Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

کالا جادو ہے

بیس سال سے میاں بیروزگار ہیں۔ بچوں کی مسلسل بیماریاں چل رہی ہیں۔ چیک اپ سے کچھ پتہ نہیں چلتا۔ کئی علماءسے پوچھا وہ کالا جادو بتاتے ہیں۔ دونوں بچے اے لیول کررہے ہیں‘ نماز بھی پڑھتے ہیں۔ ماحول دینی ہے۔ آپ کسی ایسے شخص کا بتائیے جو علاج کرسکے۔ آپ کی ممنون ہوں گی۔ (ع۔خ۔ انگلینڈ)

مشورہ: بہن! یہاں پر جھوٹے اور لالچی عامل لوگ پیسے کا لالچ کرتے ہیں ہر ایک آپ سے پونڈز کا مطالبہ کریگا۔ بغیر روپے کے کوئی کسی کام میں ہاتھ نہیں ڈالتا۔ ویسے بھی خدا کے حکم سے جو کام ہوجاتا ہے تو اسے یہ عامل اپنے عمل سے منسوب کرلیتے ہیں۔

قرآن پاک کی 33 آیات ایسی ہیں جو سحر اور جادو کیلئے پڑھی جاتی ہیں۔ منزل یاحرز اعظم کے نام سے مل جاتی ہیں۔ صبح و شام پڑھ کر پانی پر دم کرکے پینے سے اثر زائل ہوجاتا ہے۔ آپ وہاں کسی بزرگ سے پوچھ سکتی ہیں۔ نام نہاد عامل اور بزرگ تو یہاں بہت ہیں مگر ان کے ہدیے نذرانے ہزاروں میں ہوتے ہیں۔ آپ اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کیجئے۔ جو لوگ خداتعالیٰ کی مخلوق کی بے لوث خدمت کرتے ہیں اور ایک پیسہ لینا گوارا نہیں کرتے وہی بہتر ہوتے ہیں۔ آپ نے جن صاحب کے بارے میں لکھا ہے میں انہیں نہیں جانتی۔ صرف اتنا معلوم ہے کہ وہ بے تحاشہ روپے لیتے ہیں۔ آپ ان چکروں میں مت پڑیے اللہ تعالیٰ کرم کرنے والا ہے۔ آپ ساتھ دو انمول خزانے نیٹ سے ڈاون لوڈ کرکے مسلسل پڑھیں۔

 

چاہت کی پذیرائی نہ ملی

زندگی میں جب شدید گھٹن ہوجائے تو جی چاہتا ہے کہ کوئی تو ایسا ہو جس کے سامنے سارا غبار نکل جائے۔ یا کوئی ایسا ہو جو دیکھ کر یہ کہے:۔

یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے

اپنے شوہر کو میں نے ٹوٹ کر چاہا۔ چاہت کی پذیرائی نہ دیکھ کر مجھے یہ احساس ہوا کہ شاید ان کو انجان بننے کی عادت ہے۔ میں نے پھر بھی گزارا کیا۔ میرے والدین شروع میں بہت مدد کرتے رہے۔ پھر چند سال مجھے والدین کے ساتھ رہنے کا اتفاق بھی ہوا۔ اس کے بعد علیحدہ ہوگئی‘ میرے بھائی نے کافی مدد کی۔ اللہ کا شکر ہے اب ہم آسودہ حال ہیں‘ بچے جوان ہیں۔ مگر میرے شوہر والدین کا نام سننا گوارا نہیں کرتے۔ ہر وقت کی لعن طعن ہے۔ میں زچ ہوکر رہ جاتی ہوں۔ مجھے پتا ہے والدین کے حالات درست ہوں تو وہ بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ نہ ہوتے ہوئے بھی وہ خیال کرتے ہیں اور جب میں ان کے پاس رہی تو انہوں نے ہی سارا خرچہ اٹھایا۔ بچوں کی خواہشات پوری کیں۔ بڑوں سے اگر کوئی غلطی ہوجائے تو بزرگ سمجھ کر درگزر کرنا چاہیے۔ میرے شوہر میری ہر بات کو فوراً والدین تک لے جاتے ہیں اور پھر ان کی باتوں کے زہریلے تیر میرا کلیجہ چھلنی کردیتے ہیں۔ اب بتائیے کیا میں اپنے ماں باپ بھائیوں کو چھوڑ دوں؟ زندگی ہی میں ان کے بغیر صبر کرلوں مجھ سے اب برداشت نہیں ہوتا‘ مجھے بتائیے کیا کروں؟ (م۔ا)

