Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سات نعمتیں دلانے والا درود شریف (محمد سعادت خان‘ لاہور)

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

جس طرح آج کل ہر کوئی وقت کی قلت کا شکوہ کرتا نظر آتا ہے اگر ہم ذرا سی بھی توجہ دیں تو چند منٹ روزانہ درود شریف پڑھنے میں صرف کرکے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی برسات سے ہم بھی فیض یاب ہوسکتے ہیں۔ نہ صرف دنیا بلکہ آخرت کا بھی تھوڑے وقت میں کثیر سرمایہ جمع ہوسکتا ہے درود محمدی صلی اللہ علیہ وسلم یہ درود شریف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی کے ساتھ منسوب ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے امت پر حد سے زیادہ احسانات ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ سب سے زیادہ احسان یہ ہے کہ اگر کوئی نادانی میں بدکار گنہگار اور غافل ہوکر بھی زندگی گزارے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم پھر بھی ہر وقت بارگاہ ایزدی میں گنہگار امت کی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں۔ لہٰذا اتنے عظیم اور محسن نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر دن میں ایک بار بھی درود شریف پڑھ لیں تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ یہ ہے کہ وہ پڑھنے والے پر دس رحمتیں نازل فرمائیں گے اور دس نیکیاں عطا فرمایں گے اور دس گناہ معاف کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ اس کے دس درجات بلند فرمائیں گے۔ درود محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے فوائد فضائل اور ثواب بے شمار ہے۔ اس درودشریف کو عارفان وقت نے درود محمدی صلی اللہ علیہ وسلم اس لیے کہہ کر پکارا ہے کیونکہ یہ خاص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے حصول کیلئے یہ درودپاک کسی بھی نماز کے بعد ایک مرتبہ ضرور پڑھ لے تاکہ وہ ہمیشہ اللہ کی رحمت میں رہے جمعہ کی رات کو بھی اس درود کا پڑھنا بہت نفع بخش ہے اسے چالیس یوم میں سوا لاکھ مرتبہ پڑھنا ہر قسم کی مشکل کا حل ہے۔ اگر صرف ایک مرتبہ بھی اس درود شریف کو پڑھ لیا جائے تو آدمی رحمت خداوندی میں سر تا پائوں ڈھک جاتا ہے۔ اللہ عزوجل کے سوائے کسی کو طاقت نہیں کہ اس درودشریف کے فوائد یا فضائل بیان کرسکے۔ درود محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ایک زبردست طاقت اور راز ہے جس کو صرف اللہ تعالیٰ عزوجل کی ذات پاک ہی جانتی ہے۔ (خزینہ درود شریف‘ خزانہ آخرت‘ دلائل الخیرات) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍعَبدِکَ وَرَسُولِکَ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ بِعَدَدِ اَنفَاسِ الخَلاَئِقِ صَلٰوةً دَآئِمَةً بِدَوَامِ خَلقِ اللّٰہِ ط ۔ درود قادریہ یہ درود خاندان قادریہ کے معمولات میں سے ہے۔ اکثر قادری بزرگ اپنے مریدوں کو اسے روزانہ 511 مرتبہ یا 111 مرتبہ پڑھنے کی تلقین کرتے ہیں۔ یہ درود رحمت خداوندی کا خزانہ ہے۔ لہٰذا جو شخص اس درود کو روزانہ 111 مرتبہ تاحیات پڑھتا رہے وہ رحمت خداوندی سے مالامال ہوجاتا ہے ایک اللہ کے بندے کا کہنا ہے کہ جو شخص روزانہ اس درود کو کم از کم ایک بار ضرور پڑھے اسے سات نعمتیں حاصل ہوں گی۔ 1۔ رزق میں برکت۔ 2۔ تمام کام آسان ہوجائیں گے۔ 3۔ نزع کے وقت کلمہ نصیب ہوگا۔ 4۔ جان کنی کی سختی سے محفوظ رہے گا۔ 5 قبر میں وسعت ہوگی۔ 6۔ کسی کی محتاجی نہ ہوگی۔ 7 مخلوق خدا اس سے محبت کرے گی۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس درود کی برکات حاصل کرنے کیلئے اسے روزانہ پڑھنا چاہیے اس کے علاوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب اور زیارت کیلئے بھی یہ درود بہت موثر ہے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ مَعدَنِ الجُودِ وَالکَرَمِ وَاٰلِہ وَبَارِک وَسَلِّم درود عالی یہ عالی قدر صلوٰة ہے۔ شیخ صاوی رحمة اللہ علیہ نے صلوٰت الدردیر کی شرح میں اور علامہ محمدالامیر الصغیر رحمة اللہ علیہ نے امام سیوطی رحمة اللہ علیہ سے اپنی کتاب میں نقل کیا ہے کہ جو شخص ہر جمعہ کی رات کو خواہ ایک ہی بار پڑھنا اپنے اوپر لازم قرار دے گا اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی لحد میں رکھیں گے اور سید احمد دحلان رحمة اللہ علیہ نے اپنے مجموعہ میں بڑی تفصیل سے اس کے فوائد بیان کیے ہیں۔ فرماتے ہیں: بہت سے دوسرے عارفین نے لکھا ہے کہ جو شخص ہر جمعہ کی رات کو اس کے پڑھنے پر مداومت کرے گا خواہ ایک ہی مرتبہ ہو تو موت کے وقت اس کی روح کے سامنے نبی رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی روح متمثل ہوگی اور قبر میں داخل ہوتے وقت بھی یہاں تک کہ وہ دیکھے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی اسے لحد میں اتاررہے ہیں۔ یعنی جو شخص ہر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو خواہ ایک مرتبہ پڑھے گا تو موت کے وقت حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار نصیب ہوگا اور یہاں تک وہ دیکھے گا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے اسے لحد میں اتار رہے ہیں۔ درود عالی دنیوی اور دینی حاجات پورا کرنے کا گنجینہ ہے عزت و عظمت کے حصول کیلئے یہ درود بہت اکسیر ہے۔ لہٰذا اگر کسی کو کسی کام میں فتح ونصرت درکار ہوتو اسے چاہیے کہ چالیس یوم تک بعد نماز عشاءاس درود پاک کو سو مرتبہ پڑھے۔ انشاءاللہ حسب منشاءہر کام میں فتح یابی ہوگی۔ ایسے ہی اگر کسی شخص پر ناجائز مقدمہ بنا ہو تو اس میں کامیابی کیلئے مقدمہ کی ہر تاریخ کو اس درود کو تہجد کے وقت سات سو مرتبہ پڑھے انشاءاللہ مقدمہ میں کامیابی ہوگی۔ درودشریف یہ ہے:۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ الحَبِیبِ العَالِی القَدرِ العَظِیمِ الجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہِ وَصَحبِہِ وَسَلِّم۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 399 reviews.