Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلو خواتین اور کم آمدنی میں بچت (ذکیہ اقتدار، بہاولنگر)

ماہنامہ عبقری - فروری 2012

گھریلو خواتین اور کم آمدنی میں بچت

 ہم ہر وقت مہنگائی کا تذکرہ کرتے زبان کو مسلسل مصروف رکھتے ہیں۔ مسلسل بولنے سے ذہن تھک جاتا ہے‘ اس گفتگو سے آپ کا ایک بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ افسوس ہے کہ جتنی دالیں‘ مرچ‘ مصالحے‘ گھی‘ چینی نکالتی جاتی ہیں تو اس کے ریٹ جاننے کے بعد اونچی آوازوں میں دکانداروں کو بہت برا بھلا کہتی ہیں۔ میری بہنو! جتنی دیر آپ یہ اشیاءنکالیں گی باوضو ہوکر سارا رزق نکالیں اور سورة الکوثر پڑھتی رہیں‘ دالیں‘ لہسن‘ پیاز‘ نکالیں تو بنی اسرائیل کی ناشکری کو مدنظر رکھیں۔ وہ دھتکار دئیے گئے تھے اللہ کی ناشکری کی وجہ سے۔ سورہ بقرہ غور سے پڑھیں کہیں ہماری حرکتیں ویسی ہی تو نہیں؟ اگر ہم بنی اسرائیل جیسی حرکتیں کررہے ہیں تو اپنا خصوصی جائزہ لیں اور پھر اپنی ایک بری عادت اپنے اندر سے رخصت کریں جس قبیح عادت کو رخصت کریں اس کو دوبارہ اپنے اندر داخل نہ ہونے دیں۔ آپ آج پالک صاف کررہی ہیں آپ ایسا کرتی ہیں پالک کے پتے تو پکا لیتی ہیں لیکن اس کے ڈنٹھل کچرے میں ڈال دیتی ہیں۔ آپ ڈنٹھل ضائع نہ کریں انکو محفوظ کرلیں۔
آپ شامی کباب کا مصالحہ لیں اور چنے کی دال بھگولیا کریں اگر ایک کلو ڈنٹھل ہیں تو اس میں ایک پائو چنے کی دال ڈالیں باقی سارا شامی کباب والا مصالحہ مقدار بھی اتنی۔ جب خوب گل جائے تو پھر چولہے سے نیچے اتار کر پیس لیں۔ کباب بنانے سے پہلے دو انڈے شامل کریں اس کے کباب بنالیجئے۔ اس کا ذائقہ شامی کباب والا ہے۔ بلڈپریشر کے جو لوگ مریض ہیں انہیں بھی کھلائیں کیونکہ وہ قیمہ کباب کو نہیں کھاسکتے ایک کلوقیمہ کی رقم بھی بچی اورکباب بھی کھائیے۔
آج کل لال مرچ پسی ہوئی بازار سے منگاتی ہیں اس سے لاتعداد امراض ہوجاتے ہیں یاد رکھیے! یہ مرچ بے دھلی‘ نہ جانے کیا کچھ ملا کر پیستے ہیں‘ میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی یہ پسی مرچ استعمال نہیں کیں۔ مرچ بازار سے منگائیے گرمی میں کم قیمت میں ملتی ہے۔ اب آپ کے پاس مرچ ہے ایک ہفتے کے استعمال کیلئے ان کو دھو لیجئے‘ ڈنٹھل توڑ لیں ڈنٹھل توڑنے میں وقت ضائع ہوگا کسی بھی مضبوط بلکہ ہاون دستے کی دستی لے لیں اور مرچوں کو چوٹ لگائیں ڈنٹھل نکال دیں اب مرچوں کو اچھی طرح پتیلے میں ڈال کر دھوئیے اب پلاسٹک کی سوراخ دار چھلنی لیں اور اس میں مرچ ڈال دیں اب آپ جار لیں اور اس میں پانی ڈال کر مرچ بھگو دیں اورفرج میں رکھیں۔ آپ سوچ رہی ہیں کہ شیشے کا مہنگا جار لانا پڑے گا اس میں صرف عقل کو استعمال کیا جائے تو بے شمار چیزیں کارآمد ہوسکتی ہیں۔ آپ کے پاس اتنے جار پڑے ہیں جگ بنالیں‘ آٹا رکھنے کا ٹفن بنائیے‘ لسی کا جگ بنائیں‘
