محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ گجرات تشریف لائے آپ کا درس سنا بے حد اچھا لگا بہت سی چیزوں کے متعلق پتہ چلا جو کہ پہلے نہیں پتہ تھیں۔ بہت سی چیزوں کے متعلق ذہن میں سوال تھا جن کے جواب آپ نے دے دئیے۔ آپ نے سورہ کوثر کے بارے میں درس میں فرمایا‘ میں نے آزمایا تو نہیں کہوں گی اس پر عمل کیا آزمایا تو اس چیز کو جاتا ہے جس پر شک ہو‘ اللہ ہمیں معاف کرے اس کی کلام پاک کیلئے کبھی آزمایا کا لفظ استعمال نہ کریں۔ وہ یقینی بات ہے۔
میں روزانہ پرندوں یعنی چڑیوں اور کوئوں کیلئے ناشتہ لے کر چھت پر جاتی ہوں ان کو بھی انتظار ہوتا ہے‘ جونہی میں رات کی بھیگی ہوئی روٹیاں ان کیلئے وہاں رکھتی وہ سارے ایک دم کھانا شروع کردیتے‘ یہ سلسلہ کوئی دو تین سال سے شروع ہے۔ اچانک دو تین مہینوں سے انہوں نے کھانا بند کردیا۔ روٹیاں وہاں خشک ہوکر ادھر ادھر اڑتی پھرتیں اور مجھے بہت غصہ آتا۔ میں سوچنے لگی آخر ایسا کیوں ہے‘ کیا پرندے ناراض ہوگئے لیکن کیوں؟ پتہ نہیں۔ میں نے بہت حیلے بہانے کیے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ پھر آپ کا خطاب سنا اس میں آپ نے سورہ کوثر کے فوائد بتائے تو میں نے سوچا کیوں نہ روٹیوں کے اوپر پڑھ کر پھونک مار دوں میں نے درود شریف اول و آخر تین مرتبہ اور جتنی دفعہ سورہ کوثر پڑھ سکتی تھی پڑھی اور روٹیوں پر پھونک مار کر رکھ دیتی اور صبح سویرے چڑیوں کیلئے ناشتہ تیار ہے۔ آپ یقین جانیے اس دن سے روٹی کا ایک ٹکڑا ابھی تک ضائع نہیں ہوا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 606
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں