہ مجھے دے دیں گے تاکہ میں خود لوگوں میں بانٹ دوں لیکن میں نے محسن صاحب سے کہا کہ آپ میری طرف سے یہ کیسٹس خود مخلوق خدا میں بانٹ دیجئے میں اپنی طرف سے صدقہ جاریہ کرنا چاہتا ہوں سو میں یہ کیسٹس آپ کو ارسال کررہا ہوں آپ ان میں درس ریکارڈ کرکے میری طرف سے لوگوں میں بانٹ دیجئے۔
میں ان لوگوں کو بھی دعوت دیتا ہوں جو میوزک کے شوقین ہیں یا تھے کہ سچی توبہ کرکے گانوں کی کیسٹیں ضائع کرنے کی بجائے ان میں درس ریکارڈ کرکے دوسروں میں تقسیم کریں۔ یہ یقینا ہمارے گناہوں کا کفارہ اور کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 362
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں