Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاندار صحت کے جاندار اصول

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

 

(قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی))

 

قارئین! گزشتہ کچھ عرصہ قبل ایک صاحب فن اور صاحب کمال سے ملاقات ہوئی۔ میں چونکہ روحانی اور طبی طالب علم ہوں اور ہر شخص سے سیکھتا ہوں میں نے ان سے کچھ سیکھا۔ جی میں آیا جو کچھ میں نے سیکھا وہ قارئین کی نذر کروں کیونکہ میری تحقیق کے مطابق انہوں نے جو کچھ بتایا وہ چمکتے ہیرے‘ بے داغ موتی اور بہار کے جھونکے سے کچھ کم نہ تھا۔

آئیے! وہ طبی تجربات اور آزمودہ گُر آپ کو بتائیں۔

کہنے لگے اگر جسم جسمانی مشقت نہیں کررہا تو اسے فاقہ دو۔

کسی نے پوچھا بے وقوف شخص کون ہے؟ کہنے لگا جو صبح و شام غسل نہیں کرتا‘ یا کم از کم دن میں ایک دفعہ غسل کرے اور غسل خانے میں کشتی لڑے حیران ہوا یہ کیا بات ہوئی؟ کس سے کشتی لڑے۔ کہا: اپنے بدن سے۔ پوچھا کیوں؟ کہنے لگے خالص تلوں کا تیل یا خالص سرسوں کا تیل یا پھر زیتون کا تیل لے کر‘ ہتھیلیوں پہ مل کر پورے سر کی مالش کرے اور خوب مالش کرے اتنا کہ سر سے گرم دھواں نکلنے کا احساس ہو۔ پھر تیل لگائے اور دونوں ہاتھوں سے سینے کی گردن کی‘ کندھے کی‘ کمر تک اور پشت تک جہاں تک ہاتھ پشت پر پہنچ سکتا ہے خوب مالش کرے۔ میں بار بار ایک لفظ دھرا رہا ہوں کہ تیل لگائے نہیں مالش کرے۔ لگانے اور مالش میں بہت فرق ہوتا ہے پھر تیل لگائے دونوں ہاتھوں پر اور اسی طرح بازوئوں کی مالش کرے بغلوں کے اندر کی مالش کرے اور خوب مالش کرے اور اتنی مالش کرے کہ بدن سے گرمی پھوٹ اٹھے۔ پھر تیل لگائے اور رانوں کی مالش کرے اور خوب کرے۔ پھر تیل لگائے رانوں کے درمیان کے سارے حصے کی خوب مالش کرے اسی طرح پنڈلیوں کی اور پائوں کی۔ پائوں کی مالش کرنے میں کبھی بھی غفلت نہ کرے۔ یاد رکھیں! دماغ کی صحت نظروں کی طاقت‘ اعصاب کی قوت‘ یادداشت‘ جوانی‘ جنس‘ طاقت‘ حسن و جمال‘ طویل العمری اور مضبوط جسم اس کا تعلق صرف اور صرف پائوں کی صحت سے ہے۔

موصوف ٹھنڈی سانس بھر کر کہنے لگے ایک عمل بتارہا ہوں کہ آپ دماغی محنت کرنے والے ہیں رات سونے سے پہلے تیز پھونکیں ماریں دیوار سے تقریباً دو فٹ کا فاصلہ کرکے تصور کریں کہ سامنے موم بتی جل رہی ہے میں نے موم بتی بھجانی ہے اور موم بتی بجھانے کے انداز میں تیز پھونکیں ماریں آپ کے اندر سے ناقص کاربن نکل جائے گی صحت مند آکسیجن داخل ہوگی۔ چہرے پر سرخی لالی‘ صحت میں تراوٹ اور پرسکون نیند۔

آپ تھکان کا کام کرتے ہیں‘ یا دماغی تو عطر لیکن ہلکا ضرور لگایا کریں۔ ہلکا سی ناک کی نتھنوں میں لگالیا کریں۔ آپ کے ساتھ گلاب کا پھول یا کوئی خوشبودار پھول پڑا ہو تو اس کو ہلکا ہلکا سونگھتے رہا کریں آپ کا دماغ معطر رہے گا جسم پرسکون رہے گا۔

ایک صاحب کمال کہنے لگے میں حیران ہوں غسل میں اتنی تاثیر اور طاقت ہے کہ میت آخر زندہ کیوں نہیں ہوجاتی؟ کیونکہ غسل کرنے سے تو میت کو زندہ ہوجانا چاہیے۔ میرے محسن ضیاءالرحمان صاحب اپنے مخصوص کھلھلاتے ہوئے لہجے میں بولے دیکھ یار‘ تین جگہ تیل لگانا کبھی نہ بھولنا ایک ناک کے نتھنوں میں‘ دوسرا ناف میں اور تیسرا پاخانے کی جگہ یعنی مقعد میں‘ اور مقعد میں تیل انگلی سے اندر تک تین دفعہ لگانا ہے۔

اگر آپ تھکے ہوئے ہیں ٹشو پیپر کی بتی بناکر ناک کے اندر داخل کریں سرسراہٹ ہوگی۔ چند چھینکیں آئیں گی دماغ ہلکا ہوجائیگا اور صحت بحال ہوجائے گی۔

پھر وہ سنجیدہ ہوگئے اور بولے ناک میں سوتے ہوئے جو شخص چند قطرے بادام روغن کے ڈالتا ہے وہ کبھی بھی نزلہ زکام‘ الرجی چھینکیں‘ بے خوابی‘ دماغی کمزوری‘ اعصابی کھچائو تنائو ‘ ذہنی ٹینشن‘ اسٹریس اور ڈیپریشن کا شکار نہیں ہوگا اور ہاں دیکھ یار وہ اپنی سانس روک کر بولے: پندرہ منٹ سے کم نہیں نہانا جسم کو خوب تر کرنا ہے اور اتنی ہی دیر مالش کرنی ہے اور واک کرو جتنی عمر ہے ہر سال کے دومنٹ یعنی عمر اگر ساٹھ سال ہے تو 120 منٹ اگر واک نہیں کرسکتے۔ پنجوں کے بل پانچ منٹ اچھلو پھر پانچ پائوں کے بل پانچ منٹ اچھلیں اور یہ وقفہ بڑھاتے چلے جائیں۔ چلو کیا یاد کرو گے ایک ٹوٹکہ بتاتا ہوںان لوگوں کیلئے جو چھینکیں اتنی لیتے ہیں گھر تو گھر محلہ بھی تنگ ہے۔ وہ ناک میں نہاتے ہوئے نتھنوں کے اندرصابن لگایا کریں اندر کرکے اس میں ہلکی جلن تو ہوگی لیکن گھبرائیں نہیں پھر ناک کو اچھی طرح دھولیں اور غسل کے بعد ناک میں اچھی طرح تیل لگالیں۔ یہ تمام مسائل ختم ہوجائیں گے۔مجھ سے پوچھا صحت کا ایک راز بتائوں؟ میں نے عرض کیا جناب محترم ضرور فرمائیے۔ بولے:۔ تین بڑے چمچ خالص عرق گلاب کے صبح نہار منہ پی لینا صحت مند نہ رہنا تو بات اور ہے اور دیکھو ہفتے میں ایک یا دو دن ایسے دوستوں سے ملاقات ضرور کرنا جو ہنسنے ہنسانے والے ہوں تاکہ مسلسل سنجیدگی اور کام کی وجہ سے جو دماغی جمود ہوجاتا ہے وہ ختم ہوجائے گا۔ اگر دوست نہیں مل سکتے تو سلجھے ہوئے لطیفوں کی کیسٹیں مل جاتی ہیں وہ سن لیا کرو اور پھر کہنے لگے کبھی دیوانے پاگل‘ کملے‘ یملے اور بے خود ہوجایا کرو۔ اپنی کاروباری‘ دفتری‘ مصروفیات کو چھوڑ کر اپنے بچوں کو خوب وقت دیا کرو ان سے ہنسا کھیلا کرو اور گھر والوں کو وقت دیا کرو۔ بچوں اور گھر والوں سے دل لگی کیا کرو۔ بچوں اور گھر والوں سے دل لگی میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک مستقل سنت ہے۔ جس کو چھوڑنے کی وجہ سے آج ہم ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔قارئین! ایک دوست نواز محسن‘ ہمدرد‘ شکاری‘ مہمان نواز اور ہنس مکھ مخلص کے مشاہدات ہدایات‘ تجربات اور نصائح آپ کی خدمت میں پیش کردئیے ہیں واقعی ایسے لوگوں کیلئے میری تنہائیاں دل سے دعائوں میں مشغول ہوجاتی ہیں اللہ کریم ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 745 reviews.