Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

غذاﺅں سے جنسی آسودگی کا حصول (تحقیق: انوار الحق سبحانی، کوئٹہ)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2008ء

بڑے لطف کی با ت ہے کہ معالجین کو اب یہ محسو س ہو ا ہے کہ غذائیت کی کمی کی وجہ سے نامر دی کی شکایت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ چنا نچہ اب انہو ں نے یہ مشورہ دینا شروع کیا ہے۔ کہ جن لو گو ں کی ازدوا جی زندگی بد مزگی کا شکا ر ہو رہی ہے۔ انہیں چاہئے کہ وہ اپنی غذا پر تو جہ دیں۔ امریکہ میں چار آدمیو ں کو نا مر دی کی شکایت ہو گئی تھی۔ یہ لو گ چھے ماہ میں ایک بار مباشرت کر پا تے تھے۔ ان کی جنسی زندگی ختم ہو چکی تھی، لیکن جست (Zinc ) کی بدولت وہ صحت یا ب ہو گئے۔ دراصل ان لوگو ں کے گر دے خراب تھے اور وہ واشنگٹن کے ہسپتال میں زیر علا ج تھے۔ طریق علا ج یہ تھاکہ ہفتے میں تین بار ان کا خون ایک مشین کے ذریعہ سے پمپ کیا جا تا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کے گر دے نا قص اجزا ءکو خارج کرنے سے قاصر تھے۔ جب کہ مشین یہ کا م کر لیتی تھی۔ لیکن جب کئی مہینو ں تک یہ علا ج کیا گیا تو یہ لو گ نا مر دی کا شکار ہو گئے۔ یو ں بظاہر وہ بھلے چنگے تھے۔ معالجین نے یہ دیکھا کہ ان مریضو ں کے خو ن میں جست کی کمی ہوگئی ہے۔ اور چو ں کہ جست اعضائے تنا سل کی صحت کے لیے مفید ہے۔ لہذا ان مریضو ں کو جست دیا جا نے لگا۔ اور ان چار میں سے تین مریضوں کی جنسی حالت خراب ہو گئی۔ پھر جب جست کو اس محلول میں شامل کر لیا گیا جس میں ان کے خون کی صفائی کی جا تی تھی۔ تو دو ہفتو ں کے بعد ان تین مریضو ں کی جنسی حالت اور بھی بہتر ہو گئی۔ چو تھے مریض کی حالت چار ہفتو ں کے بعد بہتر ہوئی۔ محققین نے آزمانے کے لیے ان مریضو ں کو جست دینا بند کر دیا تو ایک ہی ما ہ کے اندر چار و ں مریضو ں کی جنسی حالت خراب ہو گئی اور پھر جب دوبار ہ انہیں جست دیا جانے لگا تو وہ پھر بہتر ہوگئے۔ جست غد ہ مثانہ (Prostate ) کی صحت کے لیے نہا یت ضروری چیز ہے۔ شکا گو میڈیکل اسکو ل کے ڈاکٹر ارونگ ایم ۔بش (IRVING M. BUSH ) اور ان کے ساتھ کے ڈاکٹروں نے دو سو مریضو ں کے غدہ مثانہ میں جست کی مقدار کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ بہت سے مریضوں میں جست کی کمی تھی۔ ڈاکٹر مو صوف نے ان مریضو ں کو چار ما ہ تک روزانہ پچا س سے لے کر ڈےڑھ سو ملی گرام تک جست دیا۔ اس کا اثر یہ دیکھا گیا کہ ستر فی صدسے زائد مریضو ں کو افا قہ ہو ا۔ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ جن لو گو ں کا غدہ مثانہ خرا ب ہو تا ہے وہ اکثر نا مر دی کا شکار ہو جا تے ہیں، لیکن جب ان کو جست زیادہ مقدار میں دیا جا تا ہے۔ تو وہ صحت مند ہو جا تے ہیں۔ جست کے علا وہ ایک دوسری چیز بھی مفید ثابت ہوئی ہے اور وہ ہے خمیر (YEAST ) ۔جو لوگ نا مر دی کا شکار ہو جاتے ہیں ان میں سے اکثر ذیا بیطس کے مر ض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اگر اس قسم کے مریض ایک چمچہ خمیر روزانہ استعمال کرتے ہیں تو انہیں افاقہ ہو جا تاہے۔ امریکا میں ایک دوسری تحقیقات جو عورتو ں کے سلسلے میں کی گئی اس سے پتا چلا کہ جو عورتیں مباشرت سے پو ری طر ح لطف اندوز نہیں ہو پاتیں وہ کیلشیم اور فاسفورس کی کمی میں مبتلا ہو تی ہیں، لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ اگر ان عورتو ں کی غذا میںکیلشیم اورفاسفورس کی مقدار بڑھا دی جائے تو یہ مباشرت سے پوری طر ح لطف اندوز ہو سکیں گی۔ مر د اور عورت دونو ں آج کل کی زندگی میں تنا ﺅ کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس کا اثر جنسی زندگی پر بہتزیادہ ہو رہا ہے۔ تنا ﺅ اور اس سے جو کیمیا ئی تبدیلیا ں جسم میں ہو تی ہیں وہ کس طر ح سے اثر انداز ہو تی ہیں، اس کا انداز ہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ویت نام میں جب امریکی فوجی محاذ جنگ پر جانے کے لیے تیار ہوتے تھے تو ان کے خون میں ایڈر ینلین (ADRENALINE ) کی سطح بلند ہو جا تی تھی۔ اور ان کے مردانہ ہارمون (TESTOSTERONE ) کی سطح گر جا تی تھی۔ پھر انہیں مباشرت سے کوئی دلچسپی نہیں رہتی تھی۔ لیکن جب وہ محاذ جنگ سے واپس آجا تے تھے تو ان کے مردانہ ہارمون کی سطح بلند ہو جا تی تھی او رایڈرینلین کی سطح گر جا تی تھی۔ لہذا وہ اب جنسی معاملات میںپھر دلچسپی لینے لگتے تھے۔ ممکن ہے آپ ایک سپاہی نہ ہو ں۔ پھر بھی روز مرہ کی زندگی ایک میدانِ کا رزارہے۔ سڑکو ں پر سواریو ں کا اژدہا م، ہوا کی آلو دگی اور شور وغل، یہ سب چیزیں مل کر میدانِ جنگ کا نقشہ پیش کر تی رہتی ہیں۔ میکسیکو سِٹی میں ایک تحقیقات کی گئی جس سے یہ پتہ چلا کہ جو لو گ مسلسل مشینو ں کے شورو غل کے قریب کا م کر تے ہیں ان کی جنسی خواہشات کم ہو جا تی ہیں۔ یہ بھی تجر بات سے ثابت ہو اہے کہ جب لو گ روز مرہ کی زندگی کے ہنگامو ں سے دور نکل جاتے ہیں یعنی چھٹی لے کر کہیں چلے جا تے ہیں تو ان کی جنسی زندگی بہترہو جا تی ہے۔ لیکن سوا ل یہ ہے کہ کون شخص سال بھر میں صرف دوہفتے کی جنسی زندگی کو پسند کرے گا۔ لہذااگر صحیح غذا استعمال کی جائے تو آدمی پورے سال چاق و چو بند رہ سکتاہے۔ محققین نے یہ بھی بتایا ہے کہ جست نامر دی کے لیے صرف اس بنا پر مفید نہیں کہ یہ غدہ مثانہ پر اثر انداز ہو تا ہے بلکہ یہ جسم کو تنا ﺅ سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علا وہ دوسری غذائیں بھی ہیں جو جسم کو تنا ﺅ سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ امریکہ کے ایک معالج نے یہ مشورہ دیا ہے کہ اگر تنا ﺅ کا مقابلہ خلیا تی سطح پر کرنا ہے تو وٹا من سی اور ای دینا چاہئیے۔ اسی طرح وٹا من اے اور ڈی۔ میگنیشیم (MAGNESSIUM )، فولا د، جست اور پو ٹاشیم (POTASSIUM ) بھی تنا ﺅ کو کم کرنے کے لیے مفید ہے۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اگر رات کو کھا نا بہت زیادہ کھا لیا جا تا ہے توا اس سے بھی تنا ﺅ پیدا ہو جا تاہے اور پھر مباشرت کا کوئی سوا ل نہیں رہ جا تا۔ لہذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی رات اچھی کٹے تو را ت کھا نا کم کھائیے۔ چنانچہ جنسی زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے آپ جست، خمیر اور دیگر مفید غذائیں استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن ایک اور نہایت اہم ”جزو“ ہے اس کو ہرگز نہ بھولیے گا .... اور وہ ہے ” محبت “ !
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 241 reviews.