مشورہ: بہن! آپ کا طویل خط میرے سامنے ہے۔ ایک بیٹی ہونے کے ناطے آپ پر جو گزرتی ہے‘ اس سے بخوبی آشنا ہوں۔ آپ کی طرح کے دو اور خط بھی میرے سامنے ہیں جن کے شوہر اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں‘ مگر وہ بیوی کے گھر والوں کا نام سننا پسند نہیں کرتے۔ ہر بات پر میکے کا طعنہ دیتے ہیں۔ بیوی کے گھروالوں سے شدید نفرت ہے‘ ملنا گوارا نہیں۔ رفتہ رفتہ سب سے تعلق ختم ہوتا جارہا ہے۔ حد یہ کہ خوشی غمی پر بھی نہیں جانے دیتے۔ طلاق کی دھمکی دیتے ہیں۔ اب آپ کا خط دیکھ کر مجھے ان کی یادآگئی۔میکے کی بہت محبت ہوتی ہے لیکن شادی کے بعد شوہر کا گھر ہی اپنا گھر ہوتا ہے اور سمجھدار بیٹیاں گھر کو بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔ میں نے مانا آپ کے ساتھ کافی زیادتی ہوئی ہے۔ آپ کے جذبات اور احساسات کا خیال نہیں رکھا گیا لیکن آپ نے یک طرفہ محبت اور چاہت سے وقت گزار لیا۔ اب جوان بچے ہیں‘ مالی تنگی نہیں‘ کوئی بیماری نہیں۔ آپ کو تو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے۔آپ اپنے گھر والوں کی کوئی بات شوہر کے سامنے نہ کریں‘ ماں باپ کو سارے حالات معلوم ہیں ان کے پاس دولت ہوتی تو وہ نچھاور کردیتے۔ ان کی محبت اپنی جگہ قائم رہے گی یہ رشتے کبھی نہیں ٹوٹتے۔ آپ کے دل میں والدین اور بھائیوں کیلئے جتنی محبت ہے وہ بھی جانتے ہیں۔ آپ ان کی فکر نہ کیجئے۔ بلکہ اپنے شوہر کی طرف توجہ کیجئے۔ انشاءاللہ ایک وقت ایسا آئیگا جب آپ کے شوہر آپ کی قدر کریں گے اور آپ کے گھر والوں کی عزت۔ نماز پڑھا کیجئے۔ اس سے دل کو سکون ملتا ہے۔ دعا کرنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے۔ خدا کرے آپ کے شوہر کے سامنے بھرپور محبت کا اظہار دولت کے ساتھ کرسکیں۔اپنے والدین کیلئے دعا مانگا کیجئے اللہ تعالیٰ ان کو سلامت رکھے ان کے دم سے ہی میکہ قائم ہے۔

 

پیٹ کے نشانات

حال ہی میں میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔ پیدائش سے پہلے مجھے خارش ہوتی رہی۔ اب پیٹ پر گہرے نشانات نظر آرہے ہیں‘ کیا یہ ٹھیک نہیں ہوںگے؟ (ث۔آزادکشمیر)

مشورہ: ث بی بی! آپ کو بیٹا مبارک ہو۔ حمل کے دوران پیٹ پر کھجانے سے نشان پڑجاتے ہیں۔ یہ خارش کی وجہ سے نہیں ہوتے۔آپ کو آزادکشمیر سے کسٹرآئیل مل جائے تو آپ اس میں معمولی سا سرسوں کا تیل ملا کر لگائیے۔ دو تین ہفتے مسلسل لگانے سے یہ نشانات کم ہوجائیں گے۔

 

سر کے بالوں کا مسئلہ

میری والدہ کے سر کے بال بہت گررہے ہیں اور سر میں شدید خارش ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ان کی انگلیوں کے جوڑ درد کرتے ہیں۔ (شمائلہ جلیل‘ ملتان)

مشورہ: شمائلہ بی بی! آپ نے والدہ کے ہائی بلڈپریشر کا ذکر بھی کیا ہے۔ تھوڑا دہی لے کر اس میں سرسوں کا تھوڑا سا تیل ملائیے۔ ایک کپ دہی میں ایک بڑا چمچہ تیل کافی ہے۔ اسے پھینٹ کر دو گھنٹے کیلئے رکھ دیجئے۔ پھر اسے بالوں کی جڑوں میں لگائیے۔ دو گھنٹہ بعد سر دھولیجئے‘ ہفتہ میں دوبار دہی لگائیے۔ آپ کی والدہ کا یہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 810 reviews.