Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مراقبے سے علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد  اَللّٰھُمَّ اِیَّاکُ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
مراقبے سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کی پچھلے تین سال سے قاریہ ہوں لیکن مراقبہ کرنا میں نے ایک سال پہلے ہی شروع کیا تھا۔ پہلے پہل تو مراقبہ میں توجہ بنائے رکھنا بہت مشکل تھا لیکن آپ کی توجہ اور دعاؤں نے مراقبہ میرے لیے بہت آسان بنادیا۔ اب جب بھی میں گھر میں مراقبہ کرنے بیٹھتی ہوں میرا رابطہ فوراً ہوجاتا ہے اورمجھے بڑے بڑے اولیاء اللہ اور انبیاء علیہ السلام کی زیارتیں ہوئیں۔ ابھی چند دن پہلے میں سونے سے پہلے مراقبہ کرنے بیٹھی تو جو میں نے دیکھا وہ درج ذیل ہے:۔
’’ میں نے دیکھا کہ جنت کا منظر ہے‘ پہاڑ ہیں‘ بڑے بڑے چشمے بہہ رہے ہیں‘ پہاڑوں کے درمیان میں موسم بہت خوبصورت ہے‘ پہاڑوں کے اوپر ایک تختہ لگا ہوا ہے اس تختہ پر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہٗ تشریف فرما ہیں اور ذکر میں مشغول ہیں‘ سفید رنگ کے بگلے ان کے پاس آکر بیٹھ رہے ہیں‘ چشمہ کاپانی بالکل شیشے کی طرح صاف شفاف ہے‘ اس میں مچھلیاں ہیں‘ جو ذکرکررہی ہیں وہ ذکر نور کی شکل میں پانی سے نکلتا ہوا باہر آرہا ہے میں یہ منظر دیکھ کر کہتی ہوں کہ لگتا ہے کہ یہ مچھلیاں کچھ کہہ رہی ہیں میں چشمہ کے پاس جاتی ہوں اور پانی سے ایک مچھلی پکڑتی ہوں‘ مچھلی کہہ رہی تھی اللہ ھو وہ اتنا خوبصورت کہتی ہے کہ میں سن کر حیران ہوجاتی ہوں اور واپس مچھلی کو پانی میں چھوڑ دیتی ہوں اس کے بعد میں دیکھتی ہوں کہ میں خانہ کعبہ کے غلاف کو پکڑ کر اللہ پاک سے باتیں کررہی ہوں میرے گرد آکر فرشتوں کی جماعت بیٹھ جاتی ہے اور کہتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ چلیں‘ میں ان کے ساتھ چلنے لگتی ہوں تو فرشتے کہتے ہیں پہلے آپ آب زم زم پی لیں میں پی لیتی ہوں‘ پھر فرشتوں کی جماعت مجھے غارحرا لے جاتی ہے غار حرا کے ہم اندر چلے جاتے ہیں وہاں جاکر بیٹھ جاتے ہیں اور یہ آیتیں پڑھتے ہیں۔ اِقْرَأْ بِسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَ سے عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَالَمْ یَعْلَمْ تک میرا جسم سارا کانپنا شروع ہوجاتا ہے‘ پسینے سے بھرجاتی ہوں‘ پھرغار حرا سے باہر آجاتے ہیں‘ فرشتے کہتے ہیں کہ آپ کو ایک اور جگہ بھی لے کر جانا ہے وہ جگہ اس طرح سے تھی کہ ایک بڑا درخت تھا اور میدان تھا‘ فرشتے مجھے بتاتے ہیں کہ یہاں پر معاہدہ ہوا تھا صلح کا پھر وہاں سے ہم مسجد نبوی ﷺ جاتے ہیں وہاں نماز عصر پڑھتی ہوں اس کے بعد آپ ﷺ کے روزہ اطہر پر جاتے ہیں۔ فرشتے میرے پاس بیٹھ جاتے ہیں ان سے کہتی ہوں کہ آپ جائیے مجھے یہی پر بیٹھے رہنا ہے وہ کہتے ہیں ٹھیک ہے جیسے آپ کی مرضی اور وہ چلے جاتے ہیں کچھ دیربعد آپ (حضرت حکیم صاحب) حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ وہاں تشریف لاتے ہیں مجھے دیکھتے ہیں میں آپ کو دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں اور کہتی ہوں آپ حضرت جی فرماتے ہیں ہم روز آتے ہیں آج دیر ہوگئی میں عرض کرتی ہوں میرے لیے دعا کردئیے آپ حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ سے دعا کا کہتے ہیں پھر وہ دعا کرتے ہیں کہ یااللہ اس کو سدا مدینہ والے کے پاس رکھنا میں آمین کہتی ہوں۔(ر۔ ع۔ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 048 reviews.