Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ ابوالخیر نیشاپوری کے وظائف

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

مقصد میں کامیابی کیلئے
جس شخص کا جو کام اٹک گیا ہو اور مقصد میں کامیابی نظر نہ آتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل تیربہدف اور نہایت پرتاثیر ہے۔ عمل یہ ہے:۔ اگر کوئی شخص بعد نماز عشاء باوضو اول گیارہ بار درود شریف ابراہیمی پڑھے اس کے بعد ایک سو ستر بار آیۃ الکرسی پڑھے اس کے بعد گیارہ بار درود شریف ابراہیمی  پڑھ کر دعا مانگے۔ یہ عمل ستر دن تک بلاناغہ کرنا ہے۔ انشاء اللہ ہر جائز مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی۔
ہر قسم کی فتح‘ کامیابی اور حفاظت کیلئے

جو شخص کسی مقدمہ میں پھنس گیا ہو یا غلط الزام کے تحت گرفتار ہوگیا ہو یا دشمنوں سے جھگڑا چلتا رہتا ہو یا طرح طرح کے مسائل اور بے شمار پریشانیوں میں مبتلا ہو وہ اگر روزانہ بعد نماز عشاء باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو تیرہ بار آیۃ الکرسی پڑھے اس کے بعد گیارہ بار درود شریف پڑھ کر دعا کرے تو انشاء اللہ مقدمہ سے نجات‘ دشمنوں پر غلبہ اور ہر قسم کی پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل ہوگا شرط یہ ہے کہ یہ عمل کم از کم اکتالیس دن تک کریں۔
دشمن کو مہربان کرنا

اگر کسی کا دشمن خطرناک اور ہر قسم کے نقصان پہنچانے میں لگا رہتا ہو تو اس کے دل کو نرم کرنے اور اپنے اوپر مہربان کرنے کیلئے یہ عمل انتہائی مجرب ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ دشمن دشمنی چھوڑ دے گا اور مہربانی سے پیش آتا رہے گا۔ عمل یہ ہے:۔ تین سو اٹھارہ مرتبہ یَاسَلَامُ پڑھ کر میٹھی چیز پر دم کرکے کسی ترکیب سے دشمن کو کھلادیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ مہربان ہوجائے گا اور دوستی کا ہاتھ بڑھائے گا۔
مریض کی صحت یابی کیلئے
مریض کی ہر قسم کی بیماری سے صحت یابی کیلئے یہ عمل مجرب اور باعث شفاء ہے۔ عمل یہ ہے:۔ عمل کرنے والا شخص اول غسل کرے اس کے بعد سفید کپڑے پہن کر قبلہ کی طرف منہ کرکے مصلّے پر بیٹھ جائے اور تین مرتبہ یہ درود شریف پڑھے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ نَّبِیِّنَا فِی الْاَنْبِیَآئِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی رَسُوْلِنَامُحَمَّدٍ  فِی الْمُرْسَلِیْنَ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ۔

اس کے بعد تین ہزار مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط یَاسَلَامُ پڑھ کر پھر تین بار اوپر والا درود پڑھے اور اس کے بعد مریض پر دم کرے۔ دوا پر دم کرے اور ایک بوتل پانی پر دم کرکے رکھ لے اور مریض کو اس بوتل کا پانی ایک ایک گھونٹ کرکے روزانہ چار وقت پلائیں۔
٭ صبح ناشتہ سے قبل      ٭ دوپہر کو کھانے سے قبل
٭ عصر کی نماز کے بعد    ٭ سوتے وقت
یہ پانی لگاتار تین دن یا سات دن مریض کو پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ مریض چند دن میں صحت یاب ہوجائے گا۔
گھر میں دل نہ لگنا‘ لڑائی جھگڑا‘ بیروزگاری

کسی سفلی‘ جادو اور گندے علم سے گھر بھر کا سکون برباد ہوجاتا ہے گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا ہے بات بات میں آپس میں اختلاف پیدا ہوتا ہےگھر سے باہر مزاج درست ہونا لیکن جیسے گھر میں داخل ہوا کہ مزاج بگڑ جاتا ہے۔ بلاوجہ غصہ آتا ہے۔ لڑنے کو طبیعت چاہتی ہے۔ گھر میں بے رونقی اور بے برکتی رہتی ہے‘ گھر کے افراد جو کچھ کماتے ہیں اس میں گزارہ نہیں ہوتا اور بیروزگار ہوتے جاتے ہیں جہاں کامیابی کیلئے کوشش کرتے ہیں وہیں ناکامی ہوتی ہے۔ قرض کا بوجھ روز بروز بڑھتا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں یہ عمل بہت مفید اور کامیاب ہے۔سب سے پہلے سمندر‘ دریا یا سات کنویں کا پانی لاکر نل کے پانی میں ملا کر پورا گھر اس طرح دھوئیں کہ سارا پانی بہہ جائے۔
دوسری بات یہ کہ باوضود خود یا کسی مخلص حافظ یا قرآن پڑھنے والے سے سورۃ البقرہ وقت مقررہ پر روزانہ اکتالیس دن تک پڑھوائیں اور ایک بڑے نئے کورے مٹکے کو دھو کر اس میں پانی بھر کر دم کرالیں اور وہ پانی چار وقت مکان کے ہر کونے میں چھڑکیں اور چاروں وقت سب گھر والوں کو پلائیں۔ نیز ہر جمعرات کو سورۂ یٰسین شریف تین مرتبہ باوضو خود پڑھیں یا کسی سے پڑھوا کر پانی پر دم کرائیں۔ سورۂ یٰسین شریف پڑھنے سے پہلے گیارہ بار درود ابراہیمی اور یٰسین ختم کرنے کے بعد گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھیں‘ پانی غسل خانے یا پاخانے میں نہ چھڑکا جائے البتہ باورچی خانے میں اور کمروں اور صحن میں چھڑکا جائے۔ چھڑکنے اور پانی پینے کے اوقات یہ ہیں:۔
٭ صبح ناشتہ سے قبل ٭ دوپہر زوال سے قبل (گیارہ بجے)
٭ بعد نماز عصر      ٭ بعد نماز عشاء
گھر کا ہر بالغ فرد نماز باجماعت ادا کرے۔ نماز نہ ترک کرے نہ قضا کرکے پڑھے۔ ہر پنج وقتہ نماز کے بعدایک تسبیح درود شریف کی پڑھے اور ایک تسبیح لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ کی پڑھے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ گھر کے حالات بدل جائیں گے۔ روزگار کا انتظام ہوجائے گا۔ گھر کی بے رونقی ختم ہوجائے گی تمام پریشانیوں اور لڑائی جھگڑے سے نجات ملے گی۔
تسخیر عالم کیلئے

دنیا کے لوگوں میں عزت کا مقام پانے اور تسخیر عالم کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور فوراً اپنی تاثیر دکھانے والا ہے۔ چاند دکھائی دینے کے بعد پہلی جمعرات کو بعد نماز عشاء اول سات بار درود شریف پڑھے پھر سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر چنبیلی کے تیل پر دم کرے۔ یہ عمل مسلسل سات دن تک کرنا ہے ناغہ نہیں کرنا۔ روزانہ اس روغن چنبیلی کو وقت ضرورت اپنے دونوں رخساروں اور ابرؤوں پر ملے جس کسی حاکم یا افسر کے پاس جائے گا وہ اس کی خوب عزت کرے گا۔ وہ آیات مبارکہ یہ ہیں: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَاَیُّہَا النَّبِیُّ اِنَّا اَرْسَلْنٰکَ شٰہِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا سے لیکر  وَکَفٰی بِاللہِ وَکِیْلًاتک پڑھیں o     (احزاب 45 سے 48)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 201 reviews.