Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حیا کی قدر اسلام اور سائنس میں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

جناب ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کیا آپ غیرت کرتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم بے شک میں غیرت مند ہوں اور اللہ تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیور ہے اور اللہ کی غیرت کا ایک حصہ یہ ہے کہ اس نے فحش (بے شرمی اور بے حیائی اور بدکاری) سے منع فرمایا ہے۔“ (احمد)

 

ایک حدیث میں ہے:

مومن نہ تو طعنے دینے والا‘ نہ لعنت و ملامت کرنے والا نہ فحش (یعنی بے شرم و بے حیاءو بدکار) اور نہ زبان دراز ہوتا ہے۔“

 

بچوں کے عریاں لباس کے مضراثرات

پھول جیسے معصوم نرم و نازک بچے گھر کی رونق ہیں۔ انہی کے دم سے گھر میں خوشیاں رقص کرتی ہیں۔ ان کی معصوم باتوںپر پیار آتا ہے‘ ان کی کھلکھلاتی ہنسی سے دل خوش ہوجاتا ہے۔ بچے نہ ہوں تو گھر بھراپرا ہونے کے باوجود ویران نظر آتا ہے۔ ایک معصوم چھوٹا بچہ پورے گھر کو اپنے ننھے منے وجود کے ساتھ مصروف رکھتا ہے لیکن زمانے کی بدلتی اقدار کے ساتھ ساتھ اب بچوں کے ملبوسات میں مغربی رنگ جھلکنے لگا ہے۔ نوجوان بچیاں اسکرٹ اور بلاوز پہنتی ہیں جن کو دیکھ کر دوسرے لوگ ان کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ اب ہمارا ماحول ایسا ہوگیا ہے کہ جو برہنگی یا نیم عریانی سے بھرا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ تجارتی اشتہاروں میں بھی شہوانیت کی آمیزش لازمی ہوگئی ہے اور ہمارے تمدن میں جنس ایسی رچ بس گئی ہے کہ امریکی زندگی کے ہربُنِ موسے ٹپکنے لگتی ہے۔

اب آپ ایک شہوت پرست انسان کے طبعی و نفسیاتی حالات کا جائزہ لیجئے اور دیکھئے کہ وہ کس طرح کے مہلک اور تباہ کن جراثیم کی اپنے اندر پرورش کرتا رہتا ہے۔

شہوت پرستی کا پہلا اثر تو انسان کی جسمانی توانائی اور قوت پر پڑتا ہے قدرت نے انسان کو کچھ قوتیں عطا کی ہیں۔ یہ قوتیں لامحدود نہیں بلکہ محدود ہیں ان قوتوں کے مسرفانہ استعمال سے ان کی توانائیوں کا گھٹ جانا لازمی ہے۔

شہوانی قوت انسان کی توانائی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ اتنا بڑا ذریعہ کہ اس سے بہت سے نئے وجود جنم پاسکتے ہیں۔ اگر کوئی شخص اپنی اس قوت کو ضائع کرتا ہے تو اپنے اندر سے اتنی بڑی قوت نکال پھینکتا ہے جو اس جیسی کئی ایک زندگیوں کا باعث بن سکتی تھی اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ غلط طریقے پر شہوت رانی انسان کی طبعی قوتوں کو کس قدر تباہ کرتی ہے چنانچہ اس کے نتیجے میں ہر طرح کا جسمانی اختلال آج تک یقینی سمجھا جاتا ہے۔

 

جنسیت آگ کا دریا ہے

ول ڈیورنٹ لکھتا ہے کہ جنسیت آگ کا دریا ہے ضروری ہے کہ اس کے کناروں پر بند باندھے جائیں اور مختلف پابندیاں لگا کر اس آگ کو ٹھنڈا کیا جائے۔

ایک اور مغربی مصنف کے مطابق آزادی کا مطلب مادر پدر آزادی ہرگز نہیں‘ آزادی کو مادرپدر آزادی سمجھ لینے سے جنسیت کی شیطانی اور تباہ کن قوتوں کو کھیل کھیلنے کا موقع ملتا ہے اور اگر جنسیت کو کھلا چھوڑ دیا جائے تو یہ قوموں کیلئے زوال اورتباہی کا باعث بنتی ہیں۔

 

فحاشی سے بچائو اور ڈاکٹر این فیٹن کی رپورٹ

ڈاکٹر این فیٹن پیشن گوئی کرتا ہے کہ یہ صرف عورت ہی ہے جو دنیا کی فواحش سے بچاسکتی ہے۔ گنہگارانہ زندگی بسر کرنے والی عورتیں مردوں کے عہد کی تاریخی یادگار ہیں۔ ان سے تہذیب اور انسانیت حیاءسوز تکلیف اٹھارہی ہے۔ یہ پیشہ انسانی ترقی کے راستے میں ایک سد راہ کا کام دے رہا ہے۔

مزید تفصیل کیلئے ادارہ عبقری کی شہرہ آفاق کتاب ”سنت نبوی اور جدید سائنس“ ضرور پڑھیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 789 reviews.