Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات کی چوریاں اور ان کا حل

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

میرا ایک بہت پرانا دوست مجھ سے عرصہ بیس سال کے بعد ملا۔ میں نے اسے گھر آنے کی دعوت دی تو اسی شام وہ میرے گھر تشریف لایا‘ وہ بہت زیادہ پریشان تھا میرے پوچھنے پر اس نے اپنے حالات کچھ اس طرح بیان کئے کہ میرا تیسرے نمبر والا بیٹا راج محمد عرف راجو نے گھر سے چوری کی چاندی کا کچھ زیور ہمارے پاس تھا اس سے تھوڑی سی چاندی جو کہ تقریباً 200 گرام تھی چوری کر کے بیچ دی راجوکے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ راجو نے گھر سے زیور چوری کئے ہیں آپ اپنا زیور سنبھال لیں تاجو نے اپنی بیوی سے بات کی تمام زیور چیک کرنے کے بعد پتہ چلا کہ چاندی کے دو کڑے نہیں ہیں۔ اب ڈائریکٹ نشانہ راجو تھا۔ لہٰذا ہم نے اسے پکڑ لیا راجو تقریباً بائیس سال کا تھا جب خوب سختی کی تو وہ رونے لگا اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہنے لگا کہ میں نے صرف دو کڑے لئے ہیں راجو کی اس حرکت سے بس ہمارے گھر میں چوری کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا میرے پاس تقریباً سوا دو سیر چاندی تھی آہستہ آہستہ سب ختم ہو گئی تمام الزام راجو پر ہی لگتا رہا آخر راجو نے گھر ہی چھوڑ دیا اور وہ نواب شاہ چلا گیا لیکن چوری کا سلسلہ نہ رک سکا اور اب ظاہراً بھی چوری ہونے لگی یعنی گھر میں گھر کے خرچے سے بھی ہزار پندرہ سو روپے ہڑپ ہوتے تھے ان میں سے کبھی پانچ سو روپے کبھی سات سو روپے غائب ہونے شروع ہو گئے اب تو گھر کے تمام ہی فرد ایک دوسرے پر شک کرنے لگے۔
سٹور سے آمدنی ختم:میرا ایک جنرل اسٹور ہے اس میں پانچ چھ لاکھ کا سودا پڑا ہوا ہے۔ رات کو اسٹور بند کر کے آتے تو سارے دن کی آمدنی جو کہ کبھی ساٹھ ہزار ہوتی تو کبھی پچاس ہزار اب اس میں سے پانچ ہزار سے لے کر بیس ہزار تک چوری ہونے لگے آہستہ آہستہ جنرل اسٹور میں سامان کم ہونے لگا تو آمدنی میں بھی خاصی کمی ہو گئی اور اب یہ حالت ہے کہ دکان پر گاہک تو آتے ہیں لیکن سودا نہیں ہوتا جس کی وجہ سے گاہکوں کی بھی کمی ہونی شروع ہو گئی۔ بیٹی کی رقم غائب:میری بیٹی سسرال سے آئی ہوئی تھی۔ اس کے پاس کچھ انعامی بانڈز تھے وہ بھی چوری ہو گئے اب تو ہم بہت سٹ پٹائے میرا دل اپنے ہی گھر کے کبھی کسی فرد پر تو کبھی کسی فرد پر شک جاتا رہا آخر میری بیوی نے کہا کہ کیش اور دیگر قیمتی اشیاء ہم اپنے ہی کمرے میں رکھیں گے اور اس کمرے میں بسوائے آپ کے اور میرے تمام افراد خانہ کا ہم اپنے کمرے میں داخلہ بند کر دیتے ہیں سو ہم نے ایسا ہی کیا لیکن چوری کا سلسلہ نہ رکا بھائی اب تو یہ حالت ہے کہ بتاتے ہوئے بھی شرم آتی ہے اور آنکھوں سے ایک نہ بند ہونے والا آنسوئوں کا سلسلہ جاری تھا۔ میں نے کہا بھائی تاج محمد اللہ پر بھروسہ کرو انشاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اسی دوران کھانا تیار ہو گیا اور ہم طعام پر بیٹھ گئے کھانے سے فارغ ہو کر واپس اپنی جگہ پر بیٹھ گئے اور ایک کاغذ پر اور ایک پنسل اسے دی کہ بطور یادداشت کچھ پوائنٹ تحریر کر لیں اور دج ذیل عملیات اسے بتائے میں نے اسے کہا کہ ہفتہ میں بطورمنت اللہ تبارک تعالیٰ کے لئے دو روزے بروز سوموار اور جمعرات کے نفلی روزے رکھیں میری بات کو کاٹتے ہوئے تاج محمد نے کہا کہ بھائی آخر یہ کیا ہے میں نے اسے بتایا کہ آپ کے گھر میں ایک چور جن ہے جو یہ کام کر رہا ہے لہٰذا آپ جمعرات سے یا سوموار سے یہ عمل شروع کر دیں۔
وظیفہنمبر1: تہجد کی نماز ادا کرنے کے بعد فجر کی اذان کے وقت آپ اپنے تمام رہائشی کمروں میں اذان فجر باآواز بلند فجر کی اذان دیں اور اذان کے بعد کمرے کے درمیان میں کھڑے ہو کر اقامت پڑھیں پھر مسجد میں جا کر فجر کی نماز باجماعت تکبیر اولیٰ سے ادا کریں نیز چالیس دن کی نماز باجماعت تکبیر اولیٰ کی نیت کریں اشراق کے نوافل ادا کر کے گھر آئیں اور ناشتہ کر کے دکان پر جائیں۔وظیفہ نمبر 2 :دکان میں بیٹھ کر دکان اندر سے بند کر لیں اور قبلہ رو بیٹھ کر 313 مرتبہ یَابَاسِطُ یَااَللہُ یَارَزَّاقُ پڑھیں اور دکان کے چاروں کونوں میں پھونک دیں اور دکان کھول لیں انشاء اللہ کافی حد تک ذرائع آمدنی میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ نماز چاشت کے لئے دکان پر بچے کو کھڑا کر کے آپ گھر جائیں۔ چاشت کے نوافل ادا کر کے چار رکعت نماز نفل اس طرح ادا کریں کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں 79 مرتبہ سورۃ قریش پڑھیں پھر رکوع اور سجدہ کریں دوسری میں سورۃ فاتحہ کے بعد 78 مرتبہ سورۃ قریش پڑھیں اور اسی طرح تیسری اور چوتھی رکعت میں بھی 78,78 مرتبہ پڑھیں اس طرح چاروں رکعتوں میں 313 مرتبہ سورۃ قریش پوری ہو جائے گی اور نوافل پر تقریباً 30 منٹ
 لگ جائیں گے پھر دکان پر آ جائیں اور کاروبار میں مصروف ہو جائیں نماز ظہر ادا کریں کھانا وغیرہ کھا کر کچھ دیر آرام کریں اور پھر دکان پر آ جائیں نماز عصر کے بعد گھر کا کوئی بھی فرد نماز عصر ادا کرنے کے بعد جائے نماز پر بیٹھ کر یہ سورتیں پڑھ کر پانی پر دم کریں سورتیں یہ ہیں۔ سورۃ فاتحہ سات مرتبہ، آیت الکرسی سات مرتبہ‘  رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ ﴿ۙالمؤمنون۹۷﴾21 مرتبہ‘ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ 21 مرتبہ، سورۃ یٰسین سات مرتبہ، سورۃ کافرون سات مرتبہ، سورۃ اخلاص سات مرتبہ، سورۃ فلق سات مرتبہ، سورۃ الناس سات مرتبہ ہر سورۃ تعداد کے مطابق پڑھ کر پانی پر دم کریں پانی تقریباً دو لِٹر ہو۔ اس میں سے آدھا پانی گھر کے تمام افراد چھوٹے بڑے سب ہی پی لیں اور باقی آدھا پانی واٹر گن میں ڈال کر گھر کے تمام کمروں، برآمدں اور صحن کی دیواروں پر سپرے کریں لیٹرین کے علاوہ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد اور بین پڑھیں۔ عشاء کی نماز کی ادائیگی کے بعد جب سونے لگیں تو بسترے پر لیٹے ہوئے باوضو حالت میں اکیس مرتبہ رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِ ﴿المؤمنون۹۷﴾اور 21 مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ پڑھیں آگے پیچھے 11,11 مرتبہ درود شریف، درود ابراہیمی پڑھیں اور 100 مرتبہ کلمہ طیب کا پہلا حصہ یعنی لا الہ الا اللہ پڑھیں پھر سات مرتبہ آیت الکرسی اور سات مرتبہ سورۃ موذیتن پڑھیں اسی دوران آپ کو نیند آ جائے گی تہجد کے لئے اٹھنے سے پہلے بھی اسی عمل کو دہرائیں یہ عمل چالیس دن تک کریں آپ کو خواب میں کوئی عمل چھوڑنے کے لئے ڈرائے دھمکائے آپ بالکل پروا نہ کریں کوئی بھی آپ کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔ ساتویں دن حد 13 دن کے بعد اثرات ظاہر ہونے شروع ہو جائیں گے۔ نوٹ: تمام سورتیں پڑھتے وقت تسمیہ یعنی بسم اللہ الرحمن الرحیم ضرور پڑھیں عمل کے آخری ایام میں وہ آپ سے معافی مانگیں گے آپ ایک اچھے مسلمان ہونے کے ناطے اسے معاف کر دیں اور آئندہ کچھ نہ کرنے کی نصیحت کریں۔اس کے علاوہ آپ اپنے گھر سے ٹی وی‘ تمام فلموں کی سی ڈیز اور تصویریں نکال دیں۔نتیجہ اصل میں یہ جن ایک عامل کے تابع تھا اور وہ زور سے اس کو چوری کرنے پر اکساتا تھا یہ بات تاج محمد کو اس چور جن نے خواب میں بتائی تھی۔ تاج محمد عرف تاجو نے اس جن کو کہا اگر آپ نے وعدہ خافی کی تو میں یہ عمل سورۃ جن کی مخصوصہ آیتیں اور آیت الکرسی میں وَلَا یَــُٔـوْدُہٗ حِفْظُہُمَا وَہُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ﴿البقرہ۲۵۵﴾کا اضافی ورد کروں گا اور آپ کو جلنے سے جو تکلیف ہو گی میں اس کی پروا بھی نہیں کروں گا میں نے ابھی آپ کو اللہ کے واسطے اور حضور اکرم حضرت محمد ﷺ کے صدقے تجھے معاف کیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 182 reviews.