Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

بات یقین اور بے یقینی کی یعنی شک کی چل رہی تھی میں اس کو اور آسان انداز میں آپ کو سمجھاتا ہوں جب بندہ شک پر آتا ہے تو ایسا بندہ غیب کے وعدوں اور غیبی برکتوں‘ نعمتوں سے محروم ہوجاتا ہے۔ ہمارا حقیقت کا سفر یقین کی بنیادوں پر چلتا ہے۔ شیطان سب سے زیادہ جو اللہ اور اس کے رسولﷺ یا اللہ والوں سے دور کرتا ہے اس کی بنیاد شک ہے جس طرح جسم کا معالج کڑوی گولی دے تو ہم اس پر اعتماد کرتے ہیں‘ وہ اگر پانی سے بھرا انجکشن لگائے تو ہمیں شفاء ہوجاتی ہے اگر وہ مٹی اٹھا کر ہمیں چٹکی دے دے تو اس پر بھی اعتماد کرتے ہیں جسم کے علاج پر اتنا اعتماد کہ اپنے آپ کو مکمل معالج کے حوالے کردیا جو وہ کھانے کو دے کھالیا جس سے اس نےر وکا رک گئے اور اس کے برخلاف جب روحانی معالج سے روح کا علاج شروع کریں تو ان پر بے یقینی اور تذبذب ہوتا ہے‘ تھوڑی سی بات ایسی جو عام انسانی عقل سے اوپر کی ہو جو سمجھ‘ عقل اور شعور سے ماورا ہو اور سمجھ نہ آئے تو اس پر بے یقینی کرکے اسے چھوڑ دیا۔ ایک بات یاد رکھیں! روح کی بنیادیں ان دیکھی ہیں‘ کیا کبھی کسی نے روح کو نکلتے دیکھا کہ وہ کس پرندے کی‘ چڑیا یا باز کی شکل میں ہو یا کوئی دوسری صورت ہو جو جسم کو الوداع کرتے وقت لوگوں کو نظر آئے۔ روح ایک غیب کا نظام ہے اس ان دیکھی چیز پربغیر دیکھے ایمان ہے اور دیکھنے کی ضرورت نہیں جسم کے معالج نےانسان کی نبض دیکھی‘ دل کی دھڑکن اور دیگرحالات دیکھ کر کہا کہ اس شخص کا تو انتقال ہوچکا ہے ہم اس ڈاکٹر کے ساتھ کتنے یقین سے چلتے ہیں۔ ماں کے پیٹ میں ایک خاص مدت میں اللہ پاک روح ڈالتے ہیں اب یہ نظام کسی کو نظر نہیں آتا ‘ان تمام باتوں سے یہ ثابت ہوا کہ روح کا ایک نظام ہے‘ روح ایک حقیقت ہے اور آج کی سائنس بھی پھر سے حقیقتوں کی طرف لوٹ رہی ہے۔ بڑے بڑے ماہرین اس روح کی دنیا کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ روح اور روحانیت کو تلاش کررہے ہیں کیونکہ دونوں چیزوں کو چھوڑ کر ہمارا معاشرہ پریشان ہوگیا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 168 reviews.