Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چہرے کی خوبصورتی کیلئے

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

 

سردی کے امراض سے بچائو کیلئے نایاب ترین نسخے (حکیم سعید احمد، بہاولپور)

ابریشم سفید20گرام‘ صندل سفید20گرام‘ گائو زبان20گرام‘ ٹاٹری (ست لیموں)5گرام‘ آب انار 250گرام‘ آب کنوں 250گرام‘ آب سیب 250گرام۔

 

ترکیب تیاری

 تمام جڑی بوٹیوں کا جوشاندہ نکال کر حاصل شدہ جوشاندہ میں چینی750 گرام ڈال کر شربت تیار کریں ٹاٹری یعنی کہ لیموں کا ست شربت بناتے وقت ڈالیں۔ شربت تیار ہے۔

 

طریقہ استعمال

 صبح و شام ایک ایک چمچہ صبح نہار منہ اور شام کو عصر کے وقت استعمال کریں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ جن عورتوں کے چہرے پر جھائیاں خون کی کمی کی وجہ سے پڑجاتی ہیں اور جن عورتوں کو ماہواری زیادہ ہواور انہیں خون کی کمی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے چہرے پر جھائیوں کے دھبے پڑجاتے ہیں ایسی بہت سی خواتین کو یہ نسخہ استعمال کرایا ہے ان کو بہت زیادہ فائدہ ہوا اور ان کے چہرے بالکل صاف ستھرے ہوگئے ہیں۔ یہ نسخہ کم ازکم دو ماہ استعمال کروائیں۔ یہ مستقل علاج ہے۔

 

موسم سرما کیلئے نایاب پھکی

یہ پھکی خاص ان افراد کیلئے ہے جن کی سردیاں ایک عذاب کی طرح گزرتی ہیں‘ سردیوں میں جن کے ہاتھ پائوں سردی کی وجہ سے سوج جاتے ہیں‘ اور سردی میں گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہتے۔ جن کو سردی میں زکام‘ نزلہ اور بخار ہوجاتاہے وہ یہ پھکی استعمال کریں۔ ہم نے بہت لوگوں پر آزمائی ہے اور اللہ نے سب کو شفاءدی ہے۔ آپ بھی استعمال کریں اور دعا دیں۔

نسخہ یہ ہے:زیرہ سفید1000گرام‘ کچور 250گرام‘ ہڑہڑ زرد 1000گرام‘ آملہ مقشر 400 گرام‘ بہیڑے 500گرام‘ کالی مرچ250 گرام‘ سنڈھ 250 گرام‘ دار چینی 200گرام‘ لونگ 150گرام‘ نشادر ٹھیکری 500گرام‘ سناءمکی 1000 گرام‘ اجوائن دیسی 300 گرام‘ کالا نمک 1000 گرام‘ ٹاٹری دانے دار 50گرام‘ سوڈا میٹھا 500گرام‘ نمک شیشہ 500گرام‘ آمچور 1000گرام‘ ست پودینہ 50گرام‘ ست اجوائن 50گرام‘ سونف 500گرام ۔ ان تمام چیزوں کا سفوف تیار کرلیں۔

کھانا کھانے کے بعد ایک چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ اس پھکی سے بدہضمی‘ گیس‘ تبخیر معدہ‘ دائمی قبض‘ تیزابیت‘ جلن وغیرہ نہیں ہوتی۔

 

معجون دماغی(10 دن میں مرض نسیان دور)

نسخہ: کشتہ مرجان 30گرام‘ عود لکڑ 15 گرام‘ گائوزبان 100 گرام‘ باورنجیوبہ 30 گرام‘ صندل سفید 50 گرام‘ پھول گلاب 50گرام‘ تخم بلنگو 30 گرام‘ چھڑجھڑیلہ 50گرام‘ بہن سفید 30گرام‘ بہن سرخ 30گرام‘ درنج عقربی 50 گرام‘ کشنیر 50گرام‘ تودری سرخ 50گرام‘ دارچینی 50گرام‘ الائچی کلاں 50گرام‘ آملہ مقشر 50گرام‘ تخم خرفہ 50گرام‘ شہد ساڑھے 3 کلو۔

 

تیاری نسخہ

 ان تمام چیزوں کا سفوف تیار کریں اور شہد میں معجون بنائیں۔ افعال و استعمال: پانچ پانچ گرام صبح و شام نہار منہ استعمال کریں۔ اگر آپ دس دن مغز بادام کو رات کے وقت پانی بھگودیں۔ صبح ان تمام مغز بادام کو چھیل لیں اور پھر ان باداموں کوکوٹ کر ایک دوکپ دودھ لے کر ان کوٹے ہوئے باداموں دودھ میں ڈال دیں جب ایک یا دو ابال آجائے تو اس دودھ کو اتارلیں۔ ایک چمچہ معجون دماغی کا نوش فرمائیں اور اوپر سے بادام والا دودھ پئیں انشاءاللہ دس دن میں ہی آپ کو نسیان یعنی بھول جانا ٹھیک ہوجائے گا اور نظر بھی ٹھیک ہونا شروع ہوجائے گی۔

اس نسخہ سے اللہ کے کرم سے بہت سے بچے حافظ قرآن بنے اور بڑوں کی بھی اس معجون کے کھانے سے یادداشت ٹھیک ہوجاتی ہے اور سینکڑوں بچے ایسے تھے جن کو یاد نہیں ہوتا تھا لیکن اب اس معجون کے استعمال سے وہ بالکل ٹھیک ہیں اور بہت جلد سبق یاد کرلیتے ہیں۔ میں نے آج تک جس کسی کو بھی نسیان کے مرض کیلئے اس معجون کا بتایا اللہ نے اس کو شفاءضرور دی ہے۔ آپ بھی استعمال کریں اور فائدہ اٹھائیں۔

 

تریاق نزلہ(نزلہ و زکام کا موثر ترین نسخہ)

نسخہ: اجوائن خراسانی 300گرام‘ اسطخدوس 50 گرام‘ پوست خشخاش 300گرام‘ تخم کاہو 200گرام‘ کشنیز خشک 100گرام‘ تخم خشخاش 400گرام‘ گل گائوزبان 100گرام‘ رب السوس 50گرام‘ گوند کتیرا 50گرام‘ گل سرخ 50گرام‘ گوند کیکر50گرام‘ مرمکی 50گرام‘ نشاستہ گندم 50گرام‘ چینی 3کلو‘ ست لیموں 3گرام۔

 

ترکیب بناوٹ

 پہلی سات دوائوں کو رات کے وقت پانی چھ لیٹر میں بھگو کر رکھیں۔ صبح کو جوش دیں جب پانی تقریباً آدھا رہ جائے تو اس کو مل کر چھان لیں اور اس میں چینی اور ست لیموں مقررہ مقدار میں ڈالیں اور قوام بنائیں۔

آگ سے نیچے اتار کر خمیرہ کی مانند گھوٹیں اور باقی دوائوں کا سفوف بنا کر تھوڑا تھوڑا ڈال کر ڈربی سے ہلاتے جائیں جب یہ سفوف حل ہوجائے تو محفوظ کرلیں۔

 

خوراک مقدار

 صبح و شام ایک ایک چمچہ چائے والا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔

جس مریض کو بھی دیا ہے اللہ نے اس کو ٹھیک کیا ان میں سے کئی ڈاکٹروں اور حکیموں سے مایوس ہوچکے تھے لیکن جب ان کو یہ نسخہ استعمال کرایا گیا تو اللہ نے ان کو چند ہی دنوں میں شفاءیابی دی۔ نزلہ زکام چاہے سردی کا ہو یا گرمی کا یہ نسخہ بے حد مجرب ہے

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 726 reviews.