Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی آزمودہ اور خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

باتوں سے خوشبو آئے

 

رضا کا مطلب

حضرت جنید بغدادی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رضا اپنے اختیار سے دستبردار ہونے کا نام ہے۔ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے پرسکون اور اطمینان اختیار کرنے کو رضا کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی رضا پر قلب کا مسرور ہوجانا رضا ہے۔ رضا یہ ہے کہ بندہ قلب کو اللہ تعالیٰ کے دائمی اختیار کی طرف متوجہ رکھے کیونکہ وہی بہتر جانتا ہے کہ اس نے جو کچھ نتائج اپنے بندے کیلئے منتخب فرمائے ہیں وہ اس کیلئے مفید ہیں اس لیے بندے کو ہرحال میں اپنے رب سے راضی رہنا چاہیے اپنی جدوجہد میں رضا کو حاکم بنائو ایسا نہ ہوکہ رضا کو خود پر مسلط کرکے اس کی لذتوں اور حقیقتوں سے محروم ہوجائو۔

 

استغفار کی برکت

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو بندہ استغفار کو لازم پکڑلے (یعنی اللہ سے مغفرت مانگتا رہے) تو اللہ اس کیلئے تنگی اور مشکل سے نکلنے اور رہائی پانے کا راستہ بنادے گا۔ اس کی ہر فکر پریشانی دور کرکے کشادگی اور اطمینان عطا فرمائے گا اور ان طریقوں سے رزق عطا کرے جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا۔

 

جنت میں کون جائیگا؟

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کا ذکر فرمایا اور اس کی خوبیاں اور وسعت بیان کی۔ ایک صحابی جو مجلس میں حاضر تھے بے تابی سے بولے ”یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنت کس کو ملے گی؟“آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے خوش کلامی کی‘ بھوکوں کو کھانا کھلایا‘ اکثر روزے رکھے اور اس وقت نماز پڑھی جب دنیا سوتی ہے۔

 

زبان کی اہمیت

ایک شخص نے دوسرے آدمی سے پوچھا کہ تم نے ایک آدمی میں کتنے عیب دیکھے۔ جواب ملا اتنے جتنے گنتی نہیں ہوسکتے۔ لیکن ان میں کتنی ایسی خصلت ہے وہ اگر ہرایک میں ہو تمام عیب چھپ جاتے ہیں ”زبان کی حفاظت“

 

خشیت الٰہی

 حضرت علی رضی اللہ عنہ جب وضو کرتے تو ان کا چہرہ زرد پڑجاتا۔ اگر کوئی وجہ پوچھتا تو کہتے تجھے نہیں معلوم مجھے کس کے حضور کھڑے ہونا ہے۔ (عظمیٰ عبدالستارمیمن‘ سکھر)

 

میرے آزمودہ نسخہ جات

حضرت صاحب آج کل ضعف باہ کا مرض بہت عام ہوگیا۔ ایک تو وہ لوگ ہیںجو غلط کاری سے شادی سے پہلے یا شادی کے بعد ملوث ہوجاتے ہیں اور دوسرے وہ لوگ جن کو پوشیدہ امراض کاپتہ ہی نہیں اور اپنے آپ کو ان امراض یا ضعف باہ کا مریض سمجھتے ہیں۔

حضرت صاحب میرا لکھنا ایسا ہے جیسے سورج کو چراغ دکھانا مگر آپ کا حکم بھی ہے اس لیے جو سمجھا‘ دیکھا اور کیا اور پھر اس کے کیا اثرات مرتب ہوئے اور کیا فائدہ ہوا اور جومجرب ہے وہ تحریر کررہا ہوں۔

حکیم صاحب میں حکمت کو بہت پسند کرتا ہوں اور شروع سے ہی مجھے نسخے بنانے کا شوق ہے اور اب بھی ہے۔ چند اپنے نسخے پیش کررہا ہوں جو میں نے کافی مریضوں پر آزمائے ہیں اور بہت ہی مجرب اور تیربہدف پائے ہیں۔

 

زکاوت حس

 ذکاوت حس کیلئے میں دھنیا اور مصری برابر وزن میں کوٹ پیس کر بڑے کیپسولوں میں بھر کر صبح نہار منہ دو کیپسول دیتاہوں اور مریض کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

 

جریان‘ ٹی بی سے نجات اور موٹا ہونے کیلئے خاص نسخہ

جریان کیلئے

 جریان کے مریض کو جو نسخہ دیتا ہوں وہ حسب ذیل ہے۔

ھوالشافی: چھلکا اسپغول خالص ایک چھٹانک‘ ستاور ڈیڑھ چھٹانک‘ سنگجراحت ڈیڑھ چھٹانک‘ آدھ سیر شہد خالص۔ سب دوائیوں کو کوٹ پیس کر شہد میں ملا کر معجون بنالیں۔

