Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درود شریف سے بچوں کو فرمانبردار بنائیں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

دودھ میں کمی اور دودھ چھڑاتے وقت بچے کی پریشانی

اگر کسی دودھ پلانے والی عورت کے دودھ میں کمی ہوجائے تو وہ ایک کپ پانی پر باوضو حالت میں گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھ کر دم کرے اور پانی پی لے تو انشاءاللہ چند یوم کے اس عمل سے دودھ کی کمی ختم ہوجائے گی۔

اگر کوئی شیرخوار بچہ دودھ چھڑا دینے کے بعد ہر وقت روتا رہے اور کسی طرح اسے صبر نہ آئے تو ایسی صورت میں درود پاک گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور بچے کو پلادیں۔ انشاءاللہ بچہ سکون محسوس کرے گا اور اس کی رونے کی عادت ختم ہوجائے گی۔ اللہ تعالیٰ اسے صبر عطا فرمائیں گے۔ (بہتر ہے کہ درود ابراہیمی پڑھیں)

 

حفاظت ایمان

جو کوئی اس بات کا خواہاں ہو کہ اس کا ایمان فضل الٰہی کے تحت باحفاظت رہے اور وہ برائیوں سے بچارہے تو اس کیلئے ذیل کا عمل بے حد نافع اور اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ بعداز نماز فجر روزانہ درودپاک ذیل ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا مانگے انشاءاللہ اس کا ایمان باسلامت رہے گا۔ وہ درود شریف یہ ہے:۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کُلَّمَا ذَکَرَہُ الذَّاکِرُونَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کُلَّمَا غَفَلَ عَن ذِکرِہِ الغَافِلُونَ۔

 

کمزور دل افراد کیلئے

کمزور دل افراد کیلئے درود شریف کا بکثرت ورد کرنا انتہائی مفید ہے۔ باوضو حالت میں بکثرت درود پڑھنے سے دل قوی ہوجاتا ہے۔ بزدلی اور خوف و ہراس جاتا رہتا ہے اور دل میں بہادری اور جرات پیدا ہوجاتی ہے۔ (کوئی سا بھی درود شریف پڑھا جاسکتا ہے)

 

لاعلاج امراض کیلئے

جو کسی ایسے مرض میں مبتلا ہو جس میں ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہو ایسے میں ذیل کا عمل بے حد مفید اور اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ ذیل کا درود پاک کثرت سے پڑھا کرے۔ اس سے نہ صرف یہ شکایت رفع ہوجائے گی بلکہ یہ تمام لاعلاج امراض کا شافی علاج بھی ہے۔ درود پاک یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی رُوحِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الاَروَاحِ وَ صَلِّ وَسَلِّم عَلٰی قَلبِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی القُلُوبِ وَ صَلِّ وَسَلِّم عَلٰی جَسَدِ مُحَمَّدٍ فِی الاَجسَادِ وَصَلِّ وَسَلِّم عَلٰی قَبرِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی القُبُورِ۔

 

اصلاح بچگان

جو والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کی صحیح طریقہ سے تربیت ہو اور وہ نیک اور صالح بنیں۔ ان کے اندر دینی شعور پیدا ہو تو اس مقصد کیلئے ذیل کا عمل بے حد مفید اور نافع ہے۔

وہ والدین اس مقصد کے حصول کیلئے اپنے بچوں کو درود قدسی سکھائیں جس کے ورد سے بچے ہر گندے کام اور برائی سے بفضل باری تعالیٰ حفاظت میں رہیں گے درود قدسی یہ ہے:۔

صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّآلِِہ وَسَلَّم۔

 

ادائیگی قرض

جس پر قرضہ بے انتہا ہو اور اس کی ادائیگی کا کوئی بندوبست نظر نہ آتا ہو اس کیلئے لازم ہے کہ پاک و صاف ہوکر باوضو حالت میں بعد نماز عشاءکسی ایسی جگہ ننگے سر قبلہ رو کھڑا ہو جہاں اس پر کسی شے کا سایہ نہ پڑتا ہو۔ اول و آخر مندرجہ ذیل درود شریف ایک سو ایک مرتبہ اور درمیان میں یَامُسَبِّبَ الاَسبَاب پانچ سو مرتبہ پڑھے۔ انشاءاللہ پہاڑ کی مانند قرضہ بھی اکتالیس روز کے بلاناغہ عمل سے خزانہ غیب سے اترجائے گا۔ درود پاک یہ ہے:۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ مَعدَنِ الجُودِ وَالکَرَمِ وَعَلٰی آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ بَارِک وَسَلِّم۔

 

نزلہ کا علاج

جس کو بھی نزلہ ہوگیا ہو وہ روزانہ صبح کو باوضو حالت میں اکتالیس بار درود شفاءپڑھ کر دوا پر دم کرے اور وہ دوا حسب ہدایت استعمال کرے۔ علاوہ ازیں اپنے اوپر دم بھی کرے انشاءاللہ شفاءکاملہ عطا ہوگی۔ درود شفاءیہ ہے:۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوبِ وَ دَوَائِھَا وَعَافِیَةِ الاَبدَانِ وَشِفَائِھَا وَنُورِ الاَبصَارِ وَضِیَائِھَا وَعَلٰی آلِہ وَصَحبِہ وَبَارِک وَسَلِّم بِعَدَدِ کُلِّ ذَرَّةٍ وَّخَلَائِقِ۔

 

ایک عجیب و سریع الاثر درود شریف

حضرت ابوانیس صوفی برکت علی لدھیانوی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ :۔

بیماری نے کہا وہ جانے کی نہیں.... شرمندہ ہوکر لوٹ گئی۔

ناداری نے کہا کہ وہ پلٹنے کی نہیں.... خجل ہوکر بھاگ گئی۔

قضا نے کہا کہ وہ ٹلنے کی نہیں.... ٹل گئی۔

کیوں....؟ کیونکہ میں کثرت سے یہ درود پاک پڑھتا ہوں:۔

سَیِّدِنَا کَرِیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَسَلَّم۔

 

تابعین کا درود شریف

حضرت سفیان بن عینیہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے ستر سال سے زیادہ حضرات تابعین رحمہم اللہ کو دوران طواف یہ درود شریف پڑھتے سنا۔ وہ یہ ہے:۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اَبِینَا اِبرَاھِیمَ۔

 

جنت میں ٹھکانہ

جمعہ کے دن ایک ہزار مرتبہ یہ درود شریف پڑھنے والے کو مرنے سے پہلے جنت میں اس کا ٹھکانہ دکھا دیا جائے گا۔ سبحان اللہ۔ درود پاک یہ ہے۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ عَلَیہِ السَّلَامُ۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 824 reviews.