Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یَامُصَوِّرُ سے نرینہ اولاد کا حصول

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

 

اللہ تعالیٰ مصور ہے چونکہ اس نے کروڑوں‘ اربوں صورتیں بنائی ہیں جو دیکھنے میں ایک دوسرے سے جدا ہیں‘ پھر ہر ایک کی خصوصیات الگ ہیں۔ یہ کام سوائے خدا کے اور کوئی نہیں کرسکتا اس لیے اسے مصور کہا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی اس صفت کو خود یوں فرمایا ہے کہ وہ ماں کے پیٹ میں تمہاری جیسی شکل چاہتا ہے بنادیتا ہے۔ کسی کو گورا کسی کو کالا‘ کسی کو مرد اورکسی کوعورت بنادیتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اصل صورت بنانے والا اللہ ہی ہے اور یہاںکے مصور صرف اس کی بنائی ہوئی تصویروںکی نقل اتارنے والے ہیں۔ اسی لحاظ سے حقیقی مصور اللہ تعالیٰ ہے۔ یہ اسم جلالی ہے۔ اس کے فوائد حسب ذیل ہیں۔

 

بچہ خوبصورت پیدا ہونے کا عمل

جو عورت یہ چاہتی ہو کہ اس کی اولاد خوبصورت پیدا ہو تو اسے چاہیے کہ حمل ٹھہرنے کے تین ماہ بعد اس اسم کو سوتے وقت 336 مرتبہ پڑھنا شروع کردے اور بچے کی پیدائش تک اسے پڑھتی رہے۔ انشاءاللہ جو بچہ یا بچی پیدا ہوگی وہ خوبصورت اور صحیح سلامت پیدا ہوگی۔

 

حمل گرنے کا علاج

جس عورت کا حمل ٹھہر کر گرجاتا ہو اور اکثر اوقات اسی پریشانی کا سامنا رہتا ہو تو اسے چاہیے کہ حمل ٹھہرنے کے بعد یَاحَیُّ یَاحَافِظُ یَامُصَوِّرُ 40 دن تک روزانہ 1100 مرتبہ پڑھے۔ ایک مقررہ وقت اور مقررہ مقام پر پڑھے تو زیادہ بہتر ہے۔ انشاءاللہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے حمل محفوظ رہے گا۔

 

نرینہ اولاد کے حصول کا عمل

ایسی عورت جس کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو تو اسے چاہیے سات روزے رکھے اور روزہ افطار کرنے کے بعد یَامُصَوِّرُ اکیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیے۔ انشاءاللہ اس کے گھر فرزند صالح پیدا ہوگا۔ اس عمل کی اجازت کسی ولی کامل سے لینا ضروری ہے۔

 

نئی چیزوں کی ایجاد میں آسانی

ایسے کاروباری حضرت جو نئی نئی چیزیں بناتے ہیں جس میں ازحد اس بات کا اندیشہ ہوتا ہے کہ نئی تخلیق مارکیٹ میں چلے گی کہ نہیں تو ایسے لوگوں کیلئے اس اسم کا کثرت سے ذکر بہت مفید ہے کیونکہ اس اسم کے پڑھنے سے اللہ کی مدد عقل کے ساتھ شامل حال ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ سخت محنت کرنے والے اگر اسے پڑھیں تو ان کے کام میں آسانی ہوجائے گی۔ اسی لیے دستی کام کرنے والے مثلاً لوہار‘ درزی وغیرہ کیلئے بہت موزوں ہے۔

 

کام میں آسانی کا عمل

جو شخص اسے 21 دن تک روزانہ 5000 مرتبہ پڑھے اور اول آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف پڑھے اس کے کام میں آسانی پیدا ہوجائے گی۔ کام خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو عمل کے ختم ہوتے ہی انشاءاللہ کام بن جائے گا۔

ایک عامل کا قول ہے کہ اگر کوئی وضو کرکے اپنی پیشانی پر شہادت کی انگلی سے اس اسم کو لکھ کر جس سے ملاقات کرے وہی دوست بن جائیگا۔

 

عالم ارواح میں صورتوں کا مشاہدہ

ایسا سالک جس کا باطن کھل چکا ہو اور اس پر کشف کے حالات واضح ہوجاتے ہوں اگر وہ عالم ارواح کی صورتوں کا مشاہدہ کرنے کی غرض سے اس اسم کو روزانہ 12500 مرتبہ 40 دن تک پڑھے تو اسے عالم ارواح کی صورتوں کا روحانی مشاہدہ حاصل ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 757 reviews.