Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت (ع، خ۔ لاہور)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! حضور ہم نہایت ادب و احترام سے آپ کی خدمت میں اپنی کیفیات عرض کرتے ہیں۔ ہماری شادی کو تقریباً دس سال کا عرصہ ہوا ہے لیکن پہلے دن سے لے کر اور آپ سے پہلی ملاقات تک ہم نے اپنی زندگی میں سکون نہیں دیکھا۔ حالانکہ ظاہری کوئی گھر میں پریشانی بھی نہیں تھی۔ بس پہلی ملاقات میں ہی اللہ کا کرم ہوگیا۔ شادی کے چند دنوں کے بعد ہی میری بیوی نیند میں ڈر کر روتی تھی۔ ہم نے عاملوں سے عمل کروایا لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا۔ حتیٰ کہ ہمارے درمیان سخت نفرت پیدا ہوگئی۔ جب سے آپ کے پاس آئے اور آپ کا عطا کیا ہوا وظیفہ پڑھنا شروع کیا تو دو تین سو بھی پڑھنا ہمارے لیے پہاڑ بن جاتا لیکن آپ کی نظر کرم سے ہم جلدی ہزاروں کی تعداد میں پڑھنے لگ گئے۔ وظیفہ کے دوران میری بیوی کے انگ انگ سے دردیں چیر کر نکلیں اور اس کے بعد اس طرح سکون ہوگیا جیسے موت کے بعد زندگی ملی ہو۔ جب پہلی دفعہ آپ کی دی ہوئی اگربتی گھر میں جلائی تو اس رات کو کوئی عورت میری بیوی کو خواب میںانتہائی بری شکل میں آکر مارنے کی کوشش کرتی ہے تو اس نے نیند میں مجھے آواز دی یہ عورت مجھے مار گئی پھر اسے دھکا دیا۔ تو وہ کہتی ہے کہ تم یہ کیا کررہے ہو‘ اس کے بعد ہمارے دروازے سے باہر نکل گئی۔ ابھی چند دن پہلے میری بیوی نے خواب دیکھا کہ میں اپنی بیٹی کے سرمیں کنگھی کررہی ہوں اور کوئی چیز گرتی ہے اور بڑی ہوتی ہوئی کبوتر بن کراڑجاتی ہے۔ میرا پہلے درس میں آنے کو بالکل دل نہیں کرتا تھا دل میں یہ ڈر پیدا ہوگیا کہ ا گر میں ادھر گیا تو میرے ساتھ کوئی حادثہ ہوجائے گا اور میں ایک دفعہ ڈرتے ڈرتے آیا جب دوسری جمعرات آئی تو پھر میں بہت زیادہ ڈر گیا اسی چکر میں جب میں گھر سے نکلا تو میرے دل میں یہ خیال پختہ ہوگیا کہ آج تو ضرور میرے ساتھ کچھ ہوگا۔پھر میں نے سوچا جو ہونا ہے ہو جائے میں اللہ کے بندے کے پاس جارہا ہوں اور اب واپس نہیں جائوں گا بس پھر اللہ نے ایسا سکون دیا کہ اب دل کہتا ہے کہ کہیں کوئی ایسا ذریعہ بن جائے کہ ہفتہ میں دو دو دفعہ درس نصیب ہوجائے۔

حضور میرے پاس الفاظ نہیں جن سے میں گنہگار آپ کی مہربانیوں کا شکریہ ادا کروں‘

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 790 reviews.