چھوٹے بچوں کو روزانہ ایک فیڈر یہ چھال کا پانی پلادیجئے ہڈیاں مضبوط‘ قدلمبا ہوگا‘ نزلہ کھانسی نہیں ہوگی۔بے شمار بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ نہ تو قبض ہوگی اور نہ اسہال‘ دانت بہت جلدی اور سکون سے نکالے گا تکلیف نہیں ہوگی بے چینی نہیں ہوگی
ایک دن میں اپنی مخصوص جگہ پر جاکر کچھ لکھنے بیٹھی تو فون کی گھنٹی بجی فون پر میری سہیلی کی بیٹی نے بتایا کہ اس کی ماں بیمار ہیں دعا کی درخواست ہے۔ یہ سنا تو خود ہی سہیلی کے گھر روانہ ہوگئی جونہی ان کے گھر میں داخل ہوئی ایسا ہولناک منظر دیکھا‘ لگتا تھا میری حرکت قلب بند ہوجائیگی۔ ایک خاون مسواک سے واش بیسن صاف کررہی تھی جو کہ بے حد گندا تھا میں نے خاتون کے ہاتھ سے مسواک چھین لی اور قریب پڑی چارپائی پر بیٹھ گئی اور اشارے سے پانی مانگا۔ خاتون میری ایسی کیفیت دیکھ کر گھبرا گئیں کیونکہ میری آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔ میں نے جلدی سے مسواک کو آنکھوں سے لگایا اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجا۔ پھر کچھ طبیعت سنبھلی۔ پھر اس خاتون سے گویا ہوئی یہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے آپ اس کی اس قدر بے حرمتی کررہی ہیں پھر اس کی بے حرمتی کے چند واقعات اس کو سنائے۔ وہ خاتون بے حد پریشان ہوئیں ان سے کہا مسواک کی بے حرمتی کا کفارہ ادا کریں اور استغفار کریں۔
کیکر کی مسواک کیا کریں اس کالوس دانتوں کی تمام بیماریوں کو ختم کرتا ہے۔ مسواک کو چبا کر اس کا برش بناتے ہیںتو دانت بہت مضبوط ہوتے ہیں۔
کیکر کی پھلیاں اگر خالص طریقے سے استعمال کی جائیں تو بالوں کی سیاہی کا باعث ہیں۔ اس کی پھلیوں کا اچار لاتعداد بیماریوں کو جڑ سے ختم کرتا ہے۔
اس کی چھال کو لیں رات کو بھگو دیں ایک کلوچھال دو کلو پانی۔ صبح کو چولہے پر پکنے رکھ دیں ڈیڑھ کلو پانی رہ جائے تو چولہے سے پتیلا اتار لیں‘ چھال کو ٹھنڈا ہونے دیں اب پانی چھان کر نکال لیں اور چھال پھینک دیں۔ پانی کو روزانہ ایک گلاس پی لیں۔ ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں‘ سردرد نہیں ہوگا۔ چھال کا پانی موٹاپا کم کرتا ہے۔ جسم کے درد کو جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے۔ گیس ختم ہوجاتی ہے۔
نزلہ ہو‘ مسلسل ناک بہتا ہو تو کیکر کی چھال ایک پائو لے لیں اس کو آدھا کلو پانی میں پکائیں۔ جب ایک پائو پانی رہ جائے تو چھال پھینک کر پانی میں دودھ ڈالیں اس کی چائے بن جائے گی چینی ڈالیں اور اسی چائے کو پی لیں‘نزلہ ختم ہوجاتا ہے۔ میرے والد طویل عرصہ تک یہی چائے پیتے رہے جونہی دوسری چائے پیتے نزلہ پھر شروع ہوجاتا۔
چھوٹے بچوں کو روزانہ ایک فیڈر یہ چھال کا پانی پلادیجئے ہڈیاں مضبوط‘ قدلمبا ہوگا‘ نزلہ کھانسی نہیں ہوگی۔بے شمار بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ نہ تو قبض ہوگی اور نہ اسہال‘ دانت بہت جلدی اور سکون سے نکالے گا تکلیف نہیں ہوگی بے چینی نہیں ہوگی۔ سردی کے موسم میں چھال کا نیم گرم پانی پلائیں اور گرمیوں میں فریج میں رکھ دیا کریں۔ چینی ڈال کر پلائیں۔
بچہ جب بڑھا ہوجائے تو اسے کیکر کی مسواک کروائیے۔ دانت بہت مضبوط اور خوبصورت ہوں گے دانتوں کی ہر بیماری سے محفوظ رہیں گے۔
خواتین اور بچیاں چھال کے پانی کو مخصوص ایام سے چار روز قبل پینا شروع کریں اور نماز جب شروع کریں تو چھوڑ دیں۔ کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوگی۔
