مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادیَارَوف یَارَحِیمُ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
مراقبے سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سے اور آپ کے رسالے عبقری سے میں نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ میں اب افسوس کرتا ہوں کہ میں نے زندگی کے اتنے سال آوارہ گھوم کر اور نشے کرکے یوں ہی برباد کیے۔ حکیم صاحب عبقری سے ملاقات میرے ایک دوست نے کرائی۔ ان دنوں میں نشہ کرتا تھا اور ہروقت نشے میں گم رہتا تھا۔ میں نے نشے سے جان چھڑانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن ہربار ناکام رہتا ۔ ایک دفعہ رسالے میں میں نے مراقبے کامضمون پڑھااور خلوص دل سے مراقبہ کرنا شروع کردیا۔ حکیم صاحب یقین کیجئے میں ابھی صرف دو دن ہی مراقبہ کیا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ اب میرا دل نشہ کرنے کو نہیں کررہا اور آہستہ آہستہ میں نے اب نشہ کرنا چھوڑ دیا ہے اور مراقبہ کرنا شروع کردیا ہے۔حکیم صاحب اس مراقبہ کے عمل نے مجھے نئی زندگی دی ہے۔ (محمد شہزاد‘ لاہور)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 643
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں