Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مجالس مجذوبی

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

قارئین! تسبیح خانہ میں جمعرات درس کے بعد‘مجالس مجذوبی ‘ کے نام سے ایک نشست ہوتی ہے جس میں لوگ اعمال کی برکات سے حاصل شدہ اپنے تجربات و مشاہدات بتاتے ہیں ۔ آپ بھی اعمال سے ہونے کے فوائد و تجربات لکھیں‘ صدقہ جاریہ ہوگا۔ انوکھے انداز سے عبقری ملا میں آفس میں بیٹھا کام کررہا تھا تھوڑی دیر کیلئے اپنی سیٹ سے اٹھا اور ساتھ ہی ایک لکڑی کی دیوار کے پار دوسری جانب گیا واپس آکر دیکھا تو میری میز پر دسمبر 2007ءکا عبقری پڑا تھا میرے آفس کے دوسرے ملازمین بھی وہاں موجود تھے ان سے پوچھا کہ یہ کس نے رکھا ہے تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کردیا کہ ہم نے کسی کو یہاں آتے ہوئے اور رسالہ عبقری رکھتے ہوئے نہیں دیکھا۔ (سعید احمد) لاجواب حافظہ پانے کا حیرت انگیز عمل ایک صاحب کہنے لگے جون 2009ءکے عبقری میں کریم اللہ شاہ جہان کے وظائف چھپے تھے تو ان میں حافظہ تیز کرنے کے متعلق آیات چھپیں تھیں یہ آیات اور عمل حکیم صاحب کی کتاب بدترین پریشانیوں کے لاجواب وظائف میں بھی ہے۔ یہ آیات لکھ کر نہار منہ ہر اتوار کی صبح ایک نگل لینی ہے اس سے میرا حافظہ بہت اچھا ہوگیا ہے۔ روشن دماغ ٹانک سے حافظہ تیز ہوگیا میں خبریں اخبار میں ملازم ہوں اکثر ہمارے سینئر ایڈیٹر مجھ سے ناراض ہوا کرتے تھے کہ تم خبریں لگانا بھول جاتے ہو‘ نہایت شرمندگی اور پریشانی کا سامنا ہوتا تھا وجہ یہ تھی کہ کام کے بوجھ کی بنا پر حافظہ کمزور ہوچکا تھا ایک دن انعام الحق علوی نے کہا کہ روشن دماغ ٹانک استعمال کریں‘ میں نے کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کی‘ اس کی بدولت میرا حافظہ بہت تیز اور لاجواب ہوگیا۔ (محسن ورک) درس کی حاضری اور عبقری کی بدولت سود سے نجات میں بینک ملازم ہوں‘ مختلف بینکوں کا ایریا منیجر رہا ہوں میری شادی جس لڑکی کے ساتھ ہوئی وہ عبقری پڑھتی تھی میں اکثر بینک کے سود والے نظام سے پریشان رہتا تھا اور مطمئن نہ تھا عبقری پڑھنے کے بعد درس پر حاضرہوا ‘اس کے بعد میں اسلامی بینک میں ملازم ہوگیا۔ان کی بدولت اب اسلامی بینکنگ سکھاتا ہوں۔(عثمان اسلم) نفل حاجت کی برکت سے غیبی مدد پچھلی گرمیوں میں بارشیں بہت شدید ہوئیں‘ میں درس سے گھر گیا‘ موٹاسائیکل کی لائٹ اپنے گھر کے نیچے تہہ خانے میں مار کر دیکھا کہ وہاں 12 انچ کے قریب پانی جمع تھا۔ میں بہت پریشان ہوگیا کہ اکیلا میں اور میری بیوی اتنا پانی باہر کیسے نکالیں گے بچے تو بہت چھوٹے ہیں۔ میں وضو میںتھا اوپر گیا اور دو رکعت نماز نفل حاجت پڑھے اور سو گیا صبح اٹھ کر دیکھا تو تہہ خانہ میں سے تقریبا 66 فیصد پانی غائب تھا۔ میرے دل میں خیال آیا کہ 2 رکعت نفل نماز حاجت اور پڑھ لیتا تو یہ بھی غائب ہوجاتا۔ پانی کے وہ نشانات ابھی تک میرے گھر کے تہہ خانے میں ہیں۔ (محمدآصف) حادثات سے حفاظت گھر سے باہر نکلنے کی دعا بِسمِ اللّٰہِ تَوَکَّلتُ عَلَی اللّٰہِ َلَاحَولَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ جب سے پڑھنی شروع کی کئی دفعہ حادثے سے بچا ہوں اور کئی ایک دفعہ میری گاڑی کے شیشے دوسری گاڑیوں کے ساتھ ٹکرائے ہیں لیکن کوئی حادثہ یا نقصان نہیں ہوا حالانکہ میں اکثر گاڑی چلاتے ہوئے سوجاتا ہوں۔ (فیض احمد فریدی) سفر کی دعا کی برکت سے سوار کی حفاظت بچپن سے عادت ہے کہ سواری پر سوار ہونے کی دعا سُبحَانَ الَّذِی سَخَّرَلَنَا ھٰذَا وَمَاکُنَّا لَہ مُقرِنِینَوَاِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ پڑھ لیتا ہوں اور آج تک میرا کبھی حادثہ نہیں ہوا ہے میں نے سائیکل اور پھر موٹرسائیکل چلانا بھی سیکھی لیکن کبھی اس دعا کی برکت سے گرا بھی نہیں ہوں۔ (دانش‘ طالبعلم) سورہ کوثر سے پٹرول میں برکت ایک صاحب کہنے لگے میں چند ماہ پہلے رائیونڈ پر اپنے موٹرسائیکل پر جارہا تھا راستے میں پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کیلئے رکا تو میں نے کہا 100 روپے کا پٹرول ڈال دو‘ پٹرول پمپ ملازم نے کہا کہاں جارہے ہو میں نے کہا رائیونڈ۔ ملازم نے کہا سفر لمبا ہے 200 روپے کا پٹرول ڈلوالیں میں نے کہا نہیں سو روپے کا ڈال دو۔ میں نے سورہ کوثر پڑھتا رہا‘ میں رائیونڈ سے ہوکر واپس بھی آگیا پھر بھی دو دن تک پٹرول باقی رہا۔ سورہ قریش سے دشمن بنا دوست ایک صاحب کہنے لگے میں قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا‘ سخت پریشان تھا قرض خواہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے تھے بعض اوقات نوبت یہاں تک پہنچ جاتی کہ بس ابھی گولیاں چل جائیں گی۔ قرض لینے والے پٹھان اور دوسرے میرن شاہ کے‘ پھر خطرناک کیوں نہ ہوتے بس حکیم صاحب کے بتائے ہوئے ذکر پر عمل کیا اور سورہ قریش کی تسبیح پڑھ کر انہیں ہدیہ کردیتا وہ قرض وصول کرنے والے جو ایک دن قبل گولی مارنے کیلئے تیار تھے کلام الٰہی کی برکت سے بدل گئے اور دوبارہ مجھے اپنے ساتھ کاروبار کی پیشکش کی۔ سورہ قریش سے لڑائی جھگڑے سے حفاظت میں ایک دن لاری اڈا لاہور گیا میں نے ریڑھی والے سے امرود دیکھے اور کاٹ کر دینے کیلئے کہا وہاں اکثر دھوکہ ہوتا ہے اور پھل فروش خراب پھل تھمادیتے ہیں اس نے خراب کیڑے والے امرود کاٹ کر دئیے۔ میں نے کہا یہ میں نہیں لیتا تب وہ غصے میں آگیا اور کہنے لگا لینے پڑیں گے وہ تھا بھی صحت مند۔ میں ڈر گیا کہ اب یہ مارے گا؟ بس میں نے سورہ قریش پڑھی تب ہی اس کا مزاج نرم ہوگیا اور کہا آپ میرے باپ کی طرح ہیں جہاں سے کہتے ہیں کاٹ دیتا ہوں ناراض نہ ہوں۔ (سعیداحمد) شادی کیلئے سورہ قریش ایک صاحب کہنے لگے کہ ایک دفعہ حضرت حکیم محمد طارق محمود صاحب نے فرمایا کہ جن نوجوانوں کی شادی نہیں ہوتی ان کیلئے اور باپ بننے کیلئے سورہ قریش کا ذکر بہت مفید ہے۔ میں نے یقین کے ساتھ سورہ قریش پڑھی میری مہینوں میں نہیں بلکہ دنوں میں شادی ہوگئی۔ سورہ قریش سے غیبی مدد آج درس شروع ہونے سے قبل انٹرنیٹ نہیں چل رہا تھا اچانک دونوں انٹرنیٹ یو ایس بی جواب دے گئیں بہت زیادہ پریشانی ہوئی درس انٹرنیٹ پر آن لائن کیسے جائے گا؟ میں‘ علی راجہ اور توقیر بھائی پاس بیٹھے تھے اچانک ہم نے سورہ قریش پڑھنی شروع کی ابھی شروع کی تھی کہ یو ایس بی ٹھیک ہوگئیں اور انٹرنیٹ آن ہوگیا۔ (حسن ہاشمی) اللہ سے باتوں کی بدولت گاہک واپس آگیا میں سبزی منڈی میں سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا ایک شخص آیا کہ گوبھی دے دو‘ پھر کہا نہیں لینی‘ مجھے بڑا دکھ ہوا میں نے اللہ سے دل ہی دل میں باتیں کیں اور کہا اللہ مجھے اس شخص سے پیسے چاہئیں۔ وہ شخص چار پانچ منٹ بعد واپس آیا اس نے کہا میں نے سوچا چلو لے لیتے ہیں لیکن پانچ روپے کم دوںگا میں نے کہا دس کم دے دینا ، اس نے سبزی لے لی اگر میں اللہ سے سارے پیسے بھی کہتا تو اللہ دے دیتا۔ (امتیاز‘ خادم تسبیح خانہ) گمشدہ چیزوں کو تلاش کرنے کا عمل اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ پڑھنے کی بدولت ہرگمشدہ چیز مل جاتی ہے۔ میں نے کئی بار آزمایا ہے ہر بار گمشدہ چیز بہت جلد مل جاتی ہے۔ (امتیاز‘ میلسی) (حضرت حکیم صاحب نے فرمایا: کہ یہ وہ جوان ہے جس نے میلسی میں سب سے پہلے عبقری پہنچایا سب سے پہلے 20 جاتے تھے وہ بھی بچ جاتے تھے اور اب 350 عبقری رسالے جاتے ہیں اور کوئی واپسی بھی نہیں ہے جبکہ اس کی کپڑے کی دکان ہے اس نے عبقری پر محنت کی اور اب ایجنسی بھی اسی کے پاس ہے۔) درود شریف پڑھنے سے آنکھ درد ٹھیک ہوگیا میں لبرٹی مارکیٹ سے چلا تو درس پر آنا تھا۔ میری آنکھ کے اوپر بہت شدید درد ہورہی تھی میں نے درود شریف پڑھنا شروع کیا لیکن درد جاری رہا مزید پڑھتے پڑھتے آخر کار درد ختم ہوگیا۔ میں کراچی میں تھا تب جون 2006ءکا رسالہ جو سب سے پہلے چھپا تھا مجھے زبردستی کسی ساتھی نے دس روپے کا دیا پھر ایسا مزا لگا کہ اب جاتا نہیں اور میرے ہر دفعہ ایک دو رسالے چوری ہوجاتے ہیں اور دوبارہ لینے پڑتے ہیں۔ میں نے کئی افراد کو عبقری پر لگادیا ہے۔ انمول خزانے کی برکت سے ٹی وی سے نجات میرے گھر کے کمروں میں 4 ٹی وی تھے اور کیبل بھی چلتی تھی درس کی برکت اور دو انمول خزانے کی آخری دعا کا اہتمام کیا اور تین ٹی وی بند کروادئیے لیکن والد صاحب رضامند نہیں ہوتے تھے تب میں نے دوانمول خزانے میں حضرت ابو درداءرضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دعا میںاَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِن شَرِّّ نَفسِی کو 13 بار پڑھ کر دعا کو مکمل پڑھتا رہا۔ آج تین دن ہوگئے کہ والد صاحب کے کمرے والا ٹی وی خراب ہوگیا ہے اور ویسے ہی پڑا ہے۔ (جنیدالرحمن) سورہ انعام کی برکت سے کرایہ دار مل گئے ایک صاحب کہنے لگیمیرے مکان کے کرایہ دار اچانک مکان خالی کرکے چلے گئے کوئی اور کرایہ دار نہیں مل رہا تھا میں پریشان تھا اکثر آکر ایڈوانس دیتے پھر بھاگ جاتے ہیں۔ میں نے حکیم صاحب کے کہنے پر سورہ انعام کی آیت نمبر 45 پڑھنی شروع کی ایک دن پراپرٹی ڈیلر کا فون آیا میں نے کہا ایک صاحب کرایہ پر لینے کیلئے ملے وہ میرے پرانے جاننے والے تھے اور نمازی پرہیزگار تھے یوں مکان کرایہ پر چلا گیا۔ چوری ہوئے جوتے واپس مل گئے دس پندرہ دن قبل میں لاہور اسٹیشن لنڈے بازار گیا ظہر کی نماز کا وقت تھا میں جماعت کے ساتھ نماز کی غرض سے مسجد چلا گیا میں نے اپنے شوز جو مجھے بہت پسند تھے رکھنے کیلئے محفوظ جگہ تلاش کرکے سیڑھیوں کے نیچے رکھ دئیے جب نماز سے فارغ ہوا تو میرے شوز وہاں موجود نہیں تھے میں بہت پریشان ہوا‘ تب اعمال کا خیال آیا۔ اول آخر درود شریف پڑھ کر ایک تسبیح اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ تین دفعہ سورہ فاتحہ‘ دو رکعت نماز نفل حاجت پڑھے اور اللہ سے باتیں کیں کہ اے اللہ میں تیرے گھر میں تیری یاد کیلئے اور نماز کیلئے آیا تھا‘ تیرے سامنے سرجھکایا اے اللہ تو اپنے گھر میںاپنے بندے کو ننگے پائوں واپس بھیجے گا‘ میں اپنے جوتے لیکر جائوں گا اور بہت رویا‘ اور مسلسل دعا کرتا رہا‘ مسجد خالی ہوچکی تھی‘ کچھ دیر بعد میں دوبارہ وہیں گیاجہاں جوتے رکھے تھے تو جوتے وہاں پڑے تھے۔ مجھے نہیں معلوم کہ کون رکھ گیا لیکن میرے جوتے مجھے مل گئے۔(محمدعارف) حضرت حکیم محمد طارق محمودصاحب کا واقعہ (جوتوں پر اعمال کا تالا) یہ واقعہ سن کر حضرت حکیم صاحب نے اپنا واقعہ سنایا کہ ایک بار ایک کالج میںمیں فارماکالوجی کا وائیوا لینے کیلئے گیا میں نے لیدر کے بہت نرم جوتے پہن رکھے تھے جمعہ کا دن تھا میں جمعہ پڑھنے مسجد میں گیا 7 دفعہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم پڑھ کر رکھتے ہوئے جوتوں کو اعمال کا لاک لگایا اور جمعہ پڑھنے لگا بعداز نماز کچھ اعمال وہاں پر ہی کیے جب فارغ ہوکر دیکھا تو جوتے غائب تھے میں نے سوچا لاک تو لگایا تھا وہ میرے میزبان کہنے لگے نئے لادیتے ہیںمیں نے کہا نہیں لاک تو لگایا تھا وہ ڈھونڈنے لگے قریب ہی ایک بندہ کھڑا تھا میں نے کہا جوتے تیرے پاس ہیں اور اس کو قمیض اٹھانے کو کہا اس نے کمربند میں پیٹ کے ساتھ لگا کر اڑسے ہوئے تھے۔اس طرح جوتے مل گئے۔ دوسرا وقعہ:میں ٹرین میں سفر کررہا تھا گارڈ/ TT نے مجھے دیکھ کر بلایا اور خیریت دریافت کرنے لگا میں سورہ قریش پڑھ رہا تھا اسی اثناءمیں میری جیب میں کسی جیب کترے نے ہاتھ ڈال دیا میں نے اچانک اس کا ہاتھ پکڑ لیا اس نے چھڑانے کی کوششیں کی لیکن اللہ نے گرپ مضبوط کردی میں نے گارڈ سے کہا میری جیب میں کسی کا ہاتھ ہے کیونکہ رش بہت زیادہ تھا اور بندہ نظر نہیں آرہا تھا جب لوگ ہٹے تو وہ ایک بچہ تھا جسے چھوڑ دیا۔ حادثے اور نقصان سے حفاظت ٭ رات کو 12 بجے کا ٹائم بس کا فورٹ عباس‘ صادق آباد جاتا ہے میں حاصل پور سے بیٹھا تھا رش کافی زیادہ تھا میں نے سورہ قریش پڑھنی شروع کی کہ کوئی جگہ مل جائے اچانک کسی نے میری جیب میں ہاتھ ڈال دیا میں نے ہاتھ پکڑلیا۔ میں نے کنڈیکٹر سے کہا کہ میری جیب میں کسی کا ہاتھ ہے اور میں نے پکڑا ہوا ہے وہ بولا زور سے پکڑ کر رکھنا اسی جگہ پر جیبیں کٹتی ہیں آخر کار اسے پکڑلیا اور بس رک گئی۔ کچھ دیر رکنے کے بعد بس چلی تھوڑی دیر بعد مجھے محسوس ہوا کہ کچھ ہونے والا ہے میں نے استغفار کرنا شروع کردیا تھوڑی ہی دیربعد بس الٹ گئی اور میں بس سے باہر کھڑا تھا مجھے آج تک پتا نہیں چلا کہ میں بس سے باہر کیسے چلا گیا میں شروع ہی سے سفید کپڑے استعمال کرتا ہوں میں نے دیکھا تو وہ خون سے لال تھے لیکن پھر پتہ چلا کہ وہ کیچپ تھا نجانے کیچپ کی بوتل کہاں سے آئی اور ٹوٹ کر میرے کپڑوں پر کیچپ کیسے لگا مجھے نہیں معلوم؟ جوتے وہی رہتے ہیں ایک شخص نے بتایا کہ میں ایک ہی سانس میں 3 مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم پڑھ کر جوتوں کو لاک کرتا ہوں اور میرے جوتے بھی وہی رہتے ہیں۔ چوہوں سے بچائو کاعمل ایک صاحب کہنے لگے میں باردانے کا کام کرتا ہوں یہ ایسی کوالٹی ہے جسے چوہے بہت زیادہ کھاتے اور خراب کرتے ہیں گودام میں چوہے ہوتے بھی بہت زیادہ ہیں۔ ایک دفعہ ایک کوالٹی پر میں نے 7 مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر دم کردی اور چلا گیا صبح آکر دیکھا تو کہیں بھی کسی چوہے نے کوئی نقصان نہ کیا تھا۔ آیت الکرسی سے حفاظت میں حادثات سے بچنے کیلئے آیت الکرسی پڑھتا ہوں ایک دفعہ رات کو موٹرسائیکل پر فیملی ہسپتال مزنگ کے قریب جارہا تھا موٹرسائیکل 70 کی رفتار پر تھی اچانک گڑھا آنے کی وجہ سے موٹرسائیکل کھمبے میں لگتی محسوس ہوئی اور تین چار فٹ اچھل کر دوبارہ گری‘ موٹرسائیکل پر بیٹھا اور موٹرسائیکل گرنے کے باوجود صرف اس کا بریک لیور ہلکا سا ٹیڑھا ہوا تھا جبکہ قریب کے لوگوں نے خیال کیا کہ بندہ مرگیا ہے۔ (محسن ورک) چوری سے حفاظت ایک صاحب کہنے لگے ہم گائوں میں رہتے ہیں زمین زرعی پر اکثر ٹیوب ویل اور موٹریں انجن پیٹر چوری ہوجاتے ہیں۔ میں سات مرتبہ درود شریف‘ سات مرتبہ آیت الکرسی‘ چاروں قل پڑھ کر تصور کرکے چکر لگالیتا ہوں آج تک کبھی کوئی چوری نہیں ہوئی۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 384 reviews.