وہ خواتین جو حاملہ ہیں کیکر کی چھال والا پانی نوماہ تک استعمال کریں تو پیدائش میں بے حد آسانی ہوگی‘ بچے کی پیدائش کے بعد بھی چھال کے پانی کو مستقل خوراک کے ساتھ استعمال کریں حلوہ کھائیں تو چھال کے پانی کو استعمال کریں‘ چھوٹے بچوںکو انگلی سے ہی چھال کا پانی چٹا دیں۔ اس پانی سے موٹاپا نہیں آئے گا‘ بچہ ٹھیک رہے گا‘دیسی کیکر کو دیکھا کریں موقع ملے تو اس کی چھائوں میں کھڑی ہوجایا کریں۔ بھروسے سے عمل کریں اللہ کی قدرت پر غور کیا کریں۔
کیکر پر جو پیلے پھول لگتے ہیں یہ بے حد کارآمد ہوتے ہیں۔ اکثر لوگ باوضو رہتے ہیں ان کی پائوں کی انگلیوں میں انفیکشن ہوجاتا ہے جن انگلیوں میں انفیکشن ہو ان انگلیوں کے درمیان کیکر کا ایک پھول رکھیں۔ اس پھول میں یہ خاصیت ہے کہ انفیکشن ختم کردیتا ہے۔ انگلی کے درمیان باریک سی سرخ رنگ کی پٹڑی آتی ہے اور وہ خود بخود اتر جاتی ہے۔ اگر کسی جگہ زخم ہو‘ پیپ پڑگئی ہو ان پھولوں کو سکھا کر پیس کر نمک دانی میں بھرلیں پھر ان زخم پر چھڑک دیں۔ حیرت انگیز طور پر زخم ٹھیک ہوجائے گا۔ ان پھولوں کو کبھی ایسے کپڑے پر نہ رکھیں جو استعمال کرنا ہو۔ یادرکھیں! جہاں بھی رکھیں گی یہ اپنا گہرے زرد رنگ کا نشان چھوڑ دیتا ہے اور وہ کبھی نہیں اترتا۔ اس لیے کپڑوں سے دور رکھیں۔ سال میں ایک بار پھول لگتے ہیں انہیں سٹور کیا جاسکتا ہے۔ پورا سال استعمال کیجئے۔ سوکھا کے رکھ لیں‘ پھولوں کا سوکھا پائوڈر ویسلین میں ملا کر پھٹی ایڑیوں میں لگائیں۔
ایک نسخہ خاص لکھ رہی ہوں یہ نسخہ بہت خواتین نے استعمال کیا‘ بے اولاد خواتین کو اللہ نے اولاد سے نوازا۔ انشاءاللہ شرطیہ اللہ کی طرف سے بیٹا ہوتا ہے۔
کیکر کی چھال دو کلو‘ پانی بھی دو کلو‘ دیگچی میں دونوں چیزیں ڈالیں اور پکنے کیلئے رکھ دیں‘ ڈیڑھ کلو پانی رہ جائے تو پانی ٹھنڈا ہونے پر چھان کر چھال پھینک دیں۔ پانی میں آدھا کلو گندم ڈال دیں اور اسے رات کو بھگو دیں۔ صبح کو پھر دیگچی چولہے پر رکھ دیں اتنا پکائیں کہ گندم میں پانی جذب ہوکر خشک ہوجائے۔ گندم کو دھوپ میں اچھی طرح سکھائیں۔ جب گندم سوکھ جائے تو اس کو ہاون دستے میں اتنا کوٹیں کہ یہ باریک آٹا ہوجائے پھر آٹے کو گھی میں بھون لیں۔ جب خوب بھن جائے تو اس میں شکر ملالیں اور اس کو صبح کو نہار منہ ایک چمچ ڈونگے والا کھالیں۔ مستقل کھائیں۔ صبح کو حلوہ بنائیے‘ اسی طرح سے کیکر کی چھال کا پانی بنائیے‘ جتنا حلوہ کھاسکیں اتنا بنائیں‘ چھال کاپانی ڈالیں نہار منہ کھائیں اگر ایک مرتبہ حمل نہ ٹھہرے تو یہی نسخہ پھر استعمال کریں۔
ابھی تک جتنے افراد نے استعمال کیا ایک ہی بار میں خوشخبری ملی۔ ایک قریبی عزیز کے گیارہ سال بعد اس نسخے کے استعمال سے بیٹا ہوا۔ بھروسے سے استعمال کریں‘ نمازوں کی پابندی کریں۔ کیکر کی مسواک رکھنے کی بھی بے حد برکت ہے‘ راقمہ نے موٹر کے نیچے مسواک رکھی ہے جس سے موٹر کبھی جلتی نہیں‘ فریج میں ایک عدد مسواک رکھتی ہوں جس وجہ سے فریج میں برکت رہتی ہے۔ پانی کی ٹینکی میں مسواک رکھتی ہوں جس وجہ سے پانی کی ٹینکی کبھی خالی نہیں ہوئی‘ تکیہ کے اندر مسواک رکھیں نیند بہت اچھی آئے گی اور تھکن نہیں ہوگی بس نیت خالص رکھیں۔ جب بھی موقعہ ملتا ہے مسواک کو چومتی ہوں‘ آنکھوں سے لگاتی ہوں درود بھیجتی ہوں۔ جتنا ہوسکے مسواک کا احترام کریں اس سے محبت کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 616
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں