Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحوں سے ملاقات کا آسان عمل

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

 یہ بہت بڑا راز ہے اور حقیقت ہے کہ یہ مادی زندگی جس میں ہم موجود ہیں اس میں روح ہروقت ساتھ رہتی ہے۔ روح جہاں جسم مادی کو لمحہ لمحہ کی تحریکات عطا کرتی ہے وہاں روح ’’ضمیر‘‘ کی تشکیل کرتی ہے۔ یہ ضمیر ایک آئینہ ہوتا ہے جو انسان کے شعور اور یادداشت کی شکل میں ہروقت ساتھ رہتا ہے۔ مشہور ہے کہ دلوں کا بھید اللہ تعالیٰ جانتے ہیں بے شک اللہ مالک ہے‘ خالق ہے لیکن ایک انسان اپنے دل کے بھید سے بھی بخوبی واقف ہوتا ہے۔ اس کی ’’یادداشت‘‘ اسے اس کے اعمال کی یاددلاتی رہتی ہے۔ یہ یادداشت قیامت تک اس کا پیچھا نہیں چھوڑسکتی۔انسان کی ریکارڈنگ: انسان اس زندگی میں جو کچھ کرتا ہے روح اس کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرتی ہے۔ اسے اس طرح سمجھ لیجئے کہ اللہ تعالیٰ نے روح کے ذریعے ہر انسان کے ساتھ کیمرہ نصب کررکھا ہے وہ انسان کے اندر تمام تر خیالات اور خیالات کے نتیجے میں بننے والے اعمال وافعال کو معمولی سے معمولی حرکت کے ساتھ ریکارڈ کرتا ہے جس وقت موت کا فرشتہ ’’حضرت ملک الموت‘‘ روح قبض کرتے ہیںتو موت سے محض چند سیکنڈ پہلے یہ پورا ریکارڈ مرتے انسان کو دکھا دیا جاتا ہے۔ حالت نزع میں بھی یہی ریکارڈ چلتا ہے۔ اس ریکارڈ کو دیکھ کر مرنے والا انسان خود اپنا فیصلہ کرلیتا ہے کہ میں حقیقت میں کس مقام سے تعلق رکھتا ہوں۔ علیین کا ہوں یا سیجین کا… اور یوں مرنے کے بعد انسان کو وہی مقام حاصل ہوتا ہے جہاں وہ قیامت تک رہے گا۔ اس وقت ہمارا موضوع کشف القبور ہے اس لیے روح اور جسم کے بارے میں مختصراً عرض کرنا ضروری تھا۔ کشف کا مطلب ہے کھولنا‘ ظاہر کرنا‘ پردہ اٹھانا‘ انکشاف ہونا اور قبور لفظ قبر کی جمع ہے کشف القبور کا مطلب ہے قبور کے حجاب سے پردہ اٹھانا‘ قبر کے رازوں کو کھولنا ۔
مرنے کے بعد انسان کو قبرستان میں دفن کردیا جاتا ہے یہ قبر دراصل اعراف کا دروازہ ہوتا ہے کشف القبور‘ طالب روحانیت کی منزل ہوتی ہے۔ یہ منزل پاکر وہ اولیاء اکرام اور انبیاء عظام کی روحوں سے رابطہ کرتے ہیں اور روحانی تعلیمات حاصل کرتے ہیں۔ کشف القبور کے بارے میں رسول کریم ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے ’’مرجاؤ مرنے سے پہلے‘‘ کشف القبور کیلئے اولیاء کرام نے مختلف اعمال وضع فرمائے ہیں کون سے اعمال صحیح ہیں ہم یہی کہیں گے کہ تمام اعمال صحیح ہیں کشف القبور کیلئے اہم ترین سبق ’’مراقبہ موت‘‘ ہوتا ہے اس کی مخصوص مشقیں اور اوراد ہوتے ہیں‘ مراقبہ موت کیلئے کسی کامل بزرگ کی رہنمائی بہت ضروری ہوتی ہے۔ آج کی نشست میں کشف القبور کا آسان عمل پیش ہے۔ یہ عمل مرد حضرات کے علاوہ خواتین بھی کرسکتی ہیں۔ آپ دعا دیجئے حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب کو جو بلاغرض و طمع کے بخل کا قلع قمع کرتے ہوئے نادر و نایاب اعمال اور طبی نسخے عبقری میں شائع فرمادیتے ہیں۔ کشف القبور کا یہ عمل میں نے 1980ء میں کیا تھا اور مجھے یہ عمل شورکوٹ کے علامہ شاد گیلانی رحمۃ اللہ علیہ مرحوم نے عطا فرمایا تھا۔ یہ عمل بالکل صحیح اور سوفیصد درست ہے۔ جو خواتین و حضرات یہ عمل کریں ان سے گزارش ہے کہ کسی  قسم کی شیخی یا کبر نہ برتیں بلکہ عجز‘ خاموشی اور رازداری کو مقدم رکھیں ایسے راز ظاہر کرنا ہر ایک کا حوصلہ نہیں ہوتا۔
کشف القبور کا عمل اور طریقہ: سب سے پہلے عمل کی زکوٰۃ ادا کریں اور یہ زکوٰۃ دوبارہ ادا کریں‘ یہ عمل کسی بھی ماہ کے نئے چاند سے شروع کریں۔ خیال رہے کہ نئے چاند پر قمر درعقرب نہ ہو۔ پرہیز: عمل شروع کرنے سے تین دن پہلے (یعنی نئے چاند کی پہلی تاریخ سے تین یوم پہلے (72گھنٹے) پہلے ترک حیوانات جلالی جمالی کا پرہیز کریں۔ گوشت‘ انڈا‘ مچھلی‘ پیاز‘ لہسن‘ مولی‘ مکھن‘ گھی‘ گلے ہوئے پھل‘ امرود‘ کشتہ جات‘ ہومیو ادویات‘ انگریزی ادویات اور بازاری خوراک اور ازدواجی تعلقات سے مکمل پرہیز… یہ بھی خیال رکھیں کہ آپ زخمی حالت میں نہ ہوں۔ خوراک میں بادام‘ ناریل‘ جو‘ مکئی کی روٹی‘ گندم‘ ابلی سبزیاں‘ دالیں ابلی ہوئی کھاسکتے ہیں۔ دن میں بدستور کام کاج‘ تعلیم وغیرہ سرانجام دیں۔ پانچ وقت نماز کی پابندی‘ کسی سے غصہ نہ کریں‘ انتقام نہ لیں‘ برا بھلا نہ کہیں‘ غیبت اور الزام تراشی سے پرہیز لازم ہے۔اگر روزہ رکھیں تو بہت اچھا ہے لیکن ہر بدھ کو روزہ ضرور رکھیں۔
عمل: یاصمد اللہ الصمد۔ عمل کیلئے جگہ تنہا‘ اگربتی جلالیں‘ چاند کی پہلی تاریخ کی رات ٹھیک 12بجے (پاکستان سٹینڈرڈ ٹائم) پانچ ہزار بار شمال رخ پڑھیں‘ پھر بغیر بات کہے سوجائیں۔ پھر اگلے دن چار ہزار بار‘ تیسرے دن تین ہزار بار‘ چوتھے دن دو ہزار بار‘ پانچویں دن ایک ہزار بار‘ چھٹے دن 9سو بار‘ ساتویں دن آٹھ سو بار‘ آٹھویں دن سات سو بار‘ نویں دن چھ سو بار‘ دسویں دن پانچ سو بار‘ گیارہویں دن چارسو بار‘ بارہویں دن تین سو بار‘ تیرہویں دن دو سوبار‘ چودھویں دن ایک سو بار۔ اب مکمل ہوا۔ روزانہ عشاء کے بعد سو بار مسلسل پڑھیں ۔ اب اسی طرح اگلے ماہ کی یکم تاریخ کی رات (نئے چاند) سے اس عمل کو دوبارہ کریں۔ 14یوم مکمل کرکے روزانہ صرف 100بار پڑھنا معمول بنالیں۔ پہلے ماہ کے چودہ یوم مکمل ہونے پر ترک حیوانات کاپرہیز ختم کرسکتے ہیں البتہ دوسرے ماہ میں پھر ترک حیوانات ہوگا۔ جس جگہ عمل کریں وہاں اندھیرا ہو اور کمرے میں تصویریں وغیرہ نہ ہوں۔ جس دن آپ نے روح سے ملاقات کرنی ہے تازہ غسل کرکے رات کو بارہ بجے کسی دوست‘ عزیز کی قبر پر چلے جائیں۔ قبر کے پاؤں کی طرف بیٹھ کر ایک ہزار بار یاصمد اللہ الصمد کا ورد کریں۔ کسی قسم کی گھبراہٹ کی ضرورت نہیں۔ یہ عمل نہایت سادہ ہے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
مردے سے گفتگو کریں:جونہی یہ ورد مکمل ہوگا آپ کو قبر میں سے دھویں کی لاٹ اٹھتی نظر آئے گی اورپھر وہ مکمل شکل بن جائے گی۔ آپ بلاخوف السلام علیکم کہیں ادھر سے جواب آئے گا۔ تو مزید گفتگو کریں۔ کوئی ایسی بات ہرگز نہ پوچھیں کہ اس کی دلآزاری ہو۔ جب مزید گفتگو نہ کرنی ہو تو آپ اسے کہہ دیجئے کہ جب آئندہ یہ عمل پڑھوں تو آپ فوراً آجائیے گا۔ ابھی آپ تشریف لے جائیں۔ سال دو سال کی مسلسل پریکٹس کے بعد اس عمل سے روحیں گھر پر تشریف لانا شروع کرتی ہیں۔
احتیاط و انتباہ: یہ عمل نمازی‘ پرہیزگار لوگ اور سادہ مزاج خواتین و حضرات ضرور کریں۔ البتہ جو لوگ سودی کاروبار کرتے ہیں رشوت‘ انشورنس‘ شراب‘ سگریٹ یا نشہ کے عادی یا جن کے مزاج میں ترش روئی اور غصہ ہو اور وہ جو گھروں میں اسلحہ رکھتے ہیں یہ عمل نہ کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 161 reviews.