نومبر کے جوابات
1۔ آپ یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیلُ ہر وقت کثرت سے پڑھیں۔عبقری کے اندر اس کے اوپر مکمل مضمون شائع ہوچکا ہے۔ یہ میرا خود کا ذاتی آزمودہ ہے آپ حیران رہ جائینگی۔ ضرور کیجئے اور مجھے دعائوں میں یاد رکھیں۔(شمائلہ‘ لاہور)
٭آپ تازہ ایلوویرا یعنی گھیگوار کا ٹکڑا لے کراس کا گودا نکال کر چہرے پر مساج کریں اور کم از کم دو گھنٹے تک چہرہ نہ دھوئیں بہتر ہے کہ رات کو لگا کر سوجائیں اس کے ساتھ ساتھ اگر صبح ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہلکا نمک لگا کراگر کھاسکیں تو استعمال کریں۔ بہت مفید اور زبردست ٹوٹکہ ہے۔(حکیم کاشف‘ راولپنڈی)
2۔ محترمہ گناہوں سے نفرت اور توبہ کیلئے سب سے بڑی چیز نماز ہے جس کی آپ پابندی کریں اور 45 دن تک ہر نماز کے بعد یَاحَمِیدُ 93 مرتبہ پڑھا کریں۔اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور رات کو سوتے وقت تین مرتبہ سورة الہب پڑھ کر سوئیں اور اپنے اوپر دم کریں۔ انشاءاللہ دل گناہوں سے نفرت اور نیکی کی طرف مائل ہوگا۔ (سید بشیر علی حیدر‘ بھکر)
3۔ اگر مقدمہ جھوٹا ہے اور آپ حق پر ہیں تو اس وظیفہ کو اٹھتے بیٹھتے کثرت سے پڑھیں انشاءاللہ 90 دن میں آپ کو کامیابی وکامرانی کے واضح رزلٹ ملنا شروع ہوجائیں گے۔ یہ وظیفہ انتہائی مجرب ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم ویحق اللہ الحق بکلمتہ ولو کرہ المجرمون“ (یونس 82)کو کثرت سے پڑھیں۔(نام نہیں لکھا)
4۔ آپ روغن بادام روغن زیتون اور روغن کلونجی ہموزن لے کر مکس کرلیںاور روزانہ بالوں میں یہ تیل لگائیںآپ کے بالوں کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ بال مضبوط بھی ہونگے اور ان میں سے خشکی‘ سکری اور ٹوٹنے کا مسئلہ بھی نہیں رہے گا۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ تینوں تیل علیحدہ علیحدہ رکھیں جتنا تیل لگانا ہو اتنا ہموزن لے کر مکس کرکے لگائیں۔(زبیدہ سلیم‘ ملتان)
٭ بہن! آپ عبقری کے دفتر سے طب نبوی ہیئر آئل منگوا کر لکھی گئی ترکیب کے ساتھ پابندی سے استعمال کریں یہ واقعی بہت زبردست اور مفید تیل ہے۔ (اشرف عثمانی‘ لاہور)
دسمبر کے سوالات
1۔ محترم قارئین! میری عمر 17 سال ہے اور میں نے چھ سات ماہ پہلے 10 روپے والی مہندی استعمال کی تھی جو عام گھروں میں استعمال ہوتی ہے۔ حکیم صاحب مہندی کے استعمال کرنے کی وجہ سے میرے بال گرنے لگے۔ آج 5-6 مہینے ہوگئے ہیں میرے بال گرتے ہوئے۔ حکیم صاحب میں نہاتے ہوئے جب شیمپو استعمال کرتا ہوں تب بال گرتے ہیں اور رات کو سوتے وقت اور جب تیل یا کچھ بھی استعمال کرتا ہوں تب بھی بال گرتے ہیں۔ قارئین! میں بہت پریشان ہوگیا ہوں میں نے ڈاکٹر سے بھی دوائی لی تھی۔ کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ میں نیم گنجا ہوگیا ہوں اور میرے بال بہت باریک ہیں‘ ان میں چمک بھی نہیں اور خشکی بھی ہے‘ لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ کچھ ایسا بتائیں کہ میرے بالوں میں واپس پھر سے جان آجائے۔ (محمد الیاس)
2۔ محترم قارئین! دو تین سال سے میرے چہرے پر دانے ہی دانے ہورہے ہیں بہت پریشان ہوں اور دانوں میں درد ہوتا ہے آپ مجھے بتائیں میں کیا استعمال کروں جس سے مجھے فائدہ ہو۔ قارئین! میرے ہونٹ بھی بہت کالے ہیں ان کے واسطے کیا استعمال کروں۔ بہت بُرے لگتے ہیں اور میرا جسم بھی بہت کالا ہورہا ہے اور کوئی جگہ ٹھیک ہے اور کچھ بہت کالی۔ کیا استعمال کروں جس سے مجھے بہت فائدہ ہوجائے میں قارئین کے جواب کا انتظار کروں گا۔ (محمد عرفان‘ ملتان)
3۔محترم قارئین! سردیوں میں مجھے شدید الرجی ہوجاتی ہے جیسے ہی میرے جسم کو سرد ہوا لگتی ہے میرے جسم پر دانے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں‘ مجھے کوئی نسخہ بتائیں۔ (رانا طارق‘ لاہور)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 625
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں