Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تبخیرمعدہ لاعلاج نہیں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

خون کی پیدائش غذا کی مرہون منت ہے۔ غذا اگر بھوک کے بغیر کھائی جائے تو خمیرو تعفن میں اضافہ ہوکر معدہ کے گوناگوں عوارض جنم لیتے ہیں۔ اسی طرح بلاحاجت کھائی ہوئی لطیف سے لطیف غذا بھی جسم انسانی کے فائدے کے بجائے مضرت رسانی کا سبب ہوا کرتی ہے اسی لیے بہتر علاج کیلئے مریض کو جب تک صحیح بھوک پیدا نہ ہو‘ غذا سے مکمل پرہیز کرائیں۔ غذا پر اس پابندی سے مریض کے جسم سے خمیر اور عفونت کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور وہ کامل شفاءسے ہمکنار ہوسکتاہے۔

بھوک کا کم ہونا اس امر کا واضح اعلان ہے کہ نظام ہضم کے کسی عضو میں بلغم اور رطوبت کا اجتماع ہو گیا ہے جس سے عضو مذکور میں سستی پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں وہاں پر حرارت اور طاقت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ رطوبت فاسدہ اور بلغم کو دوائوں سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے مگر زیادہ بہتر فاقہ سے صحیح بھوک بیدار کرنا ہے جو جسم سے فاسد مادوں کو ازخود ختم کرنے کا موجب بنے گا۔ ہر غذا ایک صحت مند انسان میں اپنے کامل انہضام کیلئے چھ سے بارہ گھنٹے کا وقفہ چاہتی ہے بس جب تک غذا مکمل طور پر ہضم نہ ہوجائے۔ مزید غذا ہرگز نہیں لینی چاہیے موجودہ دور کے تبخیری عوارض اس سنہری اصول پر عمل نہ کرنے کے سبب ایک عالم کو پریشان کیے ہوئے ہیں۔

جو لوگ غذا پر مناسب پابندیوں کو برداشت کرتے ہیں۔ ان کی نہ صرف عمریں بہت لمبی ہوتی ہیں۔ ان کے طاقت اور شباب بھی زوال پذیر نہیں ہوتے۔ دوران خون کی بحالی‘ حرارت غریزی کی پیدائش‘ بلڈشوگر‘ کولیسٹرول‘ یورک ایسڈ‘ بلڈپریشر اور تبخیر معدہ سے نجات‘ جسم اور روح کی قوتوں کی بیداری‘ اختناق الرحم‘ مرگی‘ سل ودق حتیٰ کہ نزلہ‘ زکام‘ کھانسی کا خاتمہ صرف اور صرف جسم سے خمیرو تعفن کو ختم کرکے آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ شدید بھوک پر کھائیں: شدید بھوک سے معدہ میں پڑا ہو خمیرہ جل جائیگا جس سے ہر قسم کے فضلات کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ شدید بھوک پر کھائی ہوئی غذا سے صالح خون پیدا ہوتا ہے جو جسم کا ذخیرہ قوت ہے۔ شدید بھوک پر کھائی ہوئی غذا سے انسان صدہا امراض معدہ وامعاءسے محفوظ رہتا ہے۔

معدے کے امراض اور ان کے شفاءبخش علاج کیلئے کتاب ”امراض معدہ علاج اور جدید سائنس“ کا مطالعہ ضرور کریں

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 799 reviews.