Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سفید فام لڑکی کا جادو قرآن کے سامنے بےبس

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

قرآن کریم کی ہیبت کا ایک واقعہ ہمارے ایک دوست جو کہ بینک آفیسر ہیں ان کے عزیز کو حال ہی میں پیش آیا ہے جو انگلینڈ میں بینکنگ کی ٹریننگ مکمل کرکے آئے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ملنے والے سب دوستوں کو سنایا۔ بینک آفیسر کے عزیز کا قیام لندن کے ایک ہاسٹل میں تھا جہاں ہر مذہب کے لوگ بشمول مرد و عورت قیام پذیر تھے۔ یہ نوجوان دین سے محبت رکھتا تھا‘ نماز کی پابندی کرتا اور جب ٹریننگ سے فارغ ہوکر ہاسٹل جاتا تو اپنے کمرے میں اکیلا بہت ہلکی آواز میں تلاوت کلام پاک سنتا تھا۔ تلاوت کی آواز اتنی ہلکی ہوتی کہ اس کے کمرے کے دروازے سے باہر نہ سنائی دیتی۔ کیونکہ ان ممالک میں اس چیز کا بہت خیال کیا جاتا ہے کہ پڑوسی کو کوئی شکایت نہ ہو۔
 اس ہاسٹل میں ایک سفید فام لڑکی ان کے کمرے سے دور رہتی تھی۔ ایک شام جب یہ نوجوان ہلکی آواز میں تلاوت سننے میں مشغول تھا تو کسی نے اس کے کمرے کے دروازے پر دستک دی۔ جب دروازہ کھولا گیا تو وہ سفید فام لڑکی سامنے کھڑی تھی اس نے شکایت کی کہ آپ میوزک نہ لگائیں (تلاوت کلام پاک کو وہ میوزک سمجھتی تھی) کیونکہ میں اس میوزک کے دوران اپنی عبادت نہیں کرسکتی۔ اس نوجوان نے اسی وقت کمرے سے باہر نکل کر سنا تو تلاوت باہر سنائی نہیں دیتی تھی تو اس سفید فام لڑکی کو بتایا گیا کہ آپ کا کمرہ تو یہاں سے دوسری لائن میں کافی دور ہے اور اس تلاوت کی آواز تو میرے کمرے کے باہر کے دروازے تک نہیں سنائی دیتی۔ مگر وہ سفید فام لڑکی بار بار اس تلاوت کو بند کرنے کا کہتی ہوئی چلی گئی۔
 ایک دن اس نوجوان نے اس ہاسٹل کے تمام مسلمانوں کو اکٹھا کیا اور کمرے کے اندر اور باہر کا دروازہ بند کرکے دنیا کے بہترین قاری کی تلاوت سنائی۔ یہ پروگرام جاری تھا کہ باہر دروازے پر کسی نے دستک دی جب دروازہ کھولا گیا تو وہ سفید فام لڑکی غصے سے کہہ رہی تھی کہ آپ میری عبادت میں خلل ڈال رہے ہیں کیونکہ آپ پھر وہی میوزک چلا رہے ہیں۔ ان تمام مسلمانوں نے اس کو سمجھایا کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کا کلام ہے میوزک نہیں ہے۔ وہ بار بار کہہ رہی تھی کہ یہ میوزک مجھے عبادت نہیں کرنے دیتا۔ ان ساتھیوں میں سے ایک نے تنگ آکر پوچھا کہ آپ کس کی عبادت کرتی ہیں؟ اس لڑکی نے فوراً کہا شیطان کی۔ یہ جواب سن کر سب پریشان ہوگئے اور اس لڑکی سے درخواست کی کہ ہمیں بھی اپنی عبادت دکھاؤ۔ وہ لڑکی بڑی خوشی سے اپنے کمرے کے اندر لے گئی جہاں انسانی ہڈیوں کا ڈھانچہ لٹک رہا تھا اس کے علاوہ اور بھی ہڈیاں پاس پڑی ہوئی تھیں اور یہ لڑکی ان پر جادو کرتی تھی۔ اب یہ بات سب پر ظاہر ہوگئی کہ تلاوت کلام کی ہیبت سے یہ جادو نہیں چل سکتا۔ اس لڑکی نے ان تمام کو بتایا کہ یہ پاکستانی جو اپنے اللہ کی کتاب سنتا ہے اس کا پورا پتہ میں نے اپنے علم کے ذریعے حاصل کرلیا ہے۔ اس کے باپ اور ماں کا نام بتایا اور بتایا کہ یہ دونوں کہاں پر موجود ہیں اور کیا کررہے ہیں؟ ان اطلاعات نے مسلمانوں پر کچھ اثر نہ کیا بلکہ اس نوجوان نے تلاوت سننا اور زیادہ کردیا۔ وہ لڑکی ایک دن تنگ آکر ہوسٹل چھوڑ گئی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام کی برکت سے اس نوجوان کو جادو کے اثرات سے محفوظ رکھا اور ثابت کردیا کہ جہاں یہ کلام ہوگا وہاں دوسرے کلام باطل ہوجاتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 036 reviews.