ایک چمچ ثابت صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ اللہ کے فضل و کرم سے مریض کو ہفتہ دس دن بعد آرام آجاتا ہے۔

محترم حکیم صاحب یہ جریان والی دوائی جو میں مریضوںکو دیتا ہوں اس کی عجیب و غریب خاصیت جو میرے سامنے آئی ہے اس کی تفصیل بھی آپ کو بتاتا ہوں۔

میری بڑی بہن جو کہ اب بیوہ ہے اس کے چار بچے ہوگئے تھے اور پانچویں بچے کی ولادت ہوئی اور پھر اس کے بعد اس کو ٹی بی کا مرض دوبارہ ہوگیا پہلے بھی تھا مگر اس بار حملہ بہت شدید تھا کہ بہن کو ٹی بی سینٹوریم میں داخل کرنا پڑا اور تقریباً چھ ماہ بہن وہاں رہی اور جب واپس گھر آئی تو بہن صرف ہڈیوں کا ڈھانچہ تھی اور سر پر سے بال بالکل گررہے تھے گنجی ہوچکی تھی۔

والدہ نے مجھے کہا کہ تم لوگوں کو دوائیاں بنا کر دیتے ہو بہن کیلئے بھی کوئی دوائی بنائو تاکہ اس کو آرام آئے اسکے چار بچے ہیں اور یہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرسکے۔

حضرت صاحب میں نے بہن کیلئے گول لوکی اور گڑکی شکر صبح نہار منہ کھانے کو پابندی سے کہا بہن نے تقریباً دو ماہ پابندی سے صبح نہار منہ گول لوکی کو چھوٹے چھوٹے قتلے کاٹ کرگُڑ کی شکر کے ساتھ کھانا شروع کردیا۔ شروع میں کھایا نہیں جاتا تھا مگر میں نے کہا کہ زبردستی کھائو اور پھر کھانا شروع کردیا دو ماہ کے بعد بہن نے یہ چھوڑ دیا اور کہا کہ کوئی اور دوائی دو ان دنوں میں یہ جریان والا نسخہ اپنے دوست کیلئے بنارہا تھا تو میں نے ایک آدھا کلو کی بوتل بنا کر بہن کو دے دی اور کہا کہ صبح نہار منہ چائے کا ایک چمچ بھر کر ابلے ہوئے ایک پائو دودھ کے ساتھ کھائو۔

بس حضرت صاحب اللہ تعالیٰ نے ایسا کرم فرمایا کہ آج اس بات کو دس سال کا عرصہ ہوگیا ہے بہن کی بیماری جڑ سے ختم ہوگئی اور بہن یہ دوائی پابندی سے کھاتی تھی یہاں تک کہ ڈاکٹروںنے ٹیسٹ کروائے اور کہا کہ تمہارے پھیپھڑوں سے جراثیم تک ختم ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے دوائی بھی بند کردی۔

یہ دوائی کھانے کے بعد بہن پہلے سے زیادہ ماشاءاللہ صحت مند ہوگئی اور قوت مدافعت بھی زیادہ ہوگئی اور بہن کا سٹیمنا بھی زیادہ ہوگیا اور اب اس کا مقابلہ چلنے میں میں بھی نہیں کرسکتا وہ پہلے چلنے سے تھک جاتی تھی مگر اس دوائی نے اس کی تھکاوٹ بھی ختم کردی۔ اس دوائی کا یہ حیرت انگیز کمال چشم دید مجرب تجربہ میری زندگی میں ہوا۔

حضرت صاحب اس دوائی کا ایک اور فائدہ جو مجرب تجربہ شدہ ہے وہ یہ ہے کہ میرے بھانجے بہت کمزور تھے بچپن سے ماں کا دودھ نصیب نہیں ہوا اس لیے شروع سے ہی کمزور تھے اور کھانا کھا ہی نہیں سکتے تھے‘ بالکل کمزور دُبلے پتلے۔ پھر میں نے یہی دوائی ان کو بنا کردی۔ ماشاءاللہ کھانا کھانے لگے‘ جسم گوشت سے بھرتا جارہا ہے اور کبھی کبھی شہد نہیں ہوتا تو نسخہ سفوف کی شکل میں صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ دیتاتھا۔ اللہ تعالیٰ نے بہت فائدہ فرمایا اور اب بھی بھانجے کہتے ہیں ماموں دوائی بنادو تو میں کہتا ہوں کہ پیسے جمع کرکے دو میں دوائی بنادوں گا۔

