Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

استغفار کے فوائد

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

حضرت حسن البصری رحمۃ اللہ علیہ اپنے شاگردوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ ایک شخص آپ کے پاس آیا اور کہا کہ میری کھیتی سوکھ رہی ہے آپ بارش کی دعا کریں۔ حضرت نے فرمایا اللہ سبحان وتعالیٰ سے مغفرت طلب کرو۔ وہ شخص چلا گیا۔ کچھ دیر بعد دوسرا شخص حضرت کے پاس آیا اور کہا میں بے اولاد ہوں‘ دعا کریں کہ میرے ہاں اولاد ہوجائے۔ حضرت نے فرمایا اللہ سبحان و تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو۔وہ شخص چلا گیا۔
 کچھ دیر بعد تیسرا شخص حضرت کے پاس آیا اور کہا میں مسکین اور فقیر اور ضرورت مند ہوں دعا کریں کہ میں مالدار ہوجاؤں۔
حضرت نے فرمایا اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو وہ شخص چلا گیا۔حضرت کے شاگردوں نے سوال کیا کہ آپ نے تمام حاجت مندوں کو ایک جیسا جواب کیوں دیا؟
حضرت نے جواب دیا: پہلے شخص کی کھیتی سوکھ رہی تھی اور بارش کی ضرورت تھی اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ فرماتے ہیں:۔
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا ﴿نوح۱۰﴾ ترجمہ:تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو  بے شک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے۔
 اس کا نتیجہ
 یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْکُمْ مِّدْرَارًا ﴿نوح۱۱﴾
ترجمہ: وہ تم پرآسمان سے موسلادھار مینہ برسائے گا۔
اس کا نتیجہ
 وَّ یُمْدِ دْکُمْ بِاَمْوٰلٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّکُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّکُمْ اَنْہٰرًا ﴿نوح۱۲﴾
ترجمہ:اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گااور تمہارے لئے باغ بنادے گا اور تمہارے لئے نہریں بنائے گا ۔
اللہ سبحان وتعالیٰ سے استغفار (معافی )مانگنے کے فوائد:
1۔ استغفار سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی ہوجاتی ہے۔
2۔استغفار سے  بارش برستی ہے۔3۔ استغفار سے اولاد اور مال عطا ہوتا ہے۔ 4۔استغفار سے  بلاؤں اور مصیبتوں سے نجات ملتی ہے۔5۔استغفار سے انسان کو طاقت اور توانائی عطا ہوتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 189 reviews.