پھل رکھ سکتی ہیں‘ آپ کے آس پاس خالی بوتلیں پڑی ہیں آپ اس بوتل کو لیجئے چولہے پر چھڑی گرم کرلیں یا بوتل کا اوپر کا حصہ پانچ انچ کاٹ لیں اوپر کا حصہ پھینک دیں نیچے والے بوتل کے حصے میں مرچ بھگودیجئے۔ پانی اتنی مقدار میں ڈالیں کہ مرچوں سے ایک انچ اوپر رہے۔ ایک مرچ فرج میں رکھ دیں۔ جب مرچ گل جائے تو گرائینڈر میں گلی ہوئی مرچ اور پانی بھی ڈالیے ایک منٹ تک گرائینڈ کریں پھر وقفہ کریں پھر چلا دیں اب مرچ بہت باریک پس چکی ہیں جب آپ کوسالن پکانا ہو تو یہی مرچ ڈالیں جب مرچوں کو پیسیں تو اس میں پانی کے ساتھ اگر ایک پائو آئل ڈال دیں پھر سالن میں گھی کم استعمال ہوگا اور جب سالن پک کے تیار ہوگا تو آپ محسوس کریں گی اگر چکن وغیرہ پکائیں تو ڈونگے میں سالن اتاریں گی تو محسوس ہوگا کہ دیگ کا سالن ہے۔ذائقہ بے حد لذیذ ہوتا ہے۔ اس طریقے سے مرچ استعمال کریں گی تو جلن نہیں ہوگی۔
اگر ایک ماہ کیے لیے مرچ آدھا کلو منگواتی ہیں تو سالانہ چھ کلو‘ ثابت مرچ صرف تین کلو منگوائیں سالانہ کافی ہیں۔ آدھا کلو مرچ دھو کرسکھا کر ہاون دستے میں کوٹ لیں دال ہا ہنڈی وغیرہ میں ڈال دیں کھانے کا مزہ آجاتا ہے بہنو! صرف توبہ کی بات ہے۔ آخرت و قبر کو یاد رکھیں۔ ہر کام کرنے میں مزہ آتا ہے‘ گھر سے لاپرواہی کرنا‘ بچوں کو وقت نہ دینا‘ میکے پر توجہ‘ چوبیس گھنٹے توجہ بہن بھائیوں پر‘ جب کسی لمحے گھر پر توجہ ہی نہیں‘ ہر کام میں لاپرواہی‘ بے توجہی سے مارے باندھے کام کیے‘ پھر شوہر سے تقاضا گزارہ نہیں ہوتا‘ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے‘ ہر روز تنخواہیں نہیں بڑھا کرتیں‘ شوہر صبح قیمہ کے پیسے دے گئے منگالینا وہ پیسے تو پرس میں پہنچ گئے سر پر پٹی باندھ لی‘ شوہر نے آکر بہت لاڈ سے کھانا مانگا پلیٹ میں دال دیکھی تو سخت غصے ہوگئے‘ قیمہ پکانے کو کہا تھا بیگم کہہ دیتی ہے کہ میری طبیعت خراب ہوگئی تھی سر میں شدید درد‘ ان پیسوں کی دوا لے آئی۔ سر پر پٹی باندھ لی کرہانے کی ایکٹنگ شروع کردی۔ یہ سب کچھ میں نے مختلف گھرانوں میں آنکھوں سے دیکھا ہے۔ ایک لفظ بھی جھوٹ نہیں لکھوں گی۔ بہنو! یہ مکرفریب اتنا بڑا گناہ ہے‘ یہ گھر کی بنیادوں کو ہلا دیتا ہے۔ رزق کو دیمک چاٹ جاتی ہے‘ پناہ مانگ لیں ان عادات سے۔ محنت سے کام کریں رزق بڑھے گا.... اور گھر کا سکون بھی نصیب ہوگا....!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 762 reviews.