حضرت صاحب میرا ایک دوست ہے جاوید پٹھان پشاور کا رہنے والا ہے مگر اب رہائش کراچی میں ہے۔ جاوید چرس‘ چائے اور غیرفطری عادات کا عادی تھا اور بقول جاوید کے کہ چرس چائے اور بری عادات نے اس کو بالکل ناکارہ کردیا تھا اور بہت سے حکیموں سے علاج بھی کراتا رہا اور طلاءوغیرہ بھی استعمال کیے مگر فائدہ بالکل نہ ہوتا تھا بلکہ وہ یہ کہتا تھا کہ میرا سارا سسٹم جام ہوگیا ہے اور دوائی میرے لیے ایسی ہوجاتی ہے کہ جیسے مٹی کھائی ہے کسی قسم کا کوئی فرق وغیرہ نہیں پڑتا۔

محترم حکیم صاحب میں نے اپنے دوست جاوید کو آپ کی کتاب ”کلونجی کے کرشمات“ میں سے یہ نسخہ لیا ہے۔ ھوالشافی: عقرقرحا 50گرام‘ کلونجی 50گرام‘ تخم ریحان 50 گرام‘ مصری 50 گرام بنا کردیا اور تین ٹائم پانی یا دودھ کے ساتھ کھانے کو کہا۔ اللہ تعالیٰ نے اتنا کرم کیا کہ جاوید کا سارا سسٹم بہترین ہوگیا اور وہ حیران ہوگیا اور جاوید کا سارا کام بن گیا۔

اب جاوید کہتا ہے کہ بڑے بڑے نسخے کام نہ کرسکے مگر اس نسخہ سے اس کا سسٹم ٹھیک ہوگیا۔ آپ کا یہ نسخہ میں نے اور لوگوں کو بھی بنا کردیا ہے اور جس کو بھی دیا ہے سب نے تعریف کی ہے۔ ایک اوردوست کو بنا کردیا اس کو یہ شکایت تھی کہ میرا بیوی سے ملنے کو دل کرتا ہے مگر کمزوری کی وجہ سے مل نہیں سکتا حضرت صاحب میں نے آپ کا یہ نسخہ بنا کردیا الحمدللہ اس کا بھی کام بن گیا اور اب آپ کے ان نسخوں کی وجہ سے میں بھی حکیم مشہور ہوگیا ہوں۔

 

خارش کا نایاب نسخہ

حضرت صاحب آج سے بیس بائیس سال پہلے مجھے پورے جسم پر خارش ہوگئی تھی اور خارش اتنی شدید تھی کہ سارے جسم پر چھوٹے چھوٹے لال سرخ دانے ہوجاتے اور میں دھوپ میں باہر نہیں نکل سکتا تھا اور سردیوں میں بھی لحاف اوڑھتا جب گرم ہوجاتا پھر سارے جسم پر خارش ہوجاتی پھرمیرے استاد محترم کے بڑے بھائی جو عالم باعمل ہیں ان کا نام مولانا شمس الرحمن صاحب ہے ان سے مجھے یہ نسخہ ملا جو میں نے بنا کر پیا اور الحمدللہ آج بیس بائیس سال ہوگئے مگر مجھے پھر یہ خارش کی بیماری نہیں ہوئی۔

یہ نسخہ میں نے بہت لاتعداد لوگوں کو دیا ہے اورسب کوبہت فائدہ ہوا ہے۔نسخہ حسب ذیل ہے۔نسخہ: ھوالشافی: کوڑ 50گرام‘ گلوڑ50گرام‘ سناءمکی50گرام‘ چرائتہ 50گرام۔ ان سب دوائیوں کو 6سیر پانی میں بھگو کر پھر چولہے پر نرم آنچ پر پکاتے رہیں اور وقفہ وقفہ سے چمچ سے ہلاتے رہیں جب تین کلو پانی خشک ہوجائے اتار کر ٹھنڈا کرکے چھان کربوتلوں میں بھر کر رکھ دیں۔ صرف صبح نہار منہ آدھی پیالی چائے والی۔ پرہیز: لال مرچ‘ گرم مصالحہ‘ بڑاگوشت۔(خالد محمود اعوان‘ کراچی)

 

رب پر پختہ یقین کا نتیجہ

میری بیٹی سکول ٹیچر ہے ان کے سکول کے پاس ایک گھر ہے بچوں کو چھوڑنے ان کی دادی ہمراہ آئی تو کہنے لگی کہ یہ میرا پوتا ہے۔ باتوں باتوں میں انہوں نے اس پوتے کے ہونے کی جو تفصیل بتائی کہ ہمارے ہاں کزنز کی زیادہ تر شادیوں کا رواج ہے میری بہو بھی میری بھانجی ہے۔ اس کا بڑا بیٹا جو ہوا وہ بھی ابنارمل تھا دوسرے بھائی کی صرف دو بیٹیاں تھیں۔ جب تیسری دفعہ اللہ نے دینا چاہا تو سب پریشان تھے کہیں پھر بیٹی نہ ہوجائے لیکن میں نے ہر روز بلاناغہ سورہ مریم اور سورہ رحمن کا ورد جاری رکھا اور یہی دعا کی کہ یامولا کریم میرے بیٹے کو بیٹا عطا فرمانا۔ بات تو ساری یقین محکم کی ہے اور کلام اللہ برحق ہے کہ نجانے کتنے ڈاکٹرز سے الٹراسائونڈ کروایا مختلف لیڈی ڈاکٹروں نے بتایا کہ بیٹی ہے آخر دم تک لیکن جس دن پیدائش ہوئی تو بیٹا ہوا۔ الٹراسائونڈ غلط ثابت ہوئے اور بیٹا یہ سن کر میرے خوشی سے آنسو نہیں رکتے تھے اورفوراً سجدہ ریز ہوگئی میرے خاوند بھی رو کر کہنے لگے کہ یہ تیرا اپنے رب پر اور قرآن پر یقین کا نتیجہ ہے۔(نام نہیں ہے)

 

جوڑوں کے درد کیلئے

میری عمر 60سال ہے اورمیں عرصہ 17 سال سے جوڑوں کے درد کا شکار ہوں‘ حرکت کرنا اور چلنا‘ پھرنا میرے لیے سخت مشکل تھا۔ میں نے اس کا بہت علاج کرایا مگر سوائے وقتی افاقہ کے کچھ نہ ہوا۔

میں 4اپریل 2010ءمیں آہستہ آہستہ چل رہا تھا کیونکہ پائوں کے جوڑروں میں شدید درد ہورہا تھا۔

وہاں ایک دکان کے باہر ڈاکٹر علوی صاحب بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے مجھے اپنے پاس بلایا۔ میرے تمام حالات پوچھے۔ بیگ سے اپنا لیپ ٹاپ نکالا اور میرا مسئلہ اس میں پڑھا اور مجھے بتایا کہ امریکہ میں یہ نئی ریسرچ جوڑوں کے دردپر ہوئی ہے جس سے کافی لوگوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ مجھے کہا کہ آپ بھی یہ نسخہ آج ہی سے استعمال کرنا شروع کردیں۔

میں نے ان کا بہت شکریہ ادا کیا فوراً بازار سے دونوں چیزیں لے لیں اور گھر آکر استعمال کرنا شروع کردیا صرف تین دن کے استعمال سے جوڑوں کے درد میں فرق پڑنا شروع ہوگیا اور درد میں کافی کمی آنی شروع ہوگئی۔ آج یہ نسخہ استعمال کرتے ہوئے دو ماہ ہوچکے ہیں اور میرا مرض تقریباً 75فیصد ٹھیک ہوگیا ہے۔ مجھے امید ہے انشاءاللہ ایک ڈیڑھ ماہ اور استعمال سے مجھے اس مرض سے مکمل شفاءیابی نصیب ہوجائے گی۔ اس نسخہ کے ساتھ جو بہن بھائی انگلش دوائیاں استعمال کررہے ہیں وہ یکدم نہ چھوڑیں بلکہ آہستہ آہستہ انہیں کم کرنا شروع کردیں۔ اب میں یہ نسخہ لکھتا ہوں۔ نسخہ نہایت آسان ہے۔ خالص شہد کم از کم آدھ کلو لے لیں‘ دار چینی جو ایک پائولے کر اسے باریک گرائنڈ کرلیں‘ یعنی باریک کرلیں۔ دارچینی جو گرم مصالحہ میں استعمال ہوتی ہے۔ نہایت آسان نسخہ ہے۔ صبح نہار منہ دو چمچ چاول والے ایک گلاس گرم پانی میں ڈال لیں اور چھوٹا چمچ دار چینی اس میں ڈال لیں۔ آدھا لیموں کا رس بھی اس میں شامل کرلیں۔ ٹھنڈا ہونے پر پی لیں اور ناشتہ ایک گھنٹہ بعد کریں۔ یہی نسخہ ایک دفعہ شام کو بھی استعمال کریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ جوڑوں کے درد سے نجات بھی مل جائیگی۔ (اخترعلی‘ واہ کینٹ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 812 reviews.