Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہر بیماری کا آسان ترین علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

ہر بیماری کا آسان ترین علاج

 ہم یہ سمجھیں کہ بیماریوں کی لہریں یا جراثیم ہمارے ناک اور سانس کے ذریعے ہمارے جسم کے اندر منتقل ہوتے ہیں تو پھر ان کا علاج بھی آسان ہوجائیگا.... جی ہاں! بیماریوں کا علاج بھی بڑا ہی آسان ہوگا.... علاج یہ ہے کہ چونکہ کوئی بیماری ناک کے ذریعے سانس کے ساتھ ہمارے جسم کے اندر سرایت کرگئی ہے اب آپ اس ایک بیماری یا ایک سے زیادہ بیماریوں کو سانس کے ذریعے باہر بھی خارج کرسکتے ہیں.... جب آپ ان بیماریوں کو اپنے جسم سے باہر خارج کردیں گے تو آپ کا جسم تمام بیماریوں سے نجات حاصل کرلیگا.... رات کو سونے سے قبل اور صبح بہت سویرے سورج نکلنے سے قبل کسی کھلی اور صاف فضاءمیں ایسی جگہ بیٹھ جائیں یا کھڑے ہوجائیں کہ جہاں تازہ آکسیجن زیادہ سے زیادہ ہو مثلاً یہ کوئی صحن‘ مکان کی چھت‘ لان‘ کھیت یا کوئی کھلا میدان بھی ہوسکتا ہے.... اب آنکھیں بند کرلیں اور ناک کے ذریعے آہستہ آہستہ اور بہت ہی آہستہ سانس اپنے اندر کھینچیں اور یہ تصور کریں کہ فضاءسے صحت اور تندرستی کی لہریں ناک کے ذریعے آپ کے اندر جارہی ہیں اور اندر جاکر پورے جسم میں جذب ہوگئی ہیں.... پھر اسی طرح بہت آہستہ آہستہ منہ کے ذریعے سانس باہر خارج کرتے ہوئے یہ تصور قائم کریں کہ بیماری اور کثافت کی لہریں منہ کے ذریعے سانس کے ساتھ ساتھ باہر خارج ہورہی ہیں۔
اگرایک بیماری کا علاج کرنا ہو تو اسی بیماری کی لہریں باہر خارج کرنے کا تصور کریں لیکن اگر زیادہ بیماریاں ہوں تو بیماریوں کی لہریں باہر خارج ہورہی ہیں.... میں نے اس طریقے سے اپنا کم و بیش 1600 مریضوں کا علاج کیا ہے جن مریضوں نے ہدایات کے مطابق تین ماہ کا علاج پورا کرلیا‘ اللہ تعالیٰ نے انہیں مکمل شفاءدی.... شوگر‘ ہیپاٹائٹس بی اور سی‘ کینسر‘ دمہ‘ ٹی بی‘ جنسی کمزوری‘ بڑھاپا اور دوسری پیچیدہ بیماریاں ریگولر علاج کرنے سے زیادہ سے زیادہ 180 دنوں میں نیست و نابود ہوتے دیکھی گئیں۔ جبکہ عام بیماریاں اکیس روز‘ چالیس روز اور نوے روز کے اندر اندر ختم ہوگئیں.... مشہور ہے کہ وہم کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا لیکن ”عمل تنفس“ کی مذکورہ مشقوں سے ناصرف وہم کا مکمل علاج ہوجاتا ہے بلکہ میں پوری ذمے داری اور ہوش و حواس کیساتھ یہ کہنا چاہوں گا کہ سانس کی مشقوں سے بڑھاپا بھی کم سے کم ہوجاتا ہے.... ایک سال تک یہ مشق کرنے سے بڑھاپے کے کم و بیش اکثر آثار ناپید ہوتے بھی دیکھے گئے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 724